... loading ...
کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار افراد میں کورونا وائرس سے دل کے خلیات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ برسٹل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کووڈ سے بہت زیادہ بیمار افراد میں یہ وائرس دل کے وسکیولر خلیات کو متاثر کیے بغیر انہیں انفلیمٹری سیلز میں بدل سکتا ہے۔تحقیق میں جائزہ لیا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے دل کے خلیات پر کیس اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس بیماری سے دل کے پٹھوں کے نقصان کو مریضوں میں دیکھا گیا تھا۔اب تک یہ اضح نہیں تھا کہ دل کے خلیات وائرس سے متاثر ہوتے ہیں یا مدافعتی نظام کے شدید ردعمل سے پٹھوں کو نقصان پہنچتا ہے۔اس مقصد کے لیے لیبارٹری میں انسانی دل کے ان خلیات پر وائرس کی مختلف اقسام سے تجربات کیے گئے جو خون کی چھوٹی شریانوں میں ہوتے ہیں اور دریافت کیا کہ وائرس ان خلیات کو متاثر نہیں کرتا۔اس دریافت کے بعد دوسرے تجربے میں ان خلیات میں وائرس کے بغیر اسپائیک پروٹین کو آزمایا اور دریافت ہوا کہ ان سے خلیات اپنے ساتھی خلیات سے رابطہ کرنے سے قاصر ہوگئے اور ورم کا عمل شروع ہوگیا۔اس سے عندیہ ملا کہ اسپائیک پروٹین انسانی دل کے خلیات کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔اسی طرح تحقیق ٹیم نے کورونا وائرس کے اسپائیک پروٹین کو کووڈ 19 سے حاصل کیے گئے نمونوں میں دریافت کیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اسپائیک پروٹین کے ذرات خون کی گردش کے ذریعے نظام تنفس سے سفر کرکے جسم میں پھیلتے ہیں اور جان لیوا نقصان کا باعث بنتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ pericytes دل کے اہم ترین خلیات ہیں جن کا کردار عضو کی ساخت کو برقرار رکھنا ہوتا ہے مگر وہ دیگر خلیات سے رابطے میں رہ کر کسی ہارٹ اٹیک کے بعد صحت بحال کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اساپئیک پروٹین خلیات کے درمیان رابطہ روک دیتا ہے اور pericytes کو ورم والے خلیات میں بدل دیتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ننھی شریانوں میں پیچیدگیاں کووڈ سے بہت زیادہ بیمار ہونے والے افراد میں عام ہوتی ہیں اور جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں، کیونکہ دل کے پٹھوں کو نقصان پہنچتا ہے یا ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوسکتا ہے۔اسی طرح ایسے افراد جن میں امراض قلب تشکیل پانے کا عمل متحرک ہوتا ہے ان کا کووڈ 19 سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے کلینکل سائنس میں شائع ہوئے۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...