... loading ...
پاکستان نے آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ مزید ترقی کرتے ہوئے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ گزشتہ روز سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دے کر 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی تھی، سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم چوتھے نمبر پر پہنچ گئی۔ سیریز کے بارش سے متاثرہ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ایک درجہ ترقی کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چوتھی سے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گرانڈ پر کلین سوئپ کرکے ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی تھی تاہم آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف 26 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی ریٹنگ میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا، اس طرح گرین شرٹس نے تیسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ کینگروز ایک پوائنٹ کی تنزلی سے چوتھے نمبر پر آگئے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان 106 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا اور بھارت 105 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔جنوبی افریقا کی ٹیم 99 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 86 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 72 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کی ٹیم 69 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کی بدولت 4 پوائنٹس حاصل کر کے ایک درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن سنبھالی تھی۔گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان کی 50 اوورز کی کرکٹ میں کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے علاوہ پاکستان نے بقیہ تمام سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا۔پاکستان نے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کو بھی مات دی اور اب ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کیا۔آنے والے دنوں میں بھی پاکستان کی ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ پاکستان کی ٹیم افغانستان اور نیدرلینڈز کے خلاف ملک سے باہر سیریز کھیلنے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کی میزبانی بھی کرے گی۔یاد رہے کہ 2 روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کی تھی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلی اور اوپنر امام الحق دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔پاکستان کیان فارم اوپنر امام الحق بھارت کے تجربہ کار ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آئے تھے۔یہ پہلی بار ہوا تھا کہ پاکستان کے 2 بلے بازوں نے آئی سی سی رینکنگ میں دونوں ابتدائی پوزیشن حاصل کی تھیں۔امام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراونڈ پر پاکستان کی حالیہ ون ڈے سیریز کے دوران 3 نصف سنچریاں بنائیں تھیں، ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف افتتاحی میچ میں اپنی 17ویں ون ڈے سنچری کے ساتھ ون ڈے پلیئرز کی درجہ بندی میں اپنی شاندار برتری کو برقرار رکھا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں کپتان بابر اعظم پہلے، امام الحق دوسرے جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...