... loading ...
کراچی کے شہریوں پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیے جانے کا امکان، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 روپے سے زائد اضافے کی سفارش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو ایک اور درخواست دے دی ہے، جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے درخواس کی ہے کہ بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔کے الیکٹرک کی جانب سے دائر درخواست مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں ہے، جس پر نیپرا تاریخی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق 4 جولائی کو سماعت کرے گی۔درخواست منظور ہونے پر کراچی کے عوام کو 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، تاہم درخواست کی سماعت کے بعد ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی کی قیمت میں کمی کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ بعد بجلی کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، بجلی کی قیمت فی الحال کم نہیں ہورہی۔ جبکہ جمعرات کے روز کے الیکٹرک کے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں نے وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیرخان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات الیکٹرک کے مالیاتی اور کنٹریکٹ کے معاملات وزیر کے سامنے اٹھانے کے سلسلہ میں کی گئی۔وزیر بجلی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شراکت داروں کو آگاہ کیا کہ آنے والے سالوں میں کے الیکٹرک کو مضبوط بنیادوں پر استوار کر نا ان کی اولین ترجیح ہے۔ موجودہ حکومت ملک کی بہتری کے لیے طویل المدتی پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے نہ کہ غلط فیصلے کرنے پر۔سرمایہ کاروں نے کہا کہ انہیں کے الیکٹرک سے بڑی ا توقعات ہیں کہ یہ بہتری دکھائے گی اور ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ایک ماڈل بن جائے گی۔وزیر نے زور دیا کہ کے الیکٹرک کو صارفین کی سہولت اور خدمات کی فراہمی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...
گوشوارے جمع کروانا الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت ایک لازمی قانونی تقاضا ہے،الیکشن کمیشن اراکینِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے لیے مالی سال 26ـ2025 کے اثاثہ جات و واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقررکردی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ مالی سال ...
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...