... loading ...
کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 میں ضمنی الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 8 افراد زخمی ہوگئے ،ایک سیاسی جماعت کے انتخابی کیمپ اکھاڑنے پر کارکنان میں تصادم،ہاتھا پائی ہوئی اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بھی واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ جمعرات کے روز تصادم کے واقعات ایسے وقت پیش آئے جب کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری تھی، حلقے کے کل 309 پولنگ اسٹیشنز میں سے 203 انتہائی حساس قرار دیے گئے تھے جہاں پولنگ اسٹیشنز سمیت بوتھس پر بھی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔
تصادم لانڈھی نمبر چھ میں ہوا جہاں ایک سیاسی جماعت کے انتخابی کیمپ اکھاڑے گئے، کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا، ہاتھا پائی ہوئی اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا جس کے سبب متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کی وجہ سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور بازار بند ہوگئے، ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی، پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے کمانڈوز کی نفری علاقے میں پہنچ گئی اور جھگڑے پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔ تصادم کے بعد رینجرز نے علاقے میں گشت شروع کردیا جب کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان مختلف پوائنٹس پر جمع ہوگئے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں ضمنی انتخاب کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے تصدیق کی کہ جاں بحق ہونے والے شخص سیف الدین کلیم کو لانڈھی کے علاقے سے مردہ حالت میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر لایا گیا تھا جس کے سر پر گولی لگی تھی۔ زخمی ہونے والوں میں 18 سالہ ولید قدرت اللہ کے گھٹنے میں گولی لگی ، جبکہ30 سالہ محمد ادریس،42 سالہ خالد چوہان، 35 سالہ سلمان اسلم،34 سالہ ذیشان وارث سمیت دیگر افراد زخمی ہونے والوںمیں شامل ہیں، زخمی افراد کو سر اور دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں۔ ترجمان ایدھی فاونڈیشن نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک افتخار عالم کو پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات میں گولی لگی تھی جنہیں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا، افتخار عالم سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی ایس پی کے مرکزی رہنما ہیں۔ ہنما پی ایس اپی انیس قائم خانی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی، انیس قائم خانی فائرنگ کے وقت گاڑی میں موجود نہ تھے۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے پارٹی کے ایک کارکن کے شہید ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کو گرفتار کریں یا ہمیں اسلحہ دیں، مصطفی کمال نے الزام لگایا کہ ہم پر امن لوگ ہیں، مخالف جماعت کی جانب سے جھوٹ بولا جا رہا ہے، انہوں نے ہمارے دفتر پر جتھے کے ساتھ حملہ کیا اور براہ راست فائرنگ کی۔ دوسری جانب رہنما ٹی ایل پی مفتی غلام غوث بغدادی نے کہاکہ ہماری جماعت کے کئی کارکن زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ وہ کرتے ہیں جن کو شکست نظر آرہی ہو، مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی موجودگی میں یہ سب کام ہوا، دونوں تاثر دینا چاہ رہے ہیں کہ ان سے بڑا بدمعاش کون ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کراچی میں قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف صوبائی الیکشن کمشنر، سندھ پولیس اور انتظامیہ کو سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، تخریبی عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے ، قانون کے تحت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ واقعہ کی رپورٹ فوری الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائے، انکوائری رپورٹ کے بعد کمیشن کی سطح پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔ واقعہ سامنے آتے ہی صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے بھی نوٹس لیا، صوبائی الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری سندھ اورآئی جی سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ علاقے میں امن وامان کی صورت حال کو کنٹرول کریں، الیکشن کے عمل کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، ہدایت دی کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پرتشدد واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دیں، جو قانون ہاتھ میں لے اس سے سختی سے نمٹا جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس حوالے سے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) سے رابطہ کیا ہے، مقدمہ درج کریں گے، پولیس اپنی رپورٹ دے رہی ہے، ڈی آر او کی درخواست پر مقدمہ درج کریں گے، انھوں نے بتایا کہ 200سے زائد افراد نے آکر صورت حال خراب کرنے کی کوشش کی، پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کو کلیئرکرایا ، ہنگامے میں ملوث افراد کی شناخت جلد کرلیں گے۔لانڈھی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران کی جانے والی ہنگامہ آرائی کے بعد خواجہ اجمیر نگری کے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشن نمبر 51 پر نہ صرف حملہ آوروں نے بیلٹ باکس توڑے بلکہ کاسٹ ووٹ بھی اپنے ہمراہ لے کر فرار ہو گئے ۔واضح رہے کہ حلقہ این اے 240 کی یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔
3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کیلئے ہونی چاہیے، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے ہدایت ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لیںگے، ارکان اسمبلیگاڑیاں، ڈرائیور ...
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے قریبی آبادی شدید متاثر، کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،آئی جی خیبر پختونخوا ایف سی لائن بنوں پر دہشت گردوں کے ایک ...
پی ٹی آئی اراکین حاضری لگانے کے بعد واک آؤٹ کرگئے، رہا کرو رہا کرو، عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے عوامی اسمبلی کا اگلا اجلاس جمعہ کے روز ہوگا(بیرسٹر گوہر) اسمبلی میں غیر منتخب لوگ بیٹھے ہیں ، اسد قیصر،ملک عامر ڈوگر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ک...
جعلی انتخابات کا حصہ نہیں بنوں گی، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دوٹوک پیغام ہے،اہلیہ سلمیٰ اعجاز سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا،پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعل...
دیگر صوبے بھی حصہ ڈالیں تاکہ منصوبہ ممکن ہوسکے، ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے کالا باغ ڈیم ریاست کیلئے ضروری ہے ، جن کو تحفظات ہیں اُن سے بات کی جائے،پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ک...
صو بائی اور وفاقی حکومتیںادویات اور دیگر ضروری طبی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، پاکستان اخلاقی طور پر اپنی ذمہ داری نبھائے، قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم ک...
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ،پانی چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، پنجاب ہیڈ مرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ ، تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پاکستان پہنچے گا، پنجاب کے تین...
9 لاکھ کیوسک کا ریلا بھی آیا تو کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، لوگوں کا انخلا کریں گے ، انسانی زندگی اور لائیواسٹاک کا تحفظ ہماری ترجیح ہے ، کچے کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے 8لاکھ سے 11لاکھ کیوسک پانی آئے گا ، اگر 9لاکھ کیوسک کا ریلا آیا تو شاہی بند کو خطرہ ہے ، ...
انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر ، پاک چین جوائنٹ لیب منصوبوں کومزید فعال بنایا جائے، شہباز شریف وزیراعظم کی نیشنل ارتھ کوئیک سمیولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز پر بریفنگ وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے قومی...
چنیوٹ، وزیرآباد، گجرات، ننکانہ صاحب ، نارووال میں صورت حال مزید خراب دریاؤں میں طغیانی برقرار،پاکپتن، اوکاڑہ، وہاڑی، ملتان میں بھی بارش ریکارڈ پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش نے سیلاب میں ڈوبے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، متعدد علاقے بجلی س...
پنجاب کو 4دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا، سیکڑوں دیہات کو تہس نہس کر دیا اور اناج کی فصلیں ڈبو دیں،چناب سے بڑا سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل، رواز برج کے قریب شگاف لگا دیا گیا،پی ڈی ایم اے ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ معاوضہ ملے گا،گھوٹکی میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی گنا،کپ...
سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا، سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اوردربار صاحب کرتارپور کے علاقوں کا جائزہ لیا،سید عاصم منیر کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ، پا...