... loading ...
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سال 2021 کے لیے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور محمد رضوان بہترین ٹی20 کرکٹر کے ساتھ ساتھ سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیت گئے۔ پی سی بی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ورچوئل تقریب میں ان ایوارڈز کا اعلان کیا جس کی میزبانی روہا ندیم اور سکندر بخت نے کی۔ اس ایوارڈ کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگی اور جیتنے والے کا انتخاب ایک آزاد پینل نے کیا جس میں سابق کپتان راشد لطیف، مرینہ اقبال، طارق سعید، طارق سعید، مظہر ارشد، محمد یعقوب، موہی شاہ، رضوان علی، شاہد ہاشمی اور سہیل عمران شامل ہیں، پورے سال تمام فارمیٹس میں بہترین کھیل کرنے والے محمد رضوان سال کے سب سے قیمتی کرکٹر کا ایوارڈ جیت گئے۔انہوں نے 9 ٹیسٹ میچز میں 455 رنز جبکہ 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 134 رنز بنائے البتہ انہوں نے اصل کارنامہ ٹی20 کرکٹ میں انجام دیا۔ رضوان نے 29 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 1ہزار 326 رنز اسکور کیے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے اور اسی وجہ سے انہیں ٹی20 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ قیمتی کرکٹر اور ٹی20 کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے پر فخر ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام رہا جنہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 405 رنز بنائے۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر خوشی ہے اور ہمیشہ فینز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بابر نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف 150 سے زائد رنز کی اننگز کو سب سے پسندیدہ باری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں مگر غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا جنہوں نے 9 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزز جیتنا باعثِ فخر ہے اور راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کرنا کیلنڈر ایئر 2021 کا یادگار لمحہ تھا۔سال 2021 کی سب سے متاثر کن کارکردگی کا ایوارڈ شاہین شاہ آفریدی نے جیت لیا جنہیں بھارت کے خلاف میچ میں شاندار بالنگ پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔بھارت کے خلاف 31 رنز دے کر تین وکٹیں لینے والے شاہین نے کہا کہ یہ ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہوں اور میں ہمیشہ پاکستان کے لیے عمدہ پرفارمنس کی سوچ لے کر میدان میں اترتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کا یہ بالنگ اسپیل ہمیشہ یادگار رہے گا اور اس بالنگ اسپیل میں لوکیش راہْل کی وکٹ ان کی پسندیدہ گیند تھی۔ قومی ٹیم کی اسٹار خاتون کرکٹر ندا ڈار ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑیں۔ ندا ڈار نے 10 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 363 رنز اور 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 6 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 95 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ندا ڈار نے پاکستان ویمنز کپ میں بھی 146 رنز اسکور کیے تھے جبکہ 14 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ نڈا ڈار نے ایوارڈ اپنے مرحوم والد کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ جیتنا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے، پاکستان کے لیے اچھی پرفارمنس پر ایوارڈ ملنا حوصلہ افزائی کا سبب بنتا ہے۔نوجوان فاسٹ بالر محمد وسیم جونیئر کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔فاسٹ بالر نے کہا کہ مشکل حالات میں حوصلہ افزائی کرنے پر اپنے دوستوں اور اہل خانہ کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکر گزار رہوں گا اور اب تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کو ہدف بنارکھا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں فتح کے بعد نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں جا کر اس کی حوصلہ افزائی کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ دیا گیا۔ امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ مسلسل دوسری مرتبہ آصف یعقوب نے جیت لیا۔
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...