وجود

... loading ...

وجود
وجود

جناب زرداری کے کیا کہنے!!

جمعه 13 مئی 2022 جناب زرداری کے کیا کہنے!!

جو بائیڈن جن کے دوست ہیں، جناب زرداری کے کیا کہنے!
معاشرہ کتنا گل سڑ چکا ہے، اسے سمجھنے کے لیے یہی کافی ہے کہ یہاں ایسے لوگ بھی چمکتے، ہُمکتے رہتے ہیں۔موصوف جب بولتے ہیںتو رتن ناتھ سرشار کا کے ناول ” فسانہ آزاد” کا کردار” خوجی” ذہن میں اُبھرتا ہے۔”خوجی” اپنی احمقانہ حرکتوں اور طلاقت ِ لسانی سے توجہ کا موضوع رہتا تھا۔ کڈھب خوجی سمجھتا ہے کہ دنیا اسی کے دم قدم سے آباد ہے۔ یوں تو منشی سجاد حسین کا انیسویں صدی کا ناول اور کردار ”حاجی بغلول” بھی جی اُٹھتا ہے۔ ایک” خبطی بوڑھے” کے طور پر جن کی ناول میں کردار نگاری ہوئی۔ جوبائیڈن ، اوباما دور میں نائب صدر کے طور پر جب پاکستان کے صدر زرداری سے ملے تو وہ جو تاثرلے کر اُٹھے وہ کچھ مختلف نہ تھا۔ باب وُڈ ورڈ کی کتاب ”Obama’s Wars” میں اس ملاقات کی تفصیلات موجود ہیں۔
باب وُڈ ورڈ لکھتا ہے کہ” جوبائیڈن اور لینڈسے گراہم 9 جنوری (2009 ) کو بروز جمعہ اسلام آباد پہنچے تو پاکستان کے صدر زرداری نے اُن کے استقبال کے لیے سرخ قالین بچھا رکھے تھے۔پاکستان میں اکثر ان کے لیے مسٹر ٹین پرسینٹ (اعداد وشمار پرانے ہیں) کا لقب استعمال کیا جاتا ہے”۔ جناب زرداری نے اُنہیں پاکستانی اعلیٰ اعزاز ہلالِ پاکستان دیا۔زرداری ، گراہم اور جوبائیڈن تقریب کے بعد بند دروازوں کے پیچھے چلے گئے۔ ملاقات کا تفصیلی احوال کتاب میں پڑھیں، جس میں جو بائیڈن اور گراہم نے زرداری کو امریکی دوستی کی پوری تپش دی۔ اُن کی سخت گفتگو زرداری بھولے تو نہ ہوں گے۔ مصنف نے مگر اس ملاقات کا نقشہ خوب کھینچا ہے: جوبائیڈن اور گراہم کی تلخ باتوں کے جواب میں پاکستانی صدر زرداری نے اپنی مقتول اہلیہ کا رونا شروع کردیا اور کہا کہ پاکستان میں امریکا کی مخالفت بہت زیادہ ہے اگر میں نے امریکا کی کھل کر حمایت کی تو سب لوگ میرے مخالف ہو جائیں گے۔ آپ مجھے مالی امداد دو پھر میں لوگوں کو امریکا کی حمایت میں کھڑاکردوں گا”۔ اس ملاقات کے اہم نکات ذہن میں تازہ کریں تو جناب زرداری نے جو بائیڈن کی جانب سے پاکستان کی انٹیلی جنس اور عسکری اداروں کی شکایات کے جواب میں کہا مالی مدد دو ، میں اداروں میں صفائی کردوں گا، مالی مدد دو، میں لوگوں کو امریکا کی حمایت میں کھڑا کردوں گا۔ مالی مدد دو تو میں اپنے یہاں قدم مضبوط کروں۔ میری اہلیہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہاری، ہمیں مالی امداد کی ضرورت ہے۔ بھارت ہمیں ہراساں کررہا ہے، ہمیں مالی امداد کی ضرورت ہے۔ اسی ملاقات میں ڈرون حملوں پر جناب زرداری نے فرمایا کہ ہم مخالفت کرتے رہیں گے، آپ اپنی کارروائی جاری رکھیں،مگر یاد رکھیں ہمیں مالی امداد کی ضرورت ہے۔ باب وُڈ ورڈ لکھتے ہیں کہ جب گراہم اور جوبائیڈن اس ملاقات سے اُٹھے تو وہ سمجھ ہی نہ سکے کہ زرداری آخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟یہ دونوں ایک اُلجھے ہوئے ذہن کے ساتھ جب اسلام آباد سے کابل پرواز کررہے تھے تو زرداری کاجو خاکہ اُن کے ذہن میں تھا اور اُن کی گفتگو میں زیر بحث رہا ، وہ وہی خوجی اور حاجی بغلول کے کرداروں سے ہم آہنگ دکھائی دیتا ہے۔ مگر جناب زرداری فرماتے ہیں کہ جو بائیڈن اُن کے دوست ہیں، اگر کوئی سازش ہوتی تو وہ اُن سے رابطہ کرتے۔ سوال یہ ہے کہ اگر وہ رابطہ کرتے تو اس مرتبہ اُنہیں کیسے سمجھاتے؟میر تقی میر نے کہا تھا:
روز آنے پہ نہیں نسبت عشقی موقوف
عمر بھر ایک ملاقات چلی جاتی ہے
جو بائیڈن سے اس ملاقات تک وہ صرف مسٹر ٹین پرسینٹ کہلاتے تھے، اب مسٹر سینٹ پرسینٹ ہیں۔جناب زرداری کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ سوچنے کا کام بھی پیسوں سے لیتے ہیں۔ ہر معاملے میں اُن کا انداز پہلے سے بڑھ کر” خوجی” قسم کا ہوجاتا ہے۔”خوجی” کا اعتماد جس میں ذہانت اور جہالت دونوں ہی ”خوجی” کی ملکیت ہے۔ پیسوں سے حالات کو بدل کر خود کو ذہین یا پاکستان کا سب سے بڑاسیاست دان باور کرانے کے لیے ”خوجی” کا ہی اعتماد چاہئے۔ جناب زرداری اسی ”خوجی اعتماد” کے ساتھ سارا پیلن سے بھی ستمبر 2008 میں ملے تھے۔ جو بائیڈن کو وہ بھی یاد رہا ہوگا۔ امریکا میں نائب صدر کی خاتون امیدوار سارا پیلن کے سراپا کو دیکھ کر بہہ گئے تھے۔ اُسے ”قتالہ” (gorgeous) قرار دے کر یہ تک کہہ دیا کہ گلے ملتی تو وہ اجتناب نہ کرتے۔ جو بائیڈن جناب زرداری کے متعلق کیا سو چتے ہوں گے، یہ ایک طرف رکھیں، جناب زرداری امریکی سیاست کے احوال میں حصہ دار ہنری کسنجر کو یاد کریں۔ ذوالفقار علی بھٹو جس سفید ہاتھی کی دھمکی کا ذکر کرتے تھے، وہ کسی اورسے نہیں، اسی ہنری کسنجر سے منسوب ہے۔امریکی سفارت کاری کے اسی جِن نے گورنر ہاؤس لاہور میں بھٹو سے کہاتھا:ہم تمہیں بدترین مثال بنادیںگے”۔ جناب زرداری فلم وغیرہ دیکھنے میں مصروف رہے، سیاست میں ذراد یر سے آئے، وگرنہ ہنری کسنجر یہ بات بھی بھٹو سے کرنے کے بجائے موصوف سے ہی کرتے۔
سیاست کے کھیل میں ہرکاروں کی طرح حرکت کرنے والے، پریس کانفرنسوں میں کیا اعتماد دکھاتے ہیں؟ بس یہی توفسانۂ آزاد کا کردار” خوجی” دکھاتا تھا۔ تاریخ رازوں کو تادیر اخفا میںنہیں رہنے دیتی۔ بہت جلد یہ کھیل بھی عریاں ہو جائے گا کہ کس طرح جناب زرداری نے 2008ء میں معاملات مقتدر حلقوں سے ”طے” اور ”تہہ” کیے تھے۔ سوال تب یہ بھی اُٹھیں گے کہ اصل ”سلیکٹڈ” کون تھا؟ سندھ کو زرداری کی جھولی میں ڈالتے ہوئے کیا ”ایمپائر” کا کردار ”نیوٹرل” تھا؟ سیاست میں جوڑتوڑ سے پیپلزپارٹی کو برقرار رکھنے کی بے معنی کوشش میں ”سلیوٹ” کا عمل دخل کتنا ہے؟ بازاری سیاست کی کوئی حد ہوتی ہے۔ جب سیاست میں ہر چیز برائے فروخت ہوں، اقدار پامال ہوں۔ اُصول ، کھنکتے سکوں میں اُگال دانوں میں تھوکے جاتے ہوں۔ اقتدار پر گرفت کے شوق نے پاکستان کو چھوٹا کردیا ہوں۔ ایسے ماحول میں جناب زرداری ہی چمک سکتے ہیں۔ موصوف کی دماغی حالت دیکھیں، پاکستان میں چاروں کھونٹ امریکا کے خلاف نعرے گونجتے ہیں۔ ابھی تک پاکستان، افغانستان کی اُس جنگ سے پوری طرح نکل بھی نہیں سکا، جس میں امریکا نے اُسے جھونکا تھا۔ لوگ خریدے گئے تھے، اقتدار کے سودے ہوئے تھے۔ ابھی تو ڈرون حملوں میں شہید ہونے والے ہزاروں پاکستانیوں کے گھروں میں ماتم بھی ختم نہیں ہوا۔ ابھی دہشت گردی کے شکار پاکستانیوں کے گھروں میں غم کی تاریکیاں بھی نہیں سمٹیں۔ اور جناب زرداری فرماتے ہیں کہ جوبائیڈن اُن کا دوست ہے، اگر کوئی سازش ہوتی تو اُن سے وہ ضرور رابطہ کرتے۔ جناب زرداری ادب سے ایک سوال یہ ہے کہ کیا امریکی سازشوں کے لیے رابطے آپ جناب سے کیے جاتے ہیں، جو اس دفعہ نہیں ہوا تو آپ کو یقین نہیں آرہا۔ جو بائیڈن آپ کے دوست ہیں، کیا کہنے!!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟ وجود جمعه 19 اپریل 2024
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟

عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران وجود جمعه 19 اپریل 2024
عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران

مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام وجود جمعه 19 اپریل 2024
مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام

وائرل زدہ معاشرہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
وائرل زدہ معاشرہ

ملکہ ہانس اور وارث شاہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
ملکہ ہانس اور وارث شاہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر