... loading ...
بین الاقوامی پریس انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی)کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ سال 2021 میں 45 صحافیوں کو ان کے کام پر قتل کردیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ 7 صحافیوں کو میکسیکو 6،6 صحافیوں کو افغانستان اور بھارت جبکہ 3 کو عوامی جمہوری کانگو (ڈی آر سی)میں قتل کیا گیا۔افسوس ناک اعداد وشمار صحافت کرنے کے خطرے کی عکاسی کرتے ہیں اور صحافیوں کی حفاظت کی عالمی چیلنج کے طور پر تصدیق کرتے ہیں۔ آئی پی آئی نے اپنے بیان میں تمام ممالک کے حکام سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو ان جرائم سے چھٹکارا دلاتے ہوئے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ محفوظ اور آزادانہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں۔
آئی پی آئی گلوبل کی شائع کردہ سالانہ ڈیتھ واچ رپورٹ کے مطابق سال 2021 کے آغاز میں مجموعی طور پر 45 صحافیوں کو ان کے کام کی وجہ سے قتل کیا گیا یا انہوں نے اسائمنٹ کے دوران اپنی جانیں دیں۔رپورٹ کے مطابق 45 میں سے 40 مرد جبکہ 5 خواتین صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 28 صحافیوں کو ان کے کام کے باعث قتل کیا گیا جبکہ 3 صحافی تصادم کے واقعات، 2 شہر میں بد امنی کی کوریج کے دوران اور ایک صحافی کو اس کے اسائمنٹ پر قتل کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے قتل کے 11 کیسز کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔ رپورٹ میں صحافیوں کے نام بھی درج کیے گئے ہیں جنہیں ان کے پیشے کے باعث بے دردی سے قتل کیا گیا، ان صحافیوں کے قتل کی وجہ ان کی رپورٹنگ یا صرف ان کا صحافی ہونا بھی ہوسکتا ہے۔علاوہ ازیں رپورٹ میں ان صحافیوں کے نام بھی شامل ہیں جو تصادم یا اپنے دیگر اسائمنٹ کی کوریج کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔ آئی پی آئی کی فہرست میں ایڈیٹرز، رپورٹرز سمیت دیگر میڈیا ورکرز بھی شامل ہیں جو براہِ راست خبر دینے سے منسلک ہیں، اس میں کیمرامین بھی شامل ہیں۔ آئی پی آئی نے اعداد و شمار ادارے کی روازنہ کی نگرانی سے حاصل کیے ہیں۔علاوہ ازیں اپنے اراکین اور مقامی صحافتی اداروں کے ساتھ مل کر یہ کام کرتا ہے کہ آیا صحافی کا قتل کام سے متعلق تھا یا دیگر وجوہات کی بنا پر اُنہیں قتل کیا گیا۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...