... loading ...
مولانا محمد علی جوہر تاریخ کا ایک لہکتا استعارہ ہے۔اُن کے بغیر برصغیر کی آزادی کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی۔اُنہوں نے مسلمانانِ ہند کے اندر جوش، خروش، ہوش، حرکت ، حرارت، زندگی و تابندگی بھردی تھی۔ مولانا محمد علی جوہر نے استعمار کے خلاف عوام میں حقیقی شعور پیدا کیا۔ اُنہوں نے ہی نوآبادیاتی نظام کو چیلنج کرنے کا حوصلہ دیا۔ جس سے مسلمانوں میں بیک وقت ملی اور قومی تشخص کے احساس کو فروغ ملا۔ مولانا محمد علی جوہر نے برصغیر میں ”تحریکِ خلافت“ کے نام سے ایک منفرد مزاحمتی تحریک شروع کی۔وہ برصغیر میں انگریزوں کے خلافت ِ عثمانیہ کے خاتمے کے اسلام دشمن منصوبے کے خلاف استقامت کا پہاڑ بن کر کھڑے ہوئے۔ یہ نئی دنیا کی تشکیل کے ماہ وسال تھے جب انگریز مسلمانوں کے عالمی مقام کو چھین کر وسائل کو ہتھیانے کی ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع کررہا تھا۔ مولانا جوہر اس بدلتی دنیا میں آزادی کے مفہوم کے ساتھ مسلمانوں کے عالمی اتحاد اور شعوروعمل کی سطح پر نئے ورلڈ ویو کے تقاضوں کو سمجھتے تھے اور مسلمانوں کو اس کے لیے تیار کررہے تھے۔اُنہوں نے ایک ہفت روزہ انگریزی اخبار کامریڈ اور اردو روزنامہ ہمدرد کا بھی اجراءکیا ، جس میں اُن کی انگریزی اور اردو انشاءپردازی کا بیک وقت چرچا ہوا۔اس طرح صحافت کے ذریعے مولانا محمد علی جوہر نے خلافت کے حق میں معرکتہ آلارا تحریریں رقم کیں۔ تحریک خلافت بھی اسی مقصد کی عکاس تھی جس نے خلافت عثمانیہ کے ہدف کو برصغیر کی سرزمین سے اتنا مشکل بنا دیاکہ انگریز وائسرائے کوتب کے برطانوی وزیراعظم لائٹ جارج کو یہ پیغام بھیجنا پڑا کہ ”اگر ترکوں کے حوالے سے برطانوی حکمت عملی تبدیل نہ ہوئی تو ہندوستان میں حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا“۔ آج بھی ترکوں میں پاکستان اور مسلمانانِ برصغیر کے لیے جو عزت و احترام پایا جاتا ہے، وہ محمد علی جوہر کی ہی گراں مایہ خدمات کی بدولت ہے۔ درحقیقت تحریک پاکستان میں بھی حقیقی روح تحریک خلافت نے ہی پھونکی تھی۔ اب یہ بات تحقیق سے ثابت ہوچکی ہے کہ مسلم لیگ جو اشرافیہ کا ایک کلب تھا، اس میں عوامی روح تحریک خلافت کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پھونکی۔ مولانا ظفر علی خان، سردار عبدالرب نشتر ، مولانا عبدالحمید خان بھاشانی، چودھری خلیق الزماں اور عبداللہ ہارون دراصل تحریک خلافت کے ہی وابستگان تھے، جو آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہو کر تحریک پاکستان میں ایک نئی زندگی دوڑانے کا سبب بنے۔مولانا جوہر کی شریک حیات اور اُن کے بھائی مولانا شوکت علی نے بھی آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور قائد اعظم کا دست وبازو بنے۔ ان سے قبل مسلم لیگ اشرافیہ کا محض ایک کلب تھی۔یہ مسلم لیگ کے احیاءکا دور کہا جاتا ہے۔ مولانا جوہر کی مقناطیسی شخصیت کے سحر واثر کا اندازا اس امر سے لگانا چاہئے کہ اُن کے انتقال کے چھ سال بعد 1937ءمیں قائد اعظم کی آمد پر جن شہروں میں بھی پوسٹر آویزاں کیے جاتے، تو اس پر یہ لکھا ہوتا: ملا تخت ِ سیاست۔ محمد علی سے محمد علی کو“۔ اس اعتبار سے مولانا محمد علی جوہر بزمِ بانیانِ پاکستان میں شامل تھے۔ ملکی آزادی اُن کا مشن تھی، تحریک خلافت اُن کا مقصد۔اُن کی بھرپور زندگی میں فروغِ تعلیم اور ترویجِ اردو کے اہداف بھی شامل رہے۔ مولانا جوہرنے لندن گول میز کانفرنس میں اپنی تاریخی تقریر میں انگریزوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک غیر مگر آزاد ملک میں مرنے کو ترجیح دیں گے، مگر اپنے غلام ملک واپس نہیں جائیں گے، اگر آپ ہندوستان میں ہمیں آزادی نہیں دیتے تو پھر یہاں آپ کو قبر دینا پڑے گی“۔ ایسا ہی ہوا۔مولانا محمد علی جوہر 4 جنوری 1931کو ساڑھے نو بجے صبح لندن کے ہائیڈ پارک ہوٹل میں دوران قیام ہی زندگی کی سانسیں ہار بیٹھے۔ مفتی اعظم فلسطین سید امین الحسینی کی خواہش کے احترام میں مولانا کے جسد خاکی کو پیغمبروں کے سرزمین فلسطین لے جایا گیا جہاں وہ قبلہ اوّل بیت المقدس میں متعدد انبیاء کے نورانی حلقے میں آرام فرما ہیں۔وہ بہت اچھے شاعر تھے، اُن کا یہ شعر زباں زدِ عام وخاص ہے کہ
توحید تو یہ ہے کہ خدا حشر میں کہہ دے ۔ یہ بندہ دو عالم سے خفا میرے لیے ہے
مولانا محمد علی جوہر کا یہ شعر تو ضرب المثل بن گیا کہ
قتلِ حسین اصل میں مرگِ یزید ہے ۔ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...