... loading ...
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا میانوالی سے آغاز کررہا ہوں، 20 تاریخ کے بعد کسی بھی دن اسلام آباد مارچ کی کال دے سکتا ہوں۔ ملک میں فوری الیکشن کرائیں جا ئیں، فیصلہ عوام کرے گی امریکا نہیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سمندر دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ عوام میں شعور پیدا ہوا ہے، اور میری قوم کو جگایا ہے، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے قوم کو لاالہ الااللہ کا مطلب سمجھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو کبھی نہیں بھولوں گا، جب کسی نے مجھے ووٹ نہیں دیا تو میانوالی والوں نے مجھے جتایا، میانوالی کے لوگوں نے مجھے پہلی بار منتخب کیا، انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا میانوالی سے آغاز کررہا ہوں، 20 تاریخ کے بعد کسی دن بھی اسلام آباد مارچ کی کال دے سکتا ہوں، جب اسلام آباد کی کال دوں گا تو آپ آئیں گے۔عمران خان نے سوال کیا کہ ڈاکوؤں کی حکومت نے کنٹینر رکھے تو ہٹا دو گے؟ نہ 18 قتل کرنے والے رانا ثنا اللہ آپ کو روکے گا، نہ یہ جوتے پالش کرنے والاچیری بلاسم آپ کو روکے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں میرا وعدہ ہے کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا، ڈاکو مجھے نیازی کہتے ہیں تو مجھے اچھا لگتا ہے، میں ان چوروں کا شکر ادا کرتا ہوں، جب تک چور جیلوں میں نہیں جائیں گے جہاد کرتا رہوں گا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سے سازش شروع ہوئی، امریکا نے ہمارے میر جعفروں میر صادقوں کے ساتھ مل کر منتخب حکومت ہٹایا، چیری بلاسم کہتا ہے عوام کو غلامی کرنی پڑے گی، میں کہتا ہوں تم امریکا کے غلام ہو، ہم تو صرف اوپر والے کی غلامی کرتے ہیں، ہم محمدۖ کی امت سے ہیں، کسی سپر پاؤر کے آگے نہیں جھکتے، ہمارے نبیۖ نے ہمیں خود داری اور غیرت دی، قرآن میں اللہ نے کہا انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ انسان فرشتوں سے اوپر ہے اور گرتا ہے تو جانور بن جاتا ہے، قائداعظم محمد علی جناح کبھی امریکا کی غلامی نہ کرتے جو یہ چوروں نے کرائی، آج قوم ایک چیز پر کھڑی ہے، دوستی سب سے مگرغلامی کسی کی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی کے لوگو، ہمیں غصہ دو وجوہات سے ہے، امریکا نے ہمارے سفیر کو واشنگٹن میں بلا کر کہا عمران خان کو ہٹاؤ، امریکا کہتا ہے عمران خان کو نہ ہٹایا تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکا کہتا ہے چیری بلاسم کو لے آئے تو پاکستان کو معاف کردیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نہ جھکتے ہیں اور نہ کسی خوف کے بت کی پوجا کرتے ہیں، عظیم قوم زرداری، نواز شریف، چھوٹا شریف اور اسکے بیٹے کی غلامی نہیں کریگی، ہم کسی صورت ان چوروں کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے، ہم بھکاری نہیں ہمارا ملک کلمہ طیبہ کے نعرے پر بنا ہے،عمران خان نے کہا کہ چوروں نے میرے خلاف ایف آئی آر کاٹی، راشد شفیق کو ائیرپورٹ سے پکڑ کر جیل میں ڈالا، مدینہ میں جو آپ کے خلاف آواز اٹھی کہتے ہیں یہ ہم نے کرایا، میرا چیلنج ہے دنیا میں جہاں بھی پاکستانی ہیں وہاں سے چور اور غدار کی آواز آئے گی، موٹروے پر شہبازگل پر چوروں نے حملہ کرایا، کسی کارکن کو کچھ ہوا تو تھری اسٹوجز اور ان کے ہینڈلرز ذمہ دار ہوں گے، رانا ثنا اللہ وہ غنڈہ ہے جس نے سب سے زیادہ پولیس مقابلوں میں لوگوں کو مروایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اب اس قوم کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا، اسلام آباد میں عوام کا سمندر آنے والا ہے، میرا چیلنج ہے تاریخ میں کبھی اتنی تعداد میں عوام اسلام آباد نہیں پہنچی ہوگی، 26 سال سے جلسے کررہا ہوں مگر میانوالی کی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ڈاکوؤں کا جتھا اور ان کو لانے والے سمجھتے ہیں قوم تھک جائیگی، قوم ابھی تیاری کررہی ہے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، عمران خان نے کہا کہ بتایا جائے میں نے ایک بھی پراپرٹی ملک سے باہر خریدی ہو۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان دیوالیے پر تھا، کورونا کے باوجود ہم نے خسارہ 11 سال میں سب کم کیا، کورونا سے اپنے لوگوں ،غریبوں اور معیشت کو بچایا، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنے ڈالر نہیں آئے جتنے ہمارے دور میں آئے، ہماری حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی سے پاکستانیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، اسلام آباد میں تحریک انصاف نہیں بلکہ پوری قوم کو بلا رہا ہوں، میں اپنے دلیر نوجوانوں کو اسلام آباد بلا رہا ہوں، یہ پاکستان کا معاملہ ہے آپ سب اسلام آباد بوٹ پالشوں کو پیغام دیں اسلام آباد آکر پیغام دیں غلامی نامنظور،امپورٹڈ حکومت نامنظور، الیکشن کراؤ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں فوری الیکشن کرائیں جائیں فیصلہ عوام کرے گی امریکا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اندر ہماری حکومت گرائی گئی، انصاف کے اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو سوموٹو نہیں لینا چاہیے تھا، کبھی سنا ہے کہ ووٹ اپنے حلقے سے لیں اور سودا کہیں اور جا کر کریں، کبھی سنا ہے یورپ، آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں کوئی اپنا ضمیر بیچ دے، جو ملک اسلام کے نام پر بنا اس کے ایم پی ایز نے خود کو بھیڑ بکڑیوں کی طرح بیچ دیا، کبھی دیکھا ہے ممبران اسمبلی ضمیر بیچیں اور انصاف کے ادارے خاموش رہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جو اپنے ملک، آئین حلقے کے لوگوں سے غداری کرتے ہیں آپ نے انھیں سبق سکھانا ہے، سبق سکھانا ہے کہ ایسے ساری زندگی اپنا ضمیر بیچنے سے ڈریں، پاکستانیوں سنو یہ لوٹے کسی بھی حلقے میں آئیں تو آپ نے انکا بندوبست کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا اللہ کے حکم پرچلیں گے، اللہ ہمیں حکم دیتا ہے کہ حق کے ساتھ کھڑے ہو اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو، نیوٹرل صرف جانور ہوتا ہے انسان نہیں، اللہ نے انسان کو عقل دی ہے، جو چوروں کے خلاف جہاد کرے ان کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ صحیح فیصلہ کیا تو 75 سالوں میں وہ قوم بنے گی جس کا خواب اقبال نے دیکھا، ان چوروں کو اوپر لانے کے لیے پاکستان نہیں بنا تھا، یہ چوروں کے خلاف صرف جہاد نہیں بلکہ یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، مجھے پاکستان کا سنہری وقت نظرآرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اس جیسا جوتے پالش کرنے والا چیری بلاسم ملکی تاریخ میں نہیں آیا، چیری بلاسم کا بیٹا، داماد، ان کا منشی اسحاق ڈار ملک سے باہر بھاگا ہوا ہے۔
پاکستان کی بقالوکل گورنمنٹ میں ہے، اختیارات نچلی سطح پرمنتقل نہیں ہوں گے تووہ عوام سے دھوکے کے مترادف ہوگا،میں نے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلہ کہا جو کئی لوگوں کو بہت برا لگا، خواجہ آصف لوکل گورنمنٹ سے کسی کو خطرہ نہیں بیوروکریسی کو ہے،پتا نہیں کیوں ہم اندر سے خوف زدہ ہیں یہ ہوگیا تو...
ہم فسطائیت کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں جو ہمارا حق ہے،جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، وزیراعلیٰ آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور ہم ضرور استعمال کریں گے، ریلی کے شرکاء سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے تاروجبہ کے مقام پرا سٹریٹ موومنٹ ریلی کے ...
جس مقام پرقرآنِ کریم موجود تھا، آگ سے اطراف میں مکمل تباہی ہوئی،ریسکیو اہلکار 15ارب کا نقصان ، حکومت نے 24 گھنٹے میں ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی ، تنویر پاستا گل پلازہ میں تباہ کن آتشزدگی کے باوجود قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی مکمل محفوظ طور پر محفوظ رہے، اطراف کی چیزیں ج...
میں آپ کے قانون کو چیلنج کرتا ہوں آپ میرا مقابلہ کیسے کرتے ہیں، ایسے قوانین ملک میں نہیں چلنے دیں گے، جس نے یہ قانون بنایا اس مائنڈ سیٹ کیخلاف ہوں ،سربراہ جے یو آئی کا حکومت کو چیلنج نواز اور شہبازغلامی قبول کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مبارک، ہم قبول نہیں کریں گے،25 کروڑ انسانوں ...
آپریشن میں مزید انسانی باقیات برآمد، سول اسپتال میں باقیات کی مقدار زیادہ ہے تباہ شدہ عمارت میں ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ،ڈی سی سائوتھ (رپورٹ:افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، مزید انسانی باقیات برآمد ہونے ک...
بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں واضح بہتری آئے گی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں واضح بہتری آئے گی۔شرجیل میمن کی ...
لوگوں کو بھتے کے چکر میں جلانے والے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنیکی باتیں کر رہے کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات رونما نہیں ہوں گے؟ پریس کانفرنس سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے بھتے...
وفاق ٹی ڈی پیز کیلئے وعدہ شدہ فنڈز نہیں دے رہا، 7۔5 ارب اپنی جیب سے خرچ کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں رکھنے اور ملاقاتوں سے روکنے کی شدید مذمت ،کابینہ سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی کی ا...
بڑی تعداد میںفلسطینی شہری عارضی اور پلاسٹک کی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 3 فلسطینی صحافیوں سمیت 8 افراد شہید،دو بچے بھی شامل غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے منصوبوں کے کوآرڈینیٹر ہانٹر میک گورن نے شدید الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی...
محمد آصف پاکستان کا عالمی سیاست میں مقام ہمیشہ اس کی جغرافیائی اہمیت، پیچیدہ سیاسی تاریخ اور بدلتے ہوئے معاشی و سلامتی کے چیلنجز سے جڑا رہا ہے ۔ اندرونی عدم استحکام، معاشی دباؤ اور سفارتی مشکلات کے کئی برسوں کے بعد پاکستان ایک بار پھر خود کو ایک مؤثر عالمی کھلاڑی کے طور پر منو...
لاپتا شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی،دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، 30 لاشیں کراکری کی دکان سے ملیں،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن اسی جگہ کی آئی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ لاشوں کی باقیات سرچ آپریشن کے دوران ملیں،ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہ...
ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گ...