... loading ...
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے سینئر ترین افسر ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کو چیف سیکریٹری سندھ تعینات کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن حکومت پاکستان نے جاری کر دیا۔ ڈاکٹر سہیل راجپوت اس سے قبل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن خدمات سرانجام دے رہے تھے۔رواں سال ممتاز علی شاہ کے چیف سیکریٹری سندھ کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔ چیف سیکریٹری سید ممتاز شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس عہدے کا عارضی چارج بقا اللہ انہڑ کو دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کے اہم ترین عہدے پر یہ تعیناتی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد بیک جنبش عمل میں آئی ہے، ورنہ یہی کام ماضی میں ہفتوں پر مشتمل ہوتا تھا۔ طریقہ کار کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے چیف سیکریٹری، مختلف سیکریٹریز، آئی جی سندھ یا دیگر اہم عہدوں پر تعیناتی کے لیے تین نام وفاق کو بھیجنا لازمی ہوتے ہیں۔ اگر وفاقی حکومت ان میں سے کسی ایک نام پر متفق ہو تو نوٹیفکیشن جاری کر دیا جاتا ہے۔ ورنہ وفاق کی جانب سے صوبے سے مزید ناموں کی فہرست طلب کی جاتی ہے۔ اس طرح کی اہم تقرریوں کے سلسلے میں وفاق اور صوبوں کے مابین تناؤ بھی دیکھا گیا ہے اور کئی مرتبہ تنازعات کے بعد معاملہ عدالتوں تک بھی جاتا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات عہدے کا حلف اٹھانے والے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور سندھ حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ میں اس قدر ہم آہنگی ہے کہ ٹیلی فون پر صلاح مشورے کے بعد وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی بطور چیف سیکریٹری سندھ تعیناتی کے احکامات دیے اور اسی وقت اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سہیل راجپوت وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور کمشنر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔
سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں جنگ بندی کے مطالبے اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے امن مذاکرات کے باوجود اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی ایران نے اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی،متعدد گاڑیاں جل گئیں، مائیکروسافٹ آفس کے قریب آگ بھڑک...
پا کستان عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے،محفوظ اور پرامن دنیا کی خاطر بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں،جنرل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات ،شرکا نے فیلڈ ما...
سفارتی ناکامیوں کے بعد اب بھارت جھوٹے پراپیگنڈے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے یہ سمجھ سے باہر ہے بھارت ٹرمپ سے خطرناک جھوٹ کیوں منسوب کر رہا ہے؟ مبصرین مودی سرکار کی پراپیگنڈہ فیکٹریاںسرگرم ، امریکہ کے صدر ٹرمپ کو نشانے پر لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق معرکۂ حق کے دوران عالمی ...
جب تک انہیں پارٹی بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے سازشوں کے ذریعے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، گنڈا پور کاویڈیو بیان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں۔بجٹ کے معام...
عالمی میڈیا میں بھارت کا بیانیہ ہار گیا اور پاکستان کا جیت گیا، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست دی دوبارہ مودی سرکارکو شکست دیں گے،اپنے دریا کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،جیالوں کے استقبالیہ سے خطاب پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ تسلیم...
پاکستان ایران کو بہت زیادہ جانتا ہے جب کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے ،جنرل عاصم پاک بھارت کشیدگی کو پاکستان کی طرف سے روکنے میں انتہائی مؤثر رہے آرمی چیف کی امریکی صدر سے ملاقات ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل کاکیب...
(ایران کا اسرائیل پر رحم نہ کرنے کا عہد) ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا اور نہ ہی صیہونی ریاست پر رحم کیا جائے گا( ایکس پر پیغامات) آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز ، اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے،اسرائیلی حکومت کی شہریوں کو بنکرز میں...
15ویں نمبر والے جج کو کیوں ٹرانسفر کیا گیا؟ کیا 14 جج قابل نہیں تھے؟ جسٹس نعیم اختر افغان کا سوال اگر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے تو آج کیس کافیصلہ سنادیا جائیگا،سربراہ آئینی بینچجسٹس محمد علی مظہر اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین ہائی کورٹس سے ججز کے تبادلہ اورسنیارٹی...
ہماری جماعت کی ایران کے حق اور اسرائیل کی مخالفت میں قرارداد کو بھی براہ راست نشر نہیں کیا گیا پاکستان کی درآمدات کا 25 فیصد خرچ پیٹرولیم مصنوعات پر ہوتا ہے ، رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خا...
اسرائیل نے ایران کیخلا ف کھلی جارحیت کی، سیکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں،شہباز شریف ایران کے صدر مسعود پزیشکیان سے صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے،کابینہ اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال تشویشناک ہے، عالمی برداری ایران اسر...
ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ہوگا ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باددی لوگوں کو انصاف دلائیں گے، پہلی ترجیح عوامی شکایات دور کرنا ہے،پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ...
ایران نے چوتھی بار درجنوںیلسٹک میزائل و ڈرون داغ دیے،کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں ،تل ابیب میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، اسرائیل میں سائرن بج اٹھے ،8اسرائیلی ہلاک اور 300زخمی ہم دشمن کو ایک لمحہ کیلئے امن میسر نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل کو رات کے وقت دن کا منظر دکھائے دے گا( ترجمان جن...