... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے عمران خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے ٹی وی پر آ کر مناظرے کا چیلنج کردیا۔ عمران خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالعلیم خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان کا انٹرویو دیکھا، میں آپ اور جہانگیرترین آمنے سامنے بیٹھ جاتے ہیں، آپ کے پاس جو کچھ ہیں بتا دیں ہم بھی حقائق بتائیں گے، عمران خان نے الزام لگایا کہ علیم خان 300 ایکڑ زمین لیگلائز کروانا چاہتا تھا، میں 2010 سے 2018 تک اپوزیشن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا، یہ سوسائٹی 2010 میں بھی میرے پاس تھی جو آج بھی میرے پاس موجود ہے، عمران خان میرے والد کی وفات پر اس سوسائٹی میں آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کیا 10 سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018 میں وزیراعظم ہوں گے، میرے پاس 300 ایکٹر نہیں 3000 ایکڑ زمین ہے، میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی بلکہ پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہے، یہ زمین اب روڈا کے پاس ہے یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی، یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈیولپرز کو کیسے دیں؟ علیم خان کا کہنا تھا اب تفتیش ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈیولپرز کو دی گئیں، سرکاری ریٹ پر خرید کر زمینیں من پسند پرائیویٹ ڈیولپرز کو دی گئیں، ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین کے رشتہ دار بھی کیا ان ڈیولپرز میں شامل ہیں؟ سرکاری ریٹ پر زمین ایکوائر کرکے پلازے بنائے گئے، اگر روڈا کے تحت آپ کا گالف کورس بن سکتا ہے تو علیم خان کی سوسائٹی کیوں نہیں؟ اگر روڈا پراجیکٹ براؤن ہے تو وہی میری زمین کیسے گرین ہوں گی؟ پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا کہنا تھا ہر مشکل وقت میں کیا میں اس لیے کھڑا تھا کہ 300 ایکٹر کا اسٹیٹس تبدیل کروانا تھا؟ اگر میرے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو چپ میں بھی نہیں رہوں گا، اگر پ میرا نام تمیز سے لیں گے تو میں بھی آپ کا نام تمیز سے لوں گا، اگر آپ منہ کھلوانا چاہتے ہیں تو کسی چینل پر میرے اور جہانگیر ترین کے ساتھ بیٹھیں، پھر سب سچ بولیں تاکہ عوام کو پتہ چلے علیم خان، جہانگیر ترین اور عمران خان کا اصل چہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سن لیں میرے پاس اس وقت 10 ہزار ایکٹر سے زائد زمین ہے، آپ نے 300 ایکٹر پر الزام لگا دیا میری محنت اور کوشش کا یہ مول لگایا، لوگوں کے سامنے سچ بولیں اور انہیں حقائق بتائیں۔ علیم خان کا کہنا تھا میں امریکی اور یورپین سفیر کو عمران خان کے گھر ملا تھا، برطانوی سفیر کو اگر آپ حکومت میں آنے سے پہلے مل سکتے ہیں تو حکومت میں کیوں نہیں، آپ ملیں تو محب وطن کوئی اور ملے تو غدار، اپنے وزرا کو دیکھیں کون سفیروں کو ملتا رہا، یہ کیا اسٹینڈرڈ ہے کہ جو آپ کے علاوہ ملا وہ غدار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مصلحت کے تحت خاموش ہیں، آپ سیاست کریں لوگوں کو ورغلائیں، جھوٹ بولیں، لیکن میں سچ بولوں گا۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...