... loading ...
وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ قوانین میں ترامیم لیگل سسٹم کو بدل کر رکھ دیں گی،انگلینڈ میں کرمنل ریفارمز کے لیے 15 سال لگے تھے،کرمنل ریفارمز سے ہم سول پراسیجر کورٹ، پاکستان پینل کوڈ، قانون شہادت اور ایک انڈیپینڈینٹ پروسکیوشن سروس متعارف کروارہے ہیں،فورنزک کیلئے لیبارٹریز اور بجٹ کی بھی منظوری دے دی ہے، جدید ٹیکنالوجی بھی آئے گی جو انصاف کے نظام کو اوپر لے جائے گی،ریفارمز کے تحت عدالت کے ذریعے مفرور ملزمان کے بینک اکائونٹس، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر چیزیں فریز کرنا ممکن ہوگا۔ جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ آج پاکستان کیلئے ایک غیر معمعولی دن ہے، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے لیے بھی آج کا دن انتہائی اہم ہے۔انہوں ںے کہا کہ ہمارا پینل کوڈ 1860 کا ہے، کرمنل پراسیجر کوڈ بھی 1898 کا ہے، انگلینڈ میں کرمنل ریفارمز کے لیے 15 سال لگے تھے، آپ نے پچھلے سال مارچ میں مجھے یہ ذمہ داری دی، جون میں اس کا ڈرافٹ میں نے تیار کرکے آپ کو دیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مدد سے اس میں صرف 7 مہینے لگے جوکہ وزیراعظم کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اس تمام عمل میں شاہ محمود قریشی، اعجاز شاہ، اعظم سواتی، شبلی فراز ، فرخ حبیب، زرتاج گل اور علی محمد خان نے بھی اپنی تجاوز اور ترامیم سے بڑا تعاون کیا۔وزیر قانون نے کہا کہ آج ان کرمنل ریفارمز سے ہم سول پراسیجر کورٹ، پاکستان پینل کوڈ، قانون شہادت اور ایک انڈیپینڈینٹ پروسکیوشن سروس متعارف کروارہے ہیں، فورنزیک لیبارٹری بھی بنارہے ہیں، جیل قوانین بھی اس میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں مجموعی طور پر 7 سو کے قریب ترامیم شامل ہیں، جو لیگل سسٹم کو بالکل بدل کر رکھ دیں گی، ہماری 50 فیصد آبادی خواتین کی ہے، ان خواتین کیلئے انفورسمنٹ آف پراپرٹی رائٹس کا اصول بھی متعارف کروا چکے ہیں جس کے تحت مقدمات اور سنوائی بھی شروع ہوچکی ہیں جنہیں تین تین مہینوں میں نمٹایا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیس کے لیے مختص بجٹ پولیس اسٹیشن نہیں پہنچتا تھا بلکہ اوپر والے کھا جاتے تھے، ہم نے ریفارمز کے ذریعے یہ لازمی کردیا ہے کہ بجٹ ٹرکل ڈاؤن ہوکر پولیس اسٹیشن جائے گا اور اگر ان کو نہیں پہنچے گا تو پھر اس کا آڈٹ کیا جائے گا، اور قانونی چارہ جوئی کے بعد ذمہ داران کو سزا ملے گی، اس سے پولیس کے پاس پیسے نہ ہونے کا بہانہ ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان ریفارمز کے مطابق آئندہ ایس ایچ او کے لیے بی اے کی ڈگری کے حامل افسران کو ترجیح دی جائے گی، جن پولیس اسٹیشنز پر دبائو زیادہ ہے وہاں اے ایس پی کو تعینات کیا جائے گا۔فروغ نسیم نے کہا کہ سیکشن 220 اے کا ایک بڑا مسئلہ تھا جس میں ایف آئی آر درج نہ کیے جانے پر ڈسٹرکٹ جج کے پاس جانے کا اختیار تھا تاہم اس کے نیتجے میں سیشن ججز کے پاس مقدمات کے ڈھیر لگ گئے۔انہوں نے بتایا کہ عدالتوں پر سے دبائو کم کرنے کیلئے ہم یہ ترمیم لائے ہیں کہ اگر ایس ایچ او ایف آئی آر درج نہیں کرتا تو عوام ایس پی کے پاس جا سکتے ہیں، اگر ایس پی بھی انکار کرے تو پھر عوام 220 اے کا سہارا لے سکتے ہیں کیونکہ ہم نے وکلا کی خواہش کے مطابق 220 اے معطل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ فورنزک کے لیے لیبارٹریز اور بجٹ کی بھی منظوری دے دی ہے، جدید ٹیکنالوجی بھی آئے گی جو انصاف کے نظام کو اوپر لے جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک انڈیپینڈنٹ پروسکیوشن سروس بھی متعارف کروا رہے ہیں جس سے نظام پر دبائو کم ہوگا، جاپان میں انڈپینڈٹ پروسکیوشن سروس موجود ہے جو کنوکشن کی تصدیق کے بعد ہی کیس کو آگے بھیجتی ہے اسی لیے وہاں کنوکشن ریٹ 99 فیصد ہے۔فروغ نسیم نے کہا کہ ان ریفارمز میں ہم نے کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے 9 مہینے کی حد طے کردی ہے، 9 مہینے سے تجاوز ہونے پر ٹرائل جج کو وضاحت دینی پڑے گی، اگر وضاحت تسلی بخش نہ ہوئی تو ہائی کورٹ اس کے خلاف ایکشن لے گی، اس پر تنقید کرنے والے اپوزیشن لیڈران کو کو سمجھنا چاہیے کہ اس شق پر تنقید کا مطلب یہی ہوگا کہ آپ نہیں چاہتے کے جلد فیصلے ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے دنیا بھر سے کالیں کرتے ہیں، اور ان ریفارمز کے لیے میرا اور آپ کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ریفارمز کو متعارف کروانے کے بعد اب اگلا مرحلہ اس پر عملدرامد کرنا ہے جو ایک دن میں ممکن نہیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل میں پاکستان کا 140 واں نمبر رول آف لا کی وجہ سے آیا، قانون پر عملدرامد وزیراعظم اور وزیرقانون نے نہیں بلکہ جوڈیشری اور وکلا نیکرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس پر عمدرامد کی ذمہ داری پولیس، انویسٹیگیٹرز اور عوام کی بھی ہے، انہوں بھی اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کا پتا ہونا چاہیے،وزیر قانون نے کہا کہ ہمارے سول ریفارمز کی پزیرائی کرنے پر میں جسٹس اطہرمن اللہ کی بھی تعریف کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری، پروویشنل جوڈیشری اور ہائی کورٹ سمیت سب سے میری استدعا ہے کہ سول ریفارمز پر عملدرامد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ان ریفارمز کے تحت عدالت کے ذریعے مفرور ملزمان کے بینک اکاونٹز، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر چیزیں فریز کرنا ممکن ہوگا، پاکستان کرمنل لا کے مطابق ایسے جرم کی سزا بھی دی جاسکتی ہے جو پاکستان سے باہر ہوا ہو، اس لیے اگر کوئی مفرور ملزم پاکستان سے لندن یا سعودی عرب بھاگا ہوا ہو تو اس کے بینک اکاونٹ بھی فریز کیے جاسکیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے متفقہ فیصلہ سنایا جس نے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے بھیجے گئے ریفر...
سندھ بھر میں ڈائریا کی وبا بے قابو ہونے کے باعث کیسز کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں ڈائریا کے پانچ سال سے زائد عمر کے 1لاکھ 4 ہزار 621 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دو ماہ میں 2لاکھ 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتای...
پاکستان تحریک انصاف کے ملتان میں جلسے کے لئے لگے بینرز پر سیاہی پھینک دی گئی۔ ملتان میں جلسے کے لیے پنڈال قاسم باغ اسٹیڈیم میں سجایا گیا، عمران خان کے جلسے سے قبل شرپسندوں نے غیر اخلاقی کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کے بینرز پر سیاہی پھینک دی، پی ٹی آئی کارکنوں نے نامعلوم ملزمان...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر چیئرمین نیب نے نیب میں تقرریوں اور تبادلوں پر فوری پابندی لگا دی۔نیب اعلامیہ کے مطابق حالیہ پوسٹنگزاورٹرانسفرز پر عمل درآمد بھی فوری طور پر روک دیا گیا، چیئرمین نیب کی جانب سے نیب ہیڈکوارٹرز اور بیوروز کو عدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کرنے کی ہدایت کی ...
بجلی 4 روپے 5 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا 31 مئی کو سماعت کرے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے ) نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، اپریل میں 13ارب 55کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ پیداواری لاگت 10...
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ حلف کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں۔ جمعہ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ تح...
سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ ہاؤس کے عقب میں خیمے لگادیے گئے۔ خیمے میں 1500 سے 2000 افراد کو ٹھہرائے جانے کا انتظام ہے، خیموں میں ہوا کے لیے پنکھے اور بجلی کی فراہمی کیلئے جنریٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ یہ خیمے کس کے کہنے پر اور کیوں لگائے گئے ہیں، تا...
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو جے یو آئی میں شامل ہوگئے۔ عبدالقیوم سومرو نے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عبدالقیوم سومرو سابق صدر آصف علی زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری بھی رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو سندھ کے سابق صوبائ...
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج اگر ڈالرآسمان پر اور معیشت وینٹی لیٹر پر ہے تو اس کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئر مین ہیں، اگر حکومت کو پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اسکے ذمہ دارعمران خان ہیں۔ سابقہ حکومت کی تباہی کا ٹوکرا اپنے سر نہیں لے سکتے، عوام کیلئے مہنگائ...
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں فوری انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہمیں صاف و شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملے گی اس وقت تک عوام کا سمندر اسلام آباد سے واپس نہیں جائے گا۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں...
وفاقی حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے، معیشت کو مضبوط بنانے اور درآمدات پر ملکی انحصار کم کرنے کیلئے پرتعیش اور غیر ضروری اشیا کی درآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے اس بات کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ملک ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے تفتیشی اداروں میں حکومتی اداروں کی مداخلت کے مبینہ تاثر کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے ہائی پروفائل کیسز، خصوصی عدالت اور نیب کیسز میں تقرریوں اور تبادلوں سے تاحکم ثانی روک دیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل اور احتساب عدالت کے ججز ک...