... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور میں ندیم افضل چن کے گھر پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا تھا۔ اس موقع پر ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ندیم افضل چن نے بلاول بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سیاست پیپلز پارٹی سے شروع کی تھی اور پیپلز پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ فیملی مجبوریوں کی وجہ سے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنا میرا غلط فیصلہ تھا۔ عمران خان کو بھی کہا تھا کہ میں آج بھی بھٹو ہوں اور رہوں گا۔ ندیم افضل چن نے کہا کہنہوں نے کہا کہ خان صاحب جب میرے گھر آئے تھے تو میں نے ان کو بھی کہا تھا کہ میں آج بھی بھٹو والا ہوں اور کل بھی بھٹو والا ہوں۔انہوں نے پیپلزپارٹی میں اپنی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنے گھر واپس آگیا ہوں جس پر مجھے انتہائی خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے عزت دی۔اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ندیم افضل چن صاحب کو پی پی میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، ان کی واپسی پوری پیپلزپارٹی کے لیے خوشخبری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موجود وہ تمام افراد جو ماضی میں پیپلز پارٹی کا حصہ رہے ہیں ان سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور پیپلزپارٹی کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ ہم 7/8 دن سے سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں، اس وقت ندیم افضل چن صاحب کا ہمارے قافلے کا حصہ بننا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام موجودہ مسائل سے نمٹنے کی جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہیے تاکہ ایک عوامی حکومت قائم ہو جو ان مسائل کا حل کرسکے، ان شا اللہ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور کامیاب ہوں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان یوٹرن لینے کے عادی ہیں لیکن ہم یوٹرن نہیں لیتے، ہماری اپوزیشن کے نتیجے میں حکومت پریشر میں ہے جس کا سامنا حکومت کو اس سے پہلے کبھی نہیں رہا ہے، ہم پہلے بھی سنیٹ میں حکومت کو شکست دے چکے ہیں اور آئندہ بھی شکست دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک عدم اعتمادد آنے سے پہلے وزیراعظم کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے، وہ پہلے بھی بہت بار اسمبلی توڑنے کی دھمکی دے چکے ہیں، اگر انہیں عوام پر اعتماد ہے تو اسمبلی توڑ کر عوام میں آئیں اور ہمارا مقابلہ کریں، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو اپوزیشن کی تیاری جاری ہے، ہم اسلام آباد پہنچ کر تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں گے اور ان شااللہ کامیاب بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کو موبلائز کرنامشکل فیصلہ تھا، ہمارے ساتھ آنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنا دیرینہ مطالبہ تھا لیکن یہ حکومت کی خوش نصیبی تھی کہ کورونا اور لاک ڈاون کی وجہ سے ہم یہ محنت پہلے نہہیں شروع کر سکے۔انہوں نے کہا کہ پی پی کا موقف پہلے دن سے یہی رہا کہ دونوں محاذوں پر حکومت کا مقابلہ کرنا چاہیے، یہ ایک جعلی اکثریت ہے جسے مسلط کیا گیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک عدم اعتماد مشکل ٹاسک ہے، لیکن ہمیں کوشش اور محنت کرنی ہے کیونکہ ملک کو اس کی ضرورت ہے، اس بحران سے نکلنے کے لیے یہ انتہائی قدم اٹھانا ہوگاانہوں نے کہا کہ تحریک عدم میں کامیابی کی 100 فیصد گارنٹی نہیں دے سکتا، لیکن 100 فیصد گارنٹی کا انتظار کرتے رہیں گے تو یہ ظلم جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن عوام کو نظرآرہا ہے کہ جتنا میرے بس میں ہے میں کوشش کررہا ہوں، تحریک عدم اعتماد میں ناکام بھی ہوئے تو چین سے گھر نہیں بیٹھیں گے۔
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...