... loading ...
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار حادثے میں ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سابق آسٹریلوی کرکٹر آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنزول میں کار حادثے کا شکار ہو کر انتقال کر گئے تھے جس پر موجودہ و سابق کرکٹرز کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔شعیب اختر کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اینڈریو سائمنڈز کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فیملی ممبرز، دوستوں اور چاہنے والوں سے تعزیت کی۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ دنیا سے جانے کا کوئی وقت متعین نہیں ہے لہذا ہمیں ہر روز خوشی کے ساتھ گزارنا چاہیے اور دنیا کے لیے اچھی یاد بننا چاہیے۔پاکستان کے سابق کپتان نے مزید لکھا کہ شین وارن اور اینڈریو سائمنڈز کی کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔
کراچی کے علاقے لیاری ،مچھر کالونی ،پی آئی بی کالونی ،ابوالحسن اصفہانی روڈسمیت میں بجلی کی طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج منگل کو دوسرے روز بھی جاری رہا، کراچی کے علاقے صدر میں کے الیکٹرک کے خلاف تاجر برادری نے احتجاج کیا اور احتجاجا کے الیکٹرک کے...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان اپنی دولت کا پچاس فیصد حصہ لے آئیں تو پاکستان بحران سے نکل جائیگا،حکومت اور جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے ڈنڈوں سے نہیں، پی ٹی آئی کے کارکنان اور مظاہروں میں شریک لوگوں پر تشدد کرنے والوں کے چہرے ہمیں ...
مہنگائی،شدید گرمی،مون سون کا موسم اور مویشیوں میں لمپی اسکن کی وبا سبب مویشیوں کی آسمان سے باتیں کررہی ہیں،جس کے باعث عید قربان کی خوشیاں ماند پڑھ گئی،تفصیلات کے مطابق شہر میں شدید گرمی کے باعث مویشیوں کے خریداروں نے اپنے قریب تر موجود چھوٹی چھوٹی منڈیوں کا رخ کیا ہے،جبکہ شہر کی ...
ایم کیوایم پاکستان نے آئی بی اے سکھرکے ذریعے بھرتیوں کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، عدالت نے9اگست کے لیے حکومت سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے امتناع کی استدعا مسترد کردی۔منگل کو سماعت کے دوران درخواست گزارایم کیو ایم سینیٹرخالدہ طیب نے موقف اختیارکیا کہ آئی بی اے سکھر ...
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرائم منسٹر کی تقریروں سے ملک ٹرن آرائونڈ نہیں ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو ٹرن آرائونڈ کرنے کی پہلی شرط یہ ہے کہ ڈاکوئوں اور چوروں سے ملک بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ...
حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ہم بغیر کسی دبائو کے فیصلہ دیں گے۔ 25منحرف اراکین کو نکال کر دوبارہ وزارت اعلی پنجاب کے لیے ووٹنگ کروا لیتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے حمزہ شہباز کے حلف اور گورنر کے اختیارات کے خلاف اپیلوں پر س...
ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک میں تبدیلی کی سب سے بڑی علامت ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاکہ سندھ میں حلقہ بندیوں میں گڑ بڑ ہوئی، ہر یوسی میں من پسند حلقہ بندیاں کی گئیں۔منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرت...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کو شفاف بنائیں ورنہ نوجوان پولنگ سٹیشن نہیں چھوڑینگے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہورمیں 2 جگہوں پر ناشتہ کیا دونوں جگہ پرلوگ ن لیگ مخالف نظرآئے، لاہور جب جاگتا ہے تو پورا پاکس...
حکومت نے اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو منانے کی کوشش تیز کر دیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا ایم کیو ایم اور بی اے پی کے قائدین سے رابطہ ہوا ہے، ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ...
رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی حیدرآباد میں 72سے زائد غیرقانونی اسکیموں کا انکشاف، شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگ گیا، ادارہ ترقیات حیدرآباد نے غیرقانونی اسکیموں کی تفصیلات جاری کردیں، سائبان سٹی، گلشن شادمان، مہران انکلیو، سلور سٹی، کہکشاں ریزڈینسی، انڈس سٹی غیرقانونی قرار، فاطمہ گر...
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے ،پاکستان مذہبی آزادی اورہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں، کرتارپور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کیلئے غیر...
کراچی میں این اے 245 کے ضمنی الیکشن اور دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں ہونے والے بل...