وجود

... loading ...

وجود
وجود

ضمنی انتخاب میں عوام کی ’’ضمنی شرکت‘‘کا کیا مطلب ہے؟

پیر 20 جون 2022 ضمنی انتخاب میں عوام کی ’’ضمنی شرکت‘‘کا کیا مطلب ہے؟

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کے حوالے سب سے بڑی اور حیران کن خبر یہ نہیں ہے کہ یہ معرکہ کس سیاسی جماعت نے اپنے نام کیا، بلکہ ہمارے لیئے زیادہ بڑی خبر یہ ہے کہ مذکورہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے تمام سیاسی اُمیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں ہیں ۔ عموماً انتخابات میں چوتھے ،پانچویں یا اس سے بھی نچلے نمبر پر آنے والے اُمیدواروں کی ضمانت ضبط ہونے کا امکان ہوتاہے ۔نیز کبھی کبھار اگر مقابلہ بالکل یک طرفہ بھی ہوجائے تو پھر دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے سیاسی اُمیدوارکی ضمانت ضبط ہوجایا کرتی ہے۔ لیکن جیتنے والے اُمیدوار کے ساتھ ساتھ انتخاب میں حصہ لینے والے تمام اُمیدواروں کی ضمانتوں کا ضبط ہونا ایک ایسا انہونا واقعہ ہے ، جو پاکستان کی ہی نہیں ،شاید دنیا کی انتخابی تاریخ میں بھی کبھی کبھار ہی رونما ہواکرتاہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں انتخابات منعقد کروانے کے واحد ذمہ دار آئینی ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کڑی شرائط کے مطابق اگر کوئی شخص اپنے حلقے کے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں سے 12 فیصد یا اس سے کم ووٹ لے تو پھر الیکشن کمیشن اس کی ضمانت ضبط کر نے مجاز ہوجاتا ہے۔ یہ ضمانت الیکشن کمیشن کے پاس بطور فیس جمع کرائی جاتی ہے۔یعنی انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدوار کے لیئے لازم ہے کہ وہ اپنے حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد کا کم ازکم 12 فیصد یا اس سے زائد ووٹ بہرصورت حاصل کرے، وگرنہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس اُس کا جمع شدہ زرِ ضمانت مکمل طور پر ضبط ہوجاتاہے ۔ بادی النظر میں آئین ساز وں کی جانب سے یہ شق ایک جمہوری آئین میں اس لیئے رکھی جاتی ہے تاکہ انتخابات میں جمہور یعنی عوام کی بھرپور شرکت یقینی ہوسکے۔
بظاہر کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 کورنگی 2 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ نے کانٹے کے مقابلے کے بعد میدان مارلیا ہے اور یوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے محمد ابوبکر 10683 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ نیز تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار شہزادہ شہباز (کاشف قادری) 10618 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔جبکہ مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین نے 8383 ووٹ ، پیپلزپارٹی کے ناصر رحیم نے 5248 ووٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے شبیر قائم خانی نے 4797 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔علاوہ ازیں کراچی کی عوامی حمایت رکھنے والے دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ضمنی انتخاب کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کیا ہوا تھا اور وہ اِس انتخابی عمل کا حصہ نہیں تھیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پولنگ کا ٹرن اوور شرمناک حد تک کم یعنی صرف 8.32 فیصد رہا اور مذکورہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے تمام اُمیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حلقہ این اے 240 کی نشست جو کہ ایم کیو ایم کے منتخب رکنِ قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی،اُس پر کامیاب ہونے والے ایم کیو ایم پاکستان کے اُمیدوار فقط 2 فیصد ووٹ ہی حاصل کرپائے اور وہ بھی ہارنے والے اُمیدواروں کے ہمراہ اپنی ضمانت ضبط کروانے کا داغ اپنے دامن پر لگوابیٹھے۔
ویسے تو ضمنی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن اوور کا کم ہونا ایک معمول کی بات سمجھی جاتی ہے ، لیکن اگر انتخاب میں ڈالے گئے ووٹ کا ٹرن اوور تنزلی کی بھی آخری حد کو چھولے تو پھر اس کا صرف ایک ہی مطلب لیا جاسکتاہے ،کہ اس پورے انتخابی سرکس سے عوام نے اپنی شدید ترین لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔ اگر یہ ہی انتخابی نتیجہ دنیا کے کسی حقیقی اور ترقی یافتہ جمہور ی ملک میں رونما ہوا ہوتا تو وہاں کم ٹرن اوور کی بنیاد پر پورا الیکشن ہی کالعدم قرار دے دیا جاتاہے ۔ مگر چونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آئین میں اُمیدوار کے لیئے مقررہ کردہ شرح سے کم ووٹ لینے پر تو سزا کے طور پر اُس کا زرِ ضمانت ضبط کرنے کی شق موجود ہے لیکن یہ کہیں نہیں لکھا ہوا کہ اگر پورے الیکشن میں پولنگ کا ٹرن اوور اتنا بھی نہ ہو، جوکہ ایک انتخابی اُمیدوار کے لیے اپنی فتح کی ساکھ بحالی کے لیئے ضروری ہوتا ہے تو پھر ایسے ’’غیر جمہوری ‘‘الیکشن یعنی ایک ایسا انتخاب جس میں عوام کی اکثریت سرے سے شریک ہی نہ رہی ہو، کی ’’جمہوری حیثیت ‘‘ کس کھاتے میں شمارکی جائے گی؟۔
اُصولی طور پر جمہوریت میں ایسے ’’غیر جمہوری ‘‘ انتخابی عمل کو نہ صرف منسوخ ہونا چاہیے بلکہ اس پوری انتخابی عمل پر ملک اور قوم کا جتنا سرمایہ خرچ ہواہے ،وہ بھی اُن اُمیدواروں کی ’’جیب ِ خاص‘‘ سے فی الفور ،وصول کرناچاہیئے ،جنہوں نے اس انتخابی معرکہ میں عوامی حمایت کے جھوٹے دعوی اور نعرہ کے ساتھ میدان میں اُترنے کی بدترین سیاسی غلطی کی تھی۔ المیہ ملاحظہ ہو کہ این اے 240 کراچی کے ضمنی انتخاب میں عوامی شرکت اور دلچسپی نہ ہونے کے باوجود بھی پرتشدد واقعات کثرت سے ہوئے اور ضمنی انتخاب کے دوران لانڈھی 6 نمبر میں مختلف مقامات پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے الم ناک واقعات میں ایک شخص ہلاک اور پاک سرزمین پارٹی رہنما سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعد پولنگ کا عملہ بھاگ گیا، عملہ غائب ہونے پر نامعلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے۔ فائرنگ کے دوران ریسکیو ادارے کی ایمبولنس پر بھی گولیاں لگیں، جبکہ علاقے میں کاروبار بھی بند کروادیا گیا۔پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں چھوٹے سے ضمنی الیکشن میں اس طرح کے پرتشدد واقعات کا ہونا ظاہر کرتاہے ، کہ الیکشن کا پراَمن انعقاد کروانے کے ذمہ دار، ادارے بھی اپنی ذمہ داری احسن طور پر نبھانے میں بُرے طرح سے ناکام رہے ہیں ۔
دوسری جانب ضمنی انتخابات میں عوام کی واضح عدم شرکت نے ایم کیو ایم پاکستان کے عوامی مقبولیت کے دعوی پر بھی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان چسپاں کردیا ہے اور اَب اکثر سیاسی ماہرین یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ کیا ایم کیو ایم پاکستان کراچی شہر میں عوامی حمایت کے جس سنگین ترین سیاسی بحران سے گزر رہی ہے، وہ اس سے اگلے قومی انتخابات سے قبل بحفاظت نکل پائے گی؟۔ یہ ایک ایسا مشکل اور تلخ سوال ہے ،جس کا تسلی بخش جواب حاصل کیئے بغیر ایم کیو ایم پاکستان کا اگلے قومی انتخابات میں جانا سیاسی موت کے مترادف ہوگا۔ جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی انتخابات میں بھرپور عوامی شرکت کے لیئے کوئی واضح لائحہ عمل ازسرنو اور فوری طور پر ترتیب دینا چاہیے تاکہ دیکھنے والوں کو جمہوری انتخابات کے چہرے پر ’’جمہور ‘‘ کی جھلک بھی صاف صاف دکھائی دے۔
٭٭٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ وجود جمعرات 25 اپریل 2024
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ

بھارت بدترین عالمی دہشت گرد وجود جمعرات 25 اپریل 2024
بھارت بدترین عالمی دہشت گرد

شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر