... loading ...
اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیپئر میں جس مکان سے کھدائی کے دوران زیر زمین مدفون بھاری اسلحہ ملا ہے وہ آبادی بھیم پورہ کہلاتی ہے اور لیاری سے جڑا ہوا یہ علاقہ ماضی میں گینگ وار سے مقابلہ کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے مسلح ونگ کے زیر اثر رہا ہے جبکہ دفن کیے گئے ناکارہ اسلحہ کھیپ برآمد کی تحقیقات جاری ہیں،پولیس نے بلڈنگ کے منشی اور دو گودام مالک کے بیانات قلمبند کرلیے،برآمد ناکارہ ہتھیاروں کی کنتی کا عمل بھی مکمل کرلیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق نیپئر تھانے کے سامنے صدیق وہاب روڈ کی بغلی گلی تالپور اسٹریٹ کہلاتی ہے جو آگے جاکر رسالہ پولیس اسٹیشن کے پاس جا کر نکلتی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ علاقہ متحدہ قومی موومنٹ کے غلبے کے دور میں کئی سال تک نورا بنگالی نامی سرغنہ کے کنٹرول میں تھا۔ لیاری میں جب گینگ وار عروج پر تھی تو اس کی مخالف تنظیم متحدہ کی مسلح مورچہ بندی اسی قریب ترین علاقے میں ہوتی تھی، یہاں لیاری پر قابض گینگ وار کے مخالف گینگ وار دھڑا ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ساتھ مل کر جوائنٹ وینچر چلاتا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ وہی دور تھا جب بھتے اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کی وجہ سے لیاری کے اطراف کے علاقوں میں کاروبار ختم ہو کر رہ گیا تھا اور کاروباری حضرات اس طرح کے مختلف گودام اور مکین گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئے تھے اور ان پر گینگ وار اور دہشت گردوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کراچی سینٹرل ملک مرتضی تبسم نے خفیہ اطلاع ملنے پر جس مکان یا گودام کی کھدائی کے دوران بھاری اسلحہ اور جنگی ساز و سامان برآمد کیا تھا یہ پراپرٹی سندھ کے ایک سابقہ گورنر کے خاندان کے ٹرسٹ کی ملکیت ہے۔ مکان قیام پاکستان سے قبل کا تعمیر شدہ ہے جس کا گراونڈ فلور برتنوں کے گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے جبکہ بالائی منزل پر کئی دہائیوں سے ایک مسیحی فیملی رہائش پزیر ہے۔ صدیق وہاب روڈ پر ہی اس کے دوسری جانب کی گلی اسفندیار اسٹریٹ کہلاتی ہے، جہاں پر کباڑ اور پرانے لوہے کی بڑی مارکیٹ ہے۔ جہاں آہنی سامان کی مختلف ورکشاپ بھی قائم ہیں، اس سے تھوڑا آگے چوک کے ساتھ ہی اسپانسر آئی اسپتال واقع ہے۔ ذرائع کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ کبھی بھی شہری علاقوں میں استعمال نہیں کیا گیا، یہاں تک کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس بھی یہ اسلحہ نہیں رکھتی، اس طرح کا اسلحہ مختلف قسم کی ایکشن فلموں یا جنگوں کے دوران دیکھا جاتا ہے۔پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہی ایک مکان یا گودام نہیں بلکہ اس علاقے میں اس طرح کے اور گوداموں میں مکانات کے اندر بھی اس طرح کا اسلحہ یا گولہ بارود برآمد ہونے کی رپورٹس ہیں، جن کی پولیس کو نشاندہی کی جاچکی ہے۔ناکارہ اسلحہ کھیپ برآمد کی تحقیقات جاری ہیں، زمین سے برآمد ناکارہ ہتھیاروں کی کنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ برآمد اسلحہ سے متعلق پولیس نے بلڈنگ کے منشی اور دو گودام مالک کے بیانات قلمبند کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد اسلحہ سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔ پولیس حکام کے مطابق 2007سے بلڈنگ میں دکان چلانے والا بھی اسلحہ کی موجودگی سے لاعلم ہے، 2003 سے بلڈنگ کے منشی بھی اسلحے کی موجودگی سے متعلق کچھ نہیں جانتے ہیں۔ علاوہ ازیں اسلحے کی تلاش میں کی جانے والی کھدائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، ضلع وسطی پولیس کی جانب سے مقدمہ تھانہ نیپئر میں درج کروایا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق زمین سے برآمد ناکارہ ہتھیاروں کی کنتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ 63 ریوالورز، 183 اسٹین گن، 13 اینٹی ایئر کرافٹ گن، ایل ایم جیز برآمد ہوئی ہیں، 6 ماؤزر اور مختلف ہتھیاروں کے بیرل بھی کھدائی کے دوران ملے۔پولیس کے مطابق گراؤنڈ فلور پر 3 سے ساڑھے 3 فٹ تک کھدائی کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا، کھدائی کے دوران برآمد ہونے والا ایک بھی ہتھیار قابل استعمال نہیں ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...