... loading ...
کستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران پیش آنے والے پر تشدد اور دھاندلی کے واقعات کی مذمت کی اور انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ اتوار کے روز پی ٹی آئی رہنمائوں نے کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دھاندلی اور تشدد کے واقعات کی مذمت کی اور تمام تر واقعات کا ذمہ دار الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹھہرایا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کا کہنا تھا کہ اس انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کی پری پول ریگنگ کی پوری داستان ہے۔ سب نے دیکھا کہ ہمارے امیدواروں کو کس طرح ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق معاون خصوصی محمود مولوی، ترجمان پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج، پی ٹی آئی معاشی امور کے ترجمان مزمل اسلم، اراکین سندھ اسمبلی جمال صدیقی، ڈاکٹر سنجے، پی ٹی آئی رہنما عدنان اسماعیل، سید طحہ موجود تھے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ انہوں نے پولیس کے ذریعے ہمیں دبانے کی کوشش کی۔ ہمارے امیدواروں کو گرفتار کیا گیا ان پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے۔ بلاول اور مراد علی شاہ نے 3 دن پہلے لاڑکانہ میں جلسہ کیا۔ انہیں الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں بھیجا۔ الیکشن کمیشن ہمیں اور عمران خان کو تو بہت نوٹسز بھیجتا تھا۔ الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے رہے۔ پولنگ شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی تھی۔ سانگھڑ میں ہمارے ایک امیدوار کے بھائی کو پیپلز پارٹی والوں نے شہید کردیا۔ ہر جگہ فائرنگ اور پر تشدد واقعات رونما ہوئے۔ سکھر میں انہوں نے پوری منصوبہ بندی کے تحت دھاندلی کی۔ پیپلز پارٹی نے ووٹر لسٹ میں گھپلے کیے۔ سونے پر سہاگا یہ ہوا کہ پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعتیں بھی آج پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا رہی ہیں۔ 14 اضلاع میں پورا دن یہ تماشا چلتا رہا۔ ارباب غلام رحیم کے بیٹے پر تشدد کیا گیا۔ پورے انتخابی عمل کے دوران اسلحے کا کھلا استعمال کیا جاتا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک لمبی چوڑی لسٹ آئی جس میں بلا مقابلہ پیپلز پارٹی کے امیدوار منتخب ہوئے۔ ابھی بھی جہاں پی ٹی آئی کو ووٹ پڑ رہے تھے وہاں پر بیلٹ بکس چوری کیے گئے ہیں۔ اگر یہ الیکشن ہے تو پھر جنگ کسے کہتے ہیں۔
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...