... loading ...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدملک میں مہنگائی کا طوفان آ گیا، گھی، کوکنگ آئل، دالوں ، برائلر مرغی کے گوشت،سائیکل، گارمنٹس، کاسمیٹکس سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ روز مقامی تھوک مارکیٹ میں 16کلو درجہ اول گھی کا کنستر 50 روپے اضافے سے 8300 روپے ہو گیا ہے، درجہ سوم گھی کے کنستر کی قیمت بھی 50 روپے اضافے سے 8100 روپے تک پہنچ گئی، پرچون سطح پر ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 5روپے اضافے سے 412 روپے ہوگئی جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 3روپے اضافے سے 284 روپے ہو گئی۔ ضلعی حکومت نے ماہ جون کیلئے ریٹ لسٹ جاری کر د ی جس کے مطابق چاول ، دالوں ،بیسن ، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں10روپے سے45 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ آٹا سبزتھیلا20 کلو 980 روپے جبکہ 10 کلوکا تھیلا490 روپے میں فروخت کیا جائے گا، چاول باسمتی سپر نیا 45 روپے اضافے سے200 روپے فی کلو، دال چنا باریک 15 روپے اضافے سے160، دال چنا سپیشل 20روپے اضافے سے180،دال مسورموٹی امپورٹڈ15 روپے اضافے سے255، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ20 روپے اضافے سے295، دال ماش چھلکے والی امپورٹڈ10 روپے اضافے سے255، دال مونگ چھلکے کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا اور اس کی قیمت 145 روپے فی کلو، کالا چنا موٹالوکل20 روپے اضافے سے165، کالا چنا باریک لوکل17 روپے اضافے سے155، سفید چنا موٹاامپورٹڈ30 روپے اضافے سے270،بیسن20روپے اضافے سے175،دودھ10روپے اضافے سے120 جبکہ دہی کی قیمت10روپے اضافے سے140روپے مقرر کی گئی ۔مختلف مقامات پر دودھ 125روپے جبکہ دہی 160روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔بیف او رمٹن کی قیمت جاری نہیں کی گئی۔گارمنٹس اور کاسمیٹکس کے تاجروں کے مطابق گارمنٹس اور کاسمیٹکس کی قیمتوں میں 15فیصد اضافے کاابتدائی اندازہ لگایا ہے۔ مارکیٹ میں سائیکل کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 15000روپے اور امپورٹڈ سائیکل کی قیمت بڑے اضافے سے 40ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ۔گزشتہ روز سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پرچون سطح پر10سبزیوں کی قیمتوں میں ایک سے 5روپے اور 8پھلوں کی قیمتوں میں 2روپے سے 5 روپے تک اضافہ ہوا۔
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...