... loading ...
لندن کی قانونی فرم نے برطانوی پولیس کو درخواست دائر کی مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم میں ان کے مبینہ کردار پر بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لا فرم اسٹوک وائٹ نے کہا کہ اس نے میٹروپولیٹن پولیس کے جنگی جرائم کے یونٹ کو وسیع پیمانے پر ثبوت جمع کرائے ہیں جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح جنرل منوج مکْند نروانے اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں بھارتی فورسز انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور شہریوں کے تشدد، اغوا اور قتل کے ذمہ دار ہیں۔ قانونی فرم کی رپورٹ 2020 سے 2021 کے درمیان پیش آنے والے واقعات کے دو ہزار سے زائد شہادتوں پر مبنی ہے، اس میں 8 نامعلوم سینئر بھارتی فوجی اہلکاروں پر مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم اور تشدد میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اس رپورٹ سے آگاہ نہیں ہے اور انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ وزارت داخلہ نے بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بات پر یقین کرنے کی پختہ وجہ ہے کہ بھارتی حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کے خلاف جنگی جرائم اور تشدد میں ملوث ہے۔لندن پولیس کو یہ درخواست عالمی دائرہ اختیار کے اصول کے تحت کی گئی ہے جو ممالک کو دنیا میں کہیں بھی انسانیت سوز جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کا اختیار دیتا ہے۔لندن کی بین الاقوامی قانونی فرم نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی درخواست اس طرح کا موقع ہے کہ جس میں مقبوضہ کشمیر میں مبینہ جنگی جرائم پر ہندوستانی حکام کے خلاف بیرون ملک قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اسٹوک وائٹ کے بین الاقوامی قانون کے ڈائریکٹر ہاکان کاموز نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ رپورٹ برطانوی پولیس کو تحقیقات کی شروعات کے ساتھ ساتھ ان افراد کی برطانوی سرزمین آمد پر گرفتاری پر راضی بھی کر لے گی، کچھ بھارتی رہنماؤں اور عہدیداروں کے برطانیہ میں مالیاتی اثاثے اور دیگر روابط بھی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم برطانیہ کی حکومت سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنا فرض ادا کرے اور ان جرائم کی تحقیقات کرے اور ان ثبوتوں کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ ان کا احتساب کیا جائے۔پولیس کو درخواست تحریک آزادی کے رہنما ضیاء مصطفی کے خاندان کی جانب سے دی گئی تھی جنہیں 2021 میں ماورائے عدالت قتل کردیا گیا تھا جبکہ انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن انتو کی جانب سے دائر کی گئی ہے جنہیں گزشتہ ہفتے گرفتاری سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔کشمیریوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں طویل عرصے سے بھارتی فوجیوں پر منظم بدسلوکی اور ماورائے عدالت قتل اور گرفتاریوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں،2018 میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کشمیر میں حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس کی آزادانہ بنیادوں پر بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ہندوستان کی حکومت انسانی حقوق کی ان مبینہ خلاف ورزیوں کی تردید کرتی رہی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کے دعوے علیحدگی پسند عناصر کا پروپیگنڈا ہیں۔قانونی فرم کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے وبائی امراض کے دوران ان خلاف ورزیوں اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں گزشتہ سال بھارت کے انسداد دہشت گردی حکام کے ہاتھوں خطے کے سب سے ممتاز انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی گرفتاری کے بارے میں تفصیلات بھی شامل کی گئیں۔کاموز نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ برطانوی پولیس کو ہندوستانی عہدیداروں کی گرفتاری کی درخواست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ان جرائم اور مظالم کے سلسلے میں دیگر قانونی کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...