... loading ...
شان مسعود اور محمد رضوان کی ان فارم اوپننگ جوڑی نے کراچی کنگز کے خلاف 100 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ملتان سلطانز کو 7وکٹوں سے کامیابی دلا کر اپنی ٹیم کو ایک بار پھر پی ایس ایل 7 کے وننگ ٹریک پر چڑھا دیا، کپتان محمد رضوان نے ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی نصف سنچری اسکور کی،دفاعی چمپئن نے ایونٹ میں ساتویں کامیابی حاصل کی جبکہ آٹھ گروپ میچز کھیلنے والی کراچی کنگز کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی، فاتح ٹیم نے کراچی کنگز کا دیا گیا 175 رنز کا ہدف 19ویںاوور کی تیسری گیند پر محض تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 23ویں میچ میں کراچی کنگز کے دئیے گئے 175رنز کے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان نے آٹھ چوکوں کی بدولت 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ شان مسعود نے چھ چوکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کیے۔ملتان سلطانز کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 29 رنز درکار تھے کہ خوشدل شاہ نے کرس جارڈن کو تین گیندوں پر دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر میچ میں دفاعی چمپئن کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔خوشدل شاہ نے 9 گیندوں پر ناٹ آئوٹ 21 رنز بنائے۔رائیلی روسو 5 گیندوں پر 14 رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔میر حمزہ نے دو اور کرس جارڈن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بالنگ کی دعوت دی اورکراچی کنگز نے مقررہ اوورز میںملتان سلطانز کو فتح کے لیے 175رنز کا ہدف دیا اور اس کے 6کھلاڑی آئوٹ ہوئے ۔اننگز کے آغاز میں ہی کراچی کنگز کو بابر اعظم کی قیمتی وکٹ گنوانا پڑی اور رومان رئیس نے 2 رنز بنانے والے حریف ٹیم کے کپتان کو میدان بدر کیا ۔اس موقع پر جو کلارک وکٹ پر موجود شرجیل خان کا ساتھ دینے آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 72رنز کی شراکت قائم کی۔جو کلارک نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن شرجیل مستقل جدوجہد کرتے نظر آئے، ابھی دونوں کھلاڑیوں نے ہاتھ کھولنا شروع کیا ہی تھا کہ جو کلارک کی 29 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔شرجیل خان نے دو چھکے لگا کر خطرناک عزائم طاہر کرنے کی کوشش کی لیکن خوشدل شاہ نے ان کی 40رنز کی اننگز کا خاتمہ کرکے پویلین کی راہ دکھا دی۔گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے نوجوان قاسم اکرم نے 13 رنز بنائے وہ دھانی کو ایک چھکا لگانے کے بعد دوسرا مارنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ روحیل نذیر نے 21رنز بنائے۔اختتامی اوورز میں محمد نبی اور عماد وسیم نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 48رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت کراچی کنگز کی ٹیم معقول مجموعے تک رسائی حاصل کر سکی۔نبی نے 21 اور عماد وسیم نے 32رنز بنائے۔اس سے قبل میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں کی گئی تھیں اور کنگز نے صاحبزادہ فرحان کی جگہ روحیل نذیر جبکہ ملتان سلطانز نے تین تبدیلیاں کرتے ہوئے فائنل الیون میں عامر عظمت، آصف آفریدی اور رومان رئیس کو شامل کیا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...