... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی۔عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز صوابی سے شروع ہونے والا آزادی لانگ مارچ جمعرات کی صبح اسلام آباد میں ڈی چوک کے قریب پہنچا، جہاں جناح ایونیو پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو پیغام ہے کہ 6 روز میں انتخابات کا اعلان کریں، 6 روز میں فیصلہ نہ کیا تو ساری قوم کو لے کر واپس اسلام آباد آؤں گا۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آپ کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں 20 گھنٹے میں خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پہنچا ہوں، میں نے دیکھا کہ میری قوم نے اپنے خوف پر قابو پالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا کہ یہاں بیٹھوں گا جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دیتے اور اسمبلی ختم نہیں کرتے لیکن گذشتہ 24 گھنٹے میں جو حالات دیکھے ہیں یہ ملک کو انتشار کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔اگر میں یہاں بیٹھ جاں تو یہ خوش ہوں گے اور ہماری فوج، پولیس سے لڑائی کروائیں گے۔ انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 20گھنٹے میں پختونخوا سے یہاں پہنچا ہوں، میں نے دیکھا قوم خوف سے آزاد ہوگئی ہے، حکومت پولیس تشدد، جھوٹے کیسز اور موت سے ڈراتی تھی، ہمیں سالوں سے خوفزدہ کیا جاتا ہے۔ ہمیں خوفزدہ کیا جاتا ہے کہ جب تک امریکہ نہ چاہے کوئی اقتدار میں نہیں آسکتا، سارے راستے میں نے ہر طرح کے لوگ دیکھے، نوجوان ،ضعیف، پڑھے لکھے ہرطرح کے لوگوں کو دیکھا، ہمیں ممی ڈیڈی پارٹی کہتے تھے، جس طرح آنسو گیس اور شیلنگ سے مقابلہ کیا سب نے دیکھا، آزادی تحریک کو ناکام کرنے کے لئے ہر طرح کے حربے استعمال کیے، میں اب اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں قوم حقیقی آزادی کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ تمام لوگوں نے ہماری آزادی تحریک میں حصہ لیا، سب متفق ہیں کہ ہم اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، امریکی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت کو ہم پر مسلط کیا ہے، قوم مجرموں کو اس ملک میں حکومت کرنے نہیں دے گی، آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے، موجودہ وزیراعظم کو سزا ہونی تھی، جسے سزا ہونی تھی اسے سب سے بڑے عہدے پر بٹھایا گیا اور اس کے بیٹے کو وزیر اعلی بنا دیا گیا، اس سے بڑی اس قوم کی توہین کیا ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کس ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ پر امن احتجاج والوں پر آنسو گیس پھینکی جائے، اٹک اور راوی پل پر ہمارے دو کارکنوں کو شہید کیا گیا، کراچی میں تین کارکنوں کو شہید کیا گیا، مجھے بتایا جائے میں نے کب قانون توڑا ہے، سپریم کورٹ سے انصاف چاہتا ہوں، کیا ہم نے فضل الرحمان کے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی؟ ان لوگوں نے ہر دفعہ میری حکومت گرانے کی کوشش کی، کیا ہم نے ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی؟ جو سازش کا حصہ تھے وہ سب بے نقاب ہوگئے ہیں، کتنا بڑا ظلم ہے کہ باہر سے ہماری حکومت کو گرانے کی سازش کرتے ہیں، میں سپریم کورٹ اور وکلا سے انصاف چاہتا ہوں، علامہ اقبال کی بہو، جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کے گھر میں چھاپے مارے گئے، یہ کرپٹ ہیں اسی طرح چن چن کر کرپٹ افسران کو لے کر آئے ہیں۔اسلام آباد کے آئی جی کو سزا ہونی تھی اسے اسلام آباد میں تعینات کیا گیا، پہلے تو میں نے کہا تھا کہ جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دیتے تب تک یہاں بیٹھوں گا ، لیکن یہ لوگ ملک کو انتشار کی طرف لے کر جارہے ہیں، جو انہوں نے یہ حرکتیں کی ہیں عوام پولیس سے نفرت کرے گی، یہ ہمیں اپنے فوج کے بھی خلاف کررہے ہیں، فوج بھی ہماری ہے پولیس بھی اور عوام بھی ہماری ہے۔ سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو الیکشن کے لیے 6 دن کا الٹی میٹم دے دیا، کہا کہ اگر 6 روز میں الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تودوبارہ اسلام آباد پھرآؤں گا، اگر انتخابات کا اعلان نہیں کیا تو 30لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد آؤں گا۔
بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں،دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سید جنرل عاصم منیر غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کے لیے سنگین خطرہ ہے ، دہشت گردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم ن...
دہشت گرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا، موبائل فون اور ڈرون فرانزک سے ثابت بھارتی فوجی افسران میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدار امیت کے دہشت گرد سے رابطے،’’ دھماکے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی...
بھارتی جاسوس اور نگراں طیارے P8I کو پاک بحریہ نے مسلسل نگرانی میںرکھا پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے P8Iکا سراغ لگایا، پاک بحریہ بھارت کے کسی جارحیت کا موثر جواب دین...
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...
سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا جائے گا ، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان ک...
ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستا...
امبالا سے اڑنے والے طیاروں کو واپس بھگانے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے واپس امبالا جانے سے گریز‘ سری نگر پر لینڈ پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیا...
تیسرے ملکوں کے پرچم بردار جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، رپورٹ بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لن...
وفاقی وزرا کی تنخوا ہیں2لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزارروپے کر دی گئیں صدر مملکت نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا سرحدوں پر تناؤ اور ملک کے جنگی حالات سے دوچار ہو نے کے باوجود حکمران اپنے اپنے اللوں تللوں میں کوئی کمی کرنے کو تیار نہیں۔ بھارت کی طرف سے ب...
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...