... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کسی بھی قسم کے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف تو کیا اختلاف رائے بھی نہیں ہے۔ یہ سب مریم کا میڈیا سیل کر رہا ہے۔ بشریٰ بی بی گزشتہ چھ ماہ سے لاہور نہیں گئیں اور ان کے ساتھ میرا سوئی کے نکے کے برابر بھی کوئی اختلاف نہیں۔ خاتون اول کا وجود کل بھی میرے لئے طاقت تھا اور آج بھی وہ میرے لئے اتنی ہی طاقت ہیں۔ اپوزیشن جو بھی کہہ رہی ہے۔ میرا اس طرف دھیان نہیں۔ میرا اس وقت فوکس مہنگائی سے نمٹنا ہے۔ نجی ٹی وی کے اینکر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں وزیراعظم نے کہا کہ سال ڈیڑھ سال قبل بھی مریم کے میڈیا سیل نے انہیں لوگوں کے ذریعے میری نجی زندگی کو نشانہ بنایا تھا اور خاتون اول کو نشانہ بنایا تھا اور میں نے تمہارے ذریعے ہی اس کی تردید کی تھی اور میں آج بھی اس کی تردید کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مریم کے میڈیا سیل پر یقین کرنے کے لئے ضمیر کی قربانی بھی دینا پڑتی ہے جو لوگ ضمیر کی قربانی دے رہے ہیں۔ وہ شاید ان باتوں پر یقین بھی کر رہے ہوںگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خوف کے علاوہ اس پراپیگنڈہ کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ یہ لوگ بالکل خوفزدہ ہو چکے ہیں اور سیاسی طور پر یہ خوف کے شکار ہیں اور جب بھی یہ خوفزدہ ہوتے ہیں تو پھر ہمیشہ کی طرح میری ذاتی زندگی کو نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ اس دفعہ بھی انہوں نے یہی کیا ہے۔ ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ میں اس وقت عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے کی تیاری کر رہا ہوں۔ اپوزیشن جو کچھ بھی کہہ رہی ہے میرا اس طرف کوئی دھیان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا اس وقت فوکس مہنگائی سے نمٹنا ہے۔ اس وقت ہمارا فوکس یہ ہے کہ عوام کے لیے ذرائع آمدن بڑھائے جائیں اور عوام کی آمدن بڑھائی جائے اور نوکریاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چار سے چھ ماہ تک کے اثرات آج شروع ہو جائیں گے، اگر عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں اوپر نہ گئیں تو پھر عوام کے لئے چار سے چھ ماہ بعد ریلیف کا وقت ہو گا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...