... loading ...
دنیا میں اس وقت بولی جانے والی کم ازکم 1500 زبانیں ایسی ہیں جن کے بارے میں ماہرین کو خدشہ ہے کہ وہ اس صدی کے آخر تک ختم ہو جائیں گی، کیونکہ انہیں بولنے والا کوئی فرد باقی نہیں رہے گا۔جن زبانوں کے مٹنے کا خطرہ ہے، وہ بالعموم بول چال کی زبانیں ہیں اور ان کا کوئی رسم الخط نہیں ہے۔ ان کے بولنے والے بہت کم رہ گئے ہیں اور ان کی اولادیں اپنی مادری زبان پر مروجہ زبانوں کو ترجیح دیتی ہیں۔دنیا بھر میں بولی جانے والی زبانوں کی صحیح تعداد کسی کو بھی معلوم نہیں ہے، لیکن ماہرین کے مطابق، باقاعدہ تسلیم شدہ زبانوں کی تعداد 7000 کے لگ بھگ ہے، جن میں سے ڈیڑھ ہزار زبانیں اپنے خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
آسٹریلیا میں زبانوں کے ماہرین کی قیادت میں ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج حیاتیات اور ارتقا سے متعلق سائنسی جریدے ’نیچر ایکولوجی اینڈ ایولوشن‘میں جمعے کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔آسٹریلوی محققین کا کہنا کہ دنیا میں جیسے جیسے سڑکوں کا جال وسیع ہو رہا ہے اور شہر دور افتادہ علاقوں سے جڑتے جا رہے ہیں، شہروں میں بولی جانے والی ترقی یافتہ زبانیں،مثال کے طور پر انگریزی وغیرہ، دیہی علاقوں کی مقامی زبانوں پرحاوی ہوتی جا رہی ہیں، جس سے مقامی زبانوں کے پنپنے کی راہیں مسدود ہو رہی ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ مقامی زبانوں کے مٹنے کے خطرے کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ تعلیمی اداروں میں دو زبانوں میں تعلیم دینے کا سلسلہ ترک کیا جا رہا ہے اور صرف ترقی یافتہ زبانوں کو ہی اہمیت دی جا رہی ہے،جس کا نقصان چھوٹی آبادیوں میں بولی جانے والی زبانوں کو پہنچ رہا ہے۔آسٹریلیا کے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی زبانوں اور بولیوں کو نقصان پہنچانے میں آسٹریلیا کا ریکارڈ سب سے خراب ہے اور اس ملک کی مقامی بولیوں کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔یورپ کی نوآبادی بننے کے دور سے پہلے آسٹریلیا میں 250 زبانیں بولی جاتی تھیں، جن کی تعداد گھٹ کر اب محض 40 رہ گئی ہے اور ان میں سے صرف ایک درجن مقامی زبانیں بچوں کو پڑھائی جا رہی ہیں۔اس تحقیق میں شامل آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے پروفیسر فیلیسیٹی میکنز کہتے ہیں کہ علاقائی زبانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ نوآبادیات اور عالمگیریت کا ایک جاری عمل ہے۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہے کہ کوئی سی بھی زبان بولنے والی کمیونٹی کی اپنی ایک تاریخ اور تجربات و مشاہدات ہیں۔اور دنیا میں بہت سی جگہوں پر، نوآبادیاتی نظام کی بے رحمانہ پالیسیوں کے ذریعے، جنہیں زبانوں کو دبانے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا، مقامی زبانوں کو خاموش کرایا جاتا رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم آسٹریلیا کو سامنے رکھیں تو یہاں لوگوں کو اپنی مقامی زبان بولنے پر سزائیں دیں گئیں اور ان کے لیے یہ تجربات حقیقتاً تکلیف دہ تھے، جن کے اثرات مقامی آبادیوں کی زبانوں کی صلاحیت پر منتقل ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ایسے وقت میں، جب کہ اقوام متحدہ کا تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق ادارہ یونیسکو، 2022 سے مقامی زبانوں کا عشرہ منانے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ اس بات کی بھی یقین دہانی ہے کہ مٹنے کے خطرے سے دوچار زبانوں کو بچانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔پروفیسر میکنز کے الفاظ میں ہر زبان اپنے انداز کی ایک شاندار زبان اور انسانی ثقافتی رنگارنگی کا ایک اہم حصہ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...