... loading ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے متفقہ فیصلہ سنایا جس نے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ سنایا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ اتفاق رائے سے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ قرار دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے اراکین حمزہ شہباز شریف کو ووٹ دے کر منحرف ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی روشنی میں فیصلہ اتفاق رائے سے سنایا، تحریک انصاف کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی تاحیات نااہلی سے بچ گئے اور الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی سیٹ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی فہرست بھی سامنے آ گئی۔ تحریک انصاف کے جو اراکین پنجاب اسمبلی سے ڈی سیٹ ہوئے ان میں راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، علیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار وڑائچ، نذیر احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد، اعجاز مسیح، سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔ڈی سیٹ ہونے والوں میں 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے ہے جبکہ 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ اور 4 ڈی سیٹ ہونے والے ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔ ڈی سیٹ اراکین کے حلقے اس طرح سے ہیں، راجہ صغیر، پی پی 7 راولپنڈی،ملک غلام رسول سانگھا، پی پی 83 خوشاب،سعید اکبر نوانی، پی پی 90 بھکر،محمد اجمل چیمہ، پی پی 97 فیصل آباد، عبد العلیم خان، پی پی 158 لاہور،نذیر چوہان، پی پی 167 لاہور،امین ذوالقرنین، پی پی 170 لاہور،ملک نعمان لنگڑیال، پی پی 202 ساہیوال،سلمان نعیم، پی پی 217 ملتان،زوار حسین وڑائچ، پی پی 224 لودھراں،نذیر احمد خان، پی پی 228 لودھراں،فدا حسین، پی پی 237 بہاولنگر،زہرا بتول، پی پی 272 مظفر گڑھ،لالہ طاہر، پی پی 282 لیہ،اسد کھوکھر، پی پی 168 لاہور،محمد سبطین رضا، پی پی 273 مظفر گڑھ،محسن عطا خان کھوسہ، پی پی 288 ڈی جی خان،میاں خالد محمود، پی پی 140 شیخوپورہ،مہر محمد اسلم، پی پی 127 جھنگ،فیصل حیات جبوانہ، پی پی 125 جھنگ،عائشہ نواز، ڈبلیو 322 مخصوص نشست،ساجدہ یوسف ڈبلیو 327 مخصوص نشست،عظمی کاردار ڈبلیو 311 مخصوص نشست،ہارون عمران گل، این ایم 364 اقلیتی نشست اوراعجاز مسیح، این ایم 365 اقلیتی نشست سے ہیں۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کا کہنا تھا قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ آج اس گھناونی سیاست کا ایک اور باب بند ہوگیا ہے، یہ لوگ پیسہ لگا کر حکومت میں آتے ہیں اور مزید پیسہ کماتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد منحرف اراکین اسمبلی کے وکیل خالد اسحق نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہو سکتی ہے اور قانون کے مطابق 30 دن میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ 90 دن میں اپیلوں پر فیصلہ کر سکتی ہے تاہم اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔الیکشن کمیشن نے ایک روز قبل اس کیس میں مدعا علیہان کو نوٹس جاری کیے تھے۔ کمیشن نے 17 مئی کو ریفرنس پر اپنا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا اعلان آئندہ روز(بدھ) کو 12 بجے کیا جائے گا تاہم بعد میں اس اعلان کو ملتوی کردیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ خاص طور پر آئین کے آرٹیکل 63 (اے) کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اہم ہے جو رواں ہفتے کے اوائل میں آیا تھا۔آرٹیکل 63 )اے(قانون سازوں کو ‘وزیر اعظم یا وزیر اعلی کے انتخاب کے سلسلے میں، یا اعتماد کا ووٹ یا عدم اعتماد کا ووٹ، یا منی بل یا آئینی)ترمیمی( بل پر’ پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹ دینے)یا پرہیز کرنے( سے روکتا ہے۔اس آرٹیکل کی تشریح میں عدالت عظمی نے کہا تھا کہ پارٹی کی ہدایت کے خلاف ڈالے گئے ووٹوں کو شمار نہیں کیا جاسکتا اور انہیں نظر انداز کیا جانا چاہیے۔پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کے ووٹوں نے حمزہ شہباز کو اکثریت حاصل کرنے میں مدد دی، انہوں نے مجموعی طور پر 197 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ سادہ اکثریت کے لیے 186 ووٹ درکار تھے۔یوں اگر پی ٹی آئی کے قانون سازوں کے 25 ووٹ ان کی تعداد سے نکال دیے جائیں تو وہ اپنی اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی اور مسلم لیگ )ق (کے چوہدری پرویز الہی نے سپریم کورٹ کی تشریح کی روشنی میں حمزہ شہباز کے انتخاب کو ‘غیر قانونی’ قرار دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔حمزہ شہباز کے 16 اپریل کو وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے 25 اراکین صوبائی اسمبلی کو منحرف قرار دینے کا اعلامیہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہی کو بھیجا تھا، جو وزیر اعلی کے لیے پی ٹی آئی،پی ایم ایل)ق(کے مشترکہ امیدوار بھی تھے۔اس کے بعد پرویز الہی نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا تھا اور اس پر زور دیا تھا کہ ان قانون سازوں کو پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے حق میں ووٹ ڈال کر پی ٹی آئی سے منحرف ہونے پر ڈی سیٹ کیا جائے۔ آئین کے آرٹیکل 63 اے کے مطابق کسی رکن پارلیمنٹ کو انحراف کی بنیاد پر نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔
یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔ تقریب میں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہیں جن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چی...
ورلڈ ہارٹ فیڈریشن نے دل کے امراض سے اموات کی شرح میں ہوش ربا اضافہ رپورٹ کر دیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ 30 برس میں دنیا بھر میں دل کے امراض سے اموات کی شرح 60 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1990 میں دل کی بیماریوں سے 1 کروڑ 21 لاکھ اموات ہ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ اور کور کمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ سب سے زیادہ خطرناک بات تھی، نو مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، جو ملوث ہیں ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چ...
سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین پاکستانی سیاست کے میدان میں ایک بار پھر سر گرم ہو گئے ہیں، ایک ہفتے میں جہانگیر ترین سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین ایک بار پھر پاکستان کے سیاسی میدان میں سرگرم ہو گئے اور لا...
فواد چودھری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سیاست سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر چکا ہوں، میں نے سیاست سے کچھ وقت کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پارٹی عہدے سے ...
وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل قائم 3 رکنی انکوائری کمیشن کو آڈیوز فراہم کر دیں۔ آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا۔ 8آڈ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غورکررہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو لوگوں نے کور کمانڈر ہاؤس، جی ایچ کیو، کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اسد عمر کے وکیل بابر اعوان عدالت...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہو گئی تو پھر ملک کا اللہ ہی وارث ہے، آج کل پریس کانفرنسز نہیں پریشر کانفرنسز ہو رہی ہیں، اب سیلکشن ختم اور الیکشن ہونے چاہئیں، جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمرایوب خان اور پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تا ہم گرفتار ی نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزی...
لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات روک دیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دیے ۔ دوسری طرف...
پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ، جس کی وجہ سے طیارے کو کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی۔ کوئٹہ کے لیے قومی ائیرلائن کی پرواز کو اڑان کے فوری بعد کراچی واپس اتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ اڑان کے پانچ منٹ بعد پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو براڈ اسٹرائیک ک...