... loading ...
مولانا محمد علی جوہر تاریخ کا ایک لہکتا استعارہ ہے۔اُن کے بغیر برصغیر کی آزادی کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی۔اُنہوں نے مسلمانانِ ہند کے اندر جوش، خروش، ہوش، حرکت ، حرارت، زندگی و تابندگی بھردی تھی۔ مولانا محمد علی جوہر نے استعمار کے خلاف عوام میں حقیقی شعور پیدا کیا۔ اُنہوں نے ہی نوآبادیاتی نظام کو چیلنج کرنے کا حوصلہ دیا۔ جس سے مسلمانوں میں بیک وقت ملی اور قومی تشخص کے احساس کو فروغ ملا۔ مولانا محمد علی جوہر نے برصغیر میں ”تحریکِ خلافت“ کے نام سے ایک منفرد مزاحمتی تحریک شروع کی۔وہ برصغیر میں انگریزوں کے خلافت ِ عثمانیہ کے خاتمے کے اسلام دشمن منصوبے کے خلاف استقامت کا پہاڑ بن کر کھڑے ہوئے۔ یہ نئی دنیا کی تشکیل کے ماہ وسال تھے جب انگریز مسلمانوں کے عالمی مقام کو چھین کر وسائل کو ہتھیانے کی ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع کررہا تھا۔ مولانا جوہر اس بدلتی دنیا میں آزادی کے مفہوم کے ساتھ مسلمانوں کے عالمی اتحاد اور شعوروعمل کی سطح پر نئے ورلڈ ویو کے تقاضوں کو سمجھتے تھے اور مسلمانوں کو اس کے لیے تیار کررہے تھے۔اُنہوں نے ایک ہفت روزہ انگریزی اخبار کامریڈ اور اردو روزنامہ ہمدرد کا بھی اجراءکیا ، جس میں اُن کی انگریزی اور اردو انشاءپردازی کا بیک وقت چرچا ہوا۔اس طرح صحافت کے ذریعے مولانا محمد علی جوہر نے خلافت کے حق میں معرکتہ آلارا تحریریں رقم کیں۔ تحریک خلافت بھی اسی مقصد کی عکاس تھی جس نے خلافت عثمانیہ کے ہدف کو برصغیر کی سرزمین سے اتنا مشکل بنا دیاکہ انگریز وائسرائے کوتب کے برطانوی وزیراعظم لائٹ جارج کو یہ پیغام بھیجنا پڑا کہ ”اگر ترکوں کے حوالے سے برطانوی حکمت عملی تبدیل نہ ہوئی تو ہندوستان میں حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا“۔ آج بھی ترکوں میں پاکستان اور مسلمانانِ برصغیر کے لیے جو عزت و احترام پایا جاتا ہے، وہ محمد علی جوہر کی ہی گراں مایہ خدمات کی بدولت ہے۔ درحقیقت تحریک پاکستان میں بھی حقیقی روح تحریک خلافت نے ہی پھونکی تھی۔ اب یہ بات تحقیق سے ثابت ہوچکی ہے کہ مسلم لیگ جو اشرافیہ کا ایک کلب تھا، اس میں عوامی روح تحریک خلافت کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پھونکی۔ مولانا ظفر علی خان، سردار عبدالرب نشتر ، مولانا عبدالحمید خان بھاشانی، چودھری خلیق الزماں اور عبداللہ ہارون دراصل تحریک خلافت کے ہی وابستگان تھے، جو آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہو کر تحریک پاکستان میں ایک نئی زندگی دوڑانے کا سبب بنے۔مولانا جوہر کی شریک حیات اور اُن کے بھائی مولانا شوکت علی نے بھی آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور قائد اعظم کا دست وبازو بنے۔ ان سے قبل مسلم لیگ اشرافیہ کا محض ایک کلب تھی۔یہ مسلم لیگ کے احیاءکا دور کہا جاتا ہے۔ مولانا جوہر کی مقناطیسی شخصیت کے سحر واثر کا اندازا اس امر سے لگانا چاہئے کہ اُن کے انتقال کے چھ سال بعد 1937ءمیں قائد اعظم کی آمد پر جن شہروں میں بھی پوسٹر آویزاں کیے جاتے، تو اس پر یہ لکھا ہوتا: ملا تخت ِ سیاست۔ محمد علی سے محمد علی کو“۔ اس اعتبار سے مولانا محمد علی جوہر بزمِ بانیانِ پاکستان میں شامل تھے۔ ملکی آزادی اُن کا مشن تھی، تحریک خلافت اُن کا مقصد۔اُن کی بھرپور زندگی میں فروغِ تعلیم اور ترویجِ اردو کے اہداف بھی شامل رہے۔ مولانا جوہرنے لندن گول میز کانفرنس میں اپنی تاریخی تقریر میں انگریزوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک غیر مگر آزاد ملک میں مرنے کو ترجیح دیں گے، مگر اپنے غلام ملک واپس نہیں جائیں گے، اگر آپ ہندوستان میں ہمیں آزادی نہیں دیتے تو پھر یہاں آپ کو قبر دینا پڑے گی“۔ ایسا ہی ہوا۔مولانا محمد علی جوہر 4 جنوری 1931کو ساڑھے نو بجے صبح لندن کے ہائیڈ پارک ہوٹل میں دوران قیام ہی زندگی کی سانسیں ہار بیٹھے۔ مفتی اعظم فلسطین سید امین الحسینی کی خواہش کے احترام میں مولانا کے جسد خاکی کو پیغمبروں کے سرزمین فلسطین لے جایا گیا جہاں وہ قبلہ اوّل بیت المقدس میں متعدد انبیاء کے نورانی حلقے میں آرام فرما ہیں۔وہ بہت اچھے شاعر تھے، اُن کا یہ شعر زباں زدِ عام وخاص ہے کہ
توحید تو یہ ہے کہ خدا حشر میں کہہ دے ۔ یہ بندہ دو عالم سے خفا میرے لیے ہے
مولانا محمد علی جوہر کا یہ شعر تو ضرب المثل بن گیا کہ
قتلِ حسین اصل میں مرگِ یزید ہے ۔ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
وزیراعلیٰ سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات ، حکومت کو 6 ، اپوزیشن کو 5 نشستیں دینے کا فارمولا برقرار پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدواروں میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں، ذرائع سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن امیدواروں کو بلا...
پاکستان میں کسی غیرملکی کو رہنے نہیں دیا جائیگا، غیرقانونی مقیم افغانوں کو توسیع نہیں دینگے ایران نے دو ہفتوں میں 3لاکھ افغانیوں کو ملک بدر کیا ، محسن نقوی کی صحافیوں سے گفتگو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 اگست کو احتجاج کے اعلان کے حوالے...
( رہائشی گھروں اور پناہ گزین کیمپوں پر زمینی اور فضائی حملے ،متعدد افراد زخمی امداد کے منتظر مسلمانوں پر یہودی یلغار ، عالمی طاقتوں کی سرپرستی بے نقاب فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام کرنے والی یہودی فوج کو عالمی طاقتوں کی سرپرستی بے نقاب ہونے لگی ، روزانہ ہونے والی شہادتوں می...
جڑواں شہر وں میں 230 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا ،خطرے کے سائرن بج گئے، فوجی جوان متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے کئی گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں ،موٹروے بھی زیر آب آگئی ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ،وزیراعظم کیچیف کمشنر اور ایم ڈی واسا س...
سندھ میں ڈاکوؤں کو سرداروں کی سرپرستی حاصل ہے،حکمران اشرافیہ میں ٹرمپ کی چاپلوسی کی دوڑ لگی ہوئی ہے، امیر جماعت فارم47 کی بنیاد پر آئے ہوئے حکمران بہتری نہیں لاسکتے‘ منصورہ تربیت گاہ میں اندرون سندھ سے شریک افراد سے خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ادارے ...
ملزمان لرزہ خیر واردات کے بعد فرار ، ملزمان کے گھروں کو بلڈوزر کرکے تین افراد زیر حراست واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں ،ایس ایس پی کی بات چیت نواب شاہ کے تھانہ بی سیکشن کی حدود کیریا موری کے قریب یار محمد بھنگوار میں3سگے بھائیوں سمیت بھنگوار ...
عہدہ چھوڑ دوں گا بانی سے بے وفائی نہیں کروں گا، آپ کی لڑائیوں ،میڈیا میں تنقیدسے بیزارہیں،ذرائع یہ جملہ لکھ کر دیں تو میں میڈیا کو بتاؤں (علیمہ خانم ) میں کسی کامنشی نہیں، یہ کام کسی اور سے کرالیں،بیرسٹر سیف سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹوں پر بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی دے دی او...
درجنوں زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ، ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان غزہ سٹی، خان یونس، رفح اور وسطی پناہ گزین کیمپ پر صہیونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، رپورٹ اسرائیلی حملوں میں 16 جولائی شام سے 17 جولائی صبح تک 105 فلسطینی شہیدغزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تھم...
19 جولائی کو تاجربرادری پوری تیاری کے ساتھ ہڑتال کرے گی، افواہیں پھیلانے والے کاروباری برادری کے خیر خواہ نہیں، یہ گمراہ کن عناصر ہیں، صدر کراچی چیمبر اگر ہڑتال مؤخر یا منسوخ کرنی پڑی تو یہ فیصلہ تمام چیمبرز کی مشاورت کے بعد ہوگا،تاجر، دکاندار، صنعتکار، سب ہڑتال میں ساتھ دیں، م...
ہر 2 ماہ بعد کارکردگی کو جانچیں گے، خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، میں تادیبی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سوات واقعے سے سبق سیکھنا چاہیے،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ،شہباز شریف کی زیر صدارت وفا...
مہنگی بجلی، چینی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف جمعہ،اتوار کو مظاہرے ہوں گے، امیر جماعت اسلامی حقوق بلوچستان لانگ مارچ سے اظہار یکجہتی ، کے پی میں قیام امن کیلئے قومی جرگہ تشکیل دیا جائے، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مہنگی بجلی، پٹرولیم مصنوعات کی...
ہمارا فوکس بے گناہ قیدیوں کی رہائی ، مہنگائی کا ہم سب شکار ہیں، ظلم کے نظام کے خلاف خود لوگوں کو کھڑا ہونا ہوگا ،بانی پی ٹی آئی جیل سپرنٹنڈنٹ جھوٹا ہے میرا بھائی نہیں، مریم نواز نے عمران خان پر ظلم کروانے کیلئے اس سپرٹنڈنٹ کو بھیجا ہے، علیمہ خان کی گفتگو بانی پی ٹی آئی عمرا...