... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہے حکومت چلی جائے سود ے بازی نہیں کروں گا،۔مالاکنڈ ڈویژن کی تحصیل درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خا ن نے کہا کہ میرے جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے ہیں انہیں معاف کردوں گا آپ واپس آجائیں، میں تو پارٹی میں باپ کی طرح ہوں ،باپ بچوں کی غلطیاں معاف کردیتا ہے۔وہ پیسے لے کر اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل تباہ نہ کریں، اپنے بچوں کی خاطر یہ غلطی نہ کرنا، ضمیر فروشوں کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائیگا، کوئی آپ کے بچوں سے شادیاں نہیں کریگا۔آپ جتنا چاہیں کہہ لیں کہ عمران خان برا آدمی ہے لیکن لوگ نہیں مانیں گے۔عمران خان نے کہا کہ مجھ سے کہا گیا کہ ایم این ایز کو خرید کر واپس لے آوں، مجھے آخرت کی فکر ہے، عوام کا پیسہ چوری کرکے حکومت بچانے سے بہتر ہے کہ حکومت چلی جائے، اگر ضمیر کا سودا کرکے اپنی حکومت بچاؤ تو میں ایسی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں۔ وزیراعظم نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں اللہ کو جواب دہ ہوں مجھے اپنے آخرت کی فکر ہے، عوام کا پیسہ چوری کر کے حکومت بچانے سے بہتر ہے میری حکومت چلی جائے، ضمیر کا سودا کرکے رشوت دینی ہے تو ایسی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت دو راستے ہیں کہ چوروں اور ڈاکوں کا ساتھ دیں یا ان کی طرف جائیں جو 25 سال سے کرپشن کے خلاف بات کررہے ہیں، اب فیصلہ کن وقت آگیا، لوٹے اور ضمیر فروش میں فرق ہے، ایک لوٹا ہے جو کسی اور طرف چلا جائے جب کہ دوسرا وہ ہے جو پیسوں کی خاطر اپنا ضمیر اور دین فروخت کردے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکو اور چور پیسوں کے ذریعے ہماری ایم این ایز کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں، ساری قوم کے سامنے ضمیر کا سودا ہورہا ہے، عوام، عدلیہ اور الیکشن کمیشن سب کے سامنے یہ سب کچھ ہورہا ہے، میں اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ اب فیصلے کا وقت آگیا ہے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں؟ وزیراعظم نے کہا کہ جب سندھ ہاس میں نوٹوں کی بوریاں لائی جائیں اور برائی سب کے سامنے آجائے تو اللہ کا حکم ہے کہ برائی کے خلاف اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوجا، یہ نہیں کہا کہ نیوٹرل رہو۔عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں نے آصف زرداری کو اربوں کی کرپشن پر دو بار جیل بھیجا، پیپلز پارٹی نے نواز شریف پر چوری کے کیسز بنائے جیسا کہ حدیبیہ پیپر ملز، ان دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر کیسز بنائے اور ایک دوسرے کو چور کہا آج یہ اپنی اپنی چوری بچانے کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ منحرف ہونے والے ایم این ایز سے کہا کہ آج کا نوجوان باشعور ہے، یہ سوشل میڈیا کا دور ہے جہاں کچھ بھی چھپانا مشکل ہے، ضمیر فروشوں کا گھر سے باہر نکلنا، تقاریب میں جانا مشکل ہوجائے گا، لوگ ضمیر بیچنے والوں کو معاف نہیں کریں گے، عوام تھری اسٹوجز کو جانتے ہیں، آپ جتنی چاہے وضاحت کرلیں لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ نے ضمیر کا سودا کیوں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ میں نے ایبسلوٹلی ناٹ کہہ کر غلطی کی، شہباز شریف میں خاص بات یہ ہے کہ وہ بوٹ پالش بہت اچھی طرح کرتے ہیں، وہ جب بھی بوٹ دیکھتے ہیں تو پالش شروع کردیتے ہیں چاہے وہ گورے کا بوٹ ہی کیوں نہ ہوں، شہباز شریف میں ایک آزاد انسان ہوں، کلمہ طیبہ پڑھتا ہوں کسی کے آگے نہیں جھکتا۔انہوں ںے ریکوڈک کیس میں پاکستانی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی، غیر ملکی کمپنی پاکستان میں نو ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے جارہی ہے، بلوچستان کے لیے یہ زیادہ خوش خبر ہے جبکہ پاکستان کا فائدہ یہ ہے کہ اسے ڈالر ملیں گے جس کے لیے ہمیں بار بار آئی ایم ایف جانا پڑتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ جس طرح کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے سے پہلے میں نے کہا تھا کہ ہم جیتیں گے اسی طرح آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ تحریک عدم اعتماد کے مقابلے میں بھی ہماری کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 1992 کا ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا جانے سے قبل میں کہتا تھا کہ ورلڈ کپ ہم جیتیں گے، اب میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ میچ بھی ہم جیتیں گے۔جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اوپرگئیں، ہم نے دس روپے فی لیٹرکم کی، ہمارا پیٹرول آج دبئی سے سستا ہے، پانچ روپے فی یونٹ بجلی سستی کی، 10 روپے پیٹرول اور فضل الرحمان کو کم کیا، کسی حکومت نے وہ کام نہیں کئے جو ہم نے کیے۔
بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیااور سویلین کو نشانہ بنایا بھارتی حملوں میں 33پاکستانی شہید ، 62زخمی ہوئے ، پاک...
بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کاشہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال ،5شہری شہید ہوگئے پاک فوج کی دلیرانہ جوابی کارروائی سے لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھاری نقص...
رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی ؎ پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رفال طیاروں کی تباہی بھا...
مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ فائر کیے گئے ڈرونزہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ گزشتہ رات سے اب تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ، سیکیورٹی ذرائع پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8مئی کی شام تک 29بھارتی ڈرونز ...
بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے ہم مداخلت نہیں کر سکتے ، البتہ امریکا سفارتکاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہے، نائب امریکی صدر امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے ...
حالیہ تاریخ کی طویل لڑائی ، دونوں طرف کے 125 جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے یہ جھڑپ آئندہ جنگوں کے لیے حکمت عملی اور جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کا ایک بہترین موقع ہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاص...
شرکاء کے پاکستان، عمران خان زندہ باد کے نعرے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ، یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے، شرکاء پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تع...
بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ ...
بھارت کا بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے حملہ،پاک فوج نے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے ایک ڈرون لاہور میں فوجی ہدف پر گرا جس میں پاک فوج کے 4جوان زخمی ہوئے ، آلات کو معمولی نقصان بھی ہوا...
بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے ، پاکستان جوا...
ڈرون حملوں میں شہید ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا، فورم ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ،ہم ہر حالات کے لیے تیار ہیں، شہبازشریف وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم شہ...
پنجاب پولیس نے مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ، میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں وزیراعظم سے کہتا ہوںاب آپ کا کوئی ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہو کر دکھائے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگ...