... loading ...
پاکستان کسٹمز نے جعلی دستاویزات پر 29 کروڑ روپے مالیت کی 150 درآمد شدہ گاڑیوں کی کلیئرنس کا انکشاف کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گاڑیاں کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ اور ویسٹ کلکٹریٹس سے جنوری 2021 تا دسمبر 2021 کے دوران کلئیر کرائی گئیں۔ دونوں کلکٹریٹ کی جانب سے اس اقدام پر کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن میں میسرز مسلم انٹرپزائزز، میسر زورلڈ اوشن، میسرز سی کنگ شپنگ ایجنسی، میسرز رفعت رضوان اینڈ کمپنی، میسرز گیلکسی فریٹ فاروڈرنگ، میسرز نورانی ٹریڈرز، میسرز سی اپی اے سی انٹرپرئزز، میسرز یوورجوائس سروسز، میسرز خان برادرز، میسرز ایس اے چوہدری اینڈکو، میسرز بھاگوانی ایسوسی ایٹس، میسرز پرامٹ سروسز سنڈیکیٹ، میسرز زلفی انٹرنیشنل، میسرز یو ایس کارپوریشن، میسرز رباب انٹرپرائزز، میسرز صابری لاجسٹک، میسرز فاسٹرلائن بزنس، میسرز فواد عمید انٹرپرائزز، میسرز امپکس کارگو شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ کی جانب درج دو ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ کلیئرنگ ایجنٹس نے جنوری 2021 تا دسمبر 2021 کے دوران جعلی دستاویزات پر 29 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 150 گاڑیوں کی کلیئرنس کرانے میں ملوث ہیں۔اس سے قبل درج کی جانے والی ایف آئی آر میں کلیئرنگ ایجنٹ میسرز یونیک ٹریڈز نے غیرقانونی طریقے سے جعلی دستاویزات پر 75 گاڑیاں نوید احمد، صورت خان، محمدایاز، یاسر خان، اختر، انور علی، بخت شیر خان، عامر خان، محمد یوسف، عبدالبصیر، حشام گل، محمد الیاس، بخت محمد، نصیب خان، نصراللہ، نیاز علی خان، غازی گل، محمد ندیم، زبیر گل، نورین شاہ، زیب علی، شاہد اختر، زاہد بادشاہ، سہیل بادشاہ، ارشا، صفدرعلی، محمد شیر، محمد نعمان، ثنا اللہ، سعید الرحمن، منصور خان، مطیع الرحمن، انیس الرحمن، مجید اللہ، فرحان، محمد عدیل، علی اکبر، فضل دین خان، زرنوید، ارسلان خان، عباس علی، امان اللہ خان، حضرت علی، خادم علی شاہ، محمد عارف، محمد اسلام، منیب حسین، شاہ فیصل، شاہد علی، وحید احمد، زبیر شاہ، ذاکر اللہ، نجیب اللہ، ذوالفقارعلی، عظمت خان، عمران خان، نعمان، محمد آصف، حضرت حسین، لطیف الرحمن، آصف خان، محمد عابد، ندیم ، ذوالکفال، اقرا اسلم، واحد علی، محمد حسین، عمیر خان، جلال احمد، شفیع اللہ، اعجاز خان، اعجاز خان اور وقار احمد کے نام پر گاڑیوں میں شامل ہنڈ اویزل، ٹویوٹا ایکوا، ٹویوٹا وٹز، 8 میرا،5 ٹویوٹا پاسو، سوزوکی آلٹو، نسان نوٹ، نسان ڈیز، ٹویوٹا پیریس، سوبارو وین، لینڈ کروزر، ٹویوٹا ٹاکوموپک اپ، نسان جوکی، سوزوکی ویگنار اور ڈائٹسومووو کی کلیئرنس جعلی دستاویزات پر کروائی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ اپریزمنٹ ویسٹ نے دسمبر 2021 میں جعلی دستاویزات پر 15 گاڑیوں کی کلیئرنس کا مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ درآمد شدہ گاڑیوں کی جعلی دستاویزات پر کسٹم کلئیرنس کا معاملہ سامنے آنے پر کار ڈیلرز اضطراب سے دوچار ہوگئے۔آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے کوآرڈی نیٹر اعجاز احمد نے کہا ہے کہ کار ڈیلرز اور ٹریڈرز کسٹمز کلیئرنس دستاویزات کی بنیاد پر کئی دہائیوں سے پورے ملک میں استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کرتے ہیں، ہر سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے درآمد کی جانے والی ہزاروں گاڑیوں میں سے 150 گاڑیوں کی جعلی پی آر سی پر کلیئرنس ہوچکی ہے جنہیں مارکیٹ میں ایک سے زائد بار فروخت بھی کردیا گیا ہے لیکن اس بے قاعدگی میں مذکورہ گاڑیوں کے خریداروں کا کوئی قصور نہیں ہے۔اعجاز احمد نے کہا کہ وزارت تجارت سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کرے تاکہ ان گاڑیوں کے بے گناہ خریداروں کو بچایا جاسکے اور درآمدی پالیسی کی اس خلاف ورزی پر ایک بار چھوٹ دی جائے تاکہ ان خریداروں کے نقصان کو بچایا جاسکے جنہوں نے ان گاڑیوں کو کسٹم دستاویزات کی بنیاد پر خریدا تھا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...