... loading ...
پاکستان نے امام الحق سمیت بلے بازوں کے عمدہ کھیل کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنا لیے ہیں۔ راولپنڈی میں کھیلے جا رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین بالرز کا بھرپور امتحان لیا اور پہلی وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن کھانے کے وقفے سے محض چند لمحے قبل نیتھن لائن کی ایک گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں عبداللہ شفیق کیچ دے بیٹھے، انہوں نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44رنز بنائے۔ دوسرے اینڈ پر موجود امام الحق نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور نصف سنچری مکمل کی۔ تجربہ کار اظہر علی اور امام دونوں نے آسٹریلین بالرز کو وکٹ سے محروم رکھا اور دوسرے اور تیسرے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ امام الحق نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود اظہر نے بھی نصف سنچری تک رسائی حاصل کی۔ جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے۔ امام الحق 15 چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 132 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ اظہر بھی 64 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے واحد کامیاب بالر نیتھن لائن رہے جنہوں نے عبداللہ شفیق کی وکٹ لی تھی۔ میچ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے، پی سی بی چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو نے پریس کانفرنس کی۔ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ہمارے کرکٹرز پاکستان میں بہت خوش ہیں، پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین جگہ ہے، پاکستانی عوام کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے نے کہا کہ آج بہت تاریخی دن ہے، پاکستان میں ہمارا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، شاندار استقبال کرنے پر ہم پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت سب کے شکرگزار ہیں۔ پریس کانفرنس میں پی سی بی چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، فخر محسوس کررہا ہوں کہ میرے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداران بیٹھے ہیں، پاکستان کے کرکٹ مداح آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ فیصل حسنین نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا، پاکستان کے کرکٹ مداحوں نے آسٹریلیا کو دیکھنے کے لیے 24 سال انتظار کیا، دونوں ممالک کے درمیان بہترین معیار اور کانٹے دار کرکٹ سیریز ہونے والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان، صرف کرکٹ کے لیے ہی اہم نہیں بلکہ دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی بہت اہم ہے، آج کا دن ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔چیف ایگزیکٹو آئی سی سی ایلرڈائس کا پریس کانفرس میں کہنا تھا کہ آسٹریلیا ٹیم کا دورہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے اہم ہے، دونوں ٹیموں کیدرمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے 1998 سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ ان وکٹوں کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں رکھتے البتہ راولپنڈی کی وکٹ عمومی طور پر فاسٹ بالرز کو سپورٹ کرتی ہے اور آسٹریلین پیس اٹیک کے لیے سازگار ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم 24سال بعد پاکستان آئی ہے، دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں 4 مارچ سے 8 مارچ تک پہلا ٹیسٹ میچ کھلیں گی، جس کے بعد دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ کراچی اور تیسرا لاہور میں 21 مارچ سے 25 مارچ تک کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونے والے ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، چھیاسٹھ ٹیسٹ میچز میں تینتیس مرتبہ جیت کینگروز کا مقدر بنی، شاہینوں نے پندرہ بار میدان مارا جبکہ اٹھارہ میچز بے نتیجہ ختم ہوئے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...