... loading ...
حکومت بلوچستان اور حق دو تحریک کے درمیان گیارہ نکات پر مشتمل معاہدہ طے پاگیا معاہدہ طے پانے کے بعد تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے 32روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا صوبائی حکومت نے مولانا ہدایت الرحمن کا نام فورتھ شیڈول سے نکال دیا ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو ، وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال صوبائی وزراء سید احسان شاہ،میرظہور احمد بلیدی ،اکبراسکانی کے گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کے درمیاں مذاکرت کے تین دور ہوئے جس کے بعد حکومت بلوچستان اور گوادر حق دو تحریک کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا جس پر وزیراعلی بلوچستان اور گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے دستخط کئے ،معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں 32روز جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب میں وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں،ہم چاہتے تھے کہ گوادر کے عوام کو انکا حق ملے او اسکے لئے تمام وسائل بروئیکار لائیں گے،وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ غیر قانونی ماہی گیری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور روک تھام کے لئے محکمہ فشزیز اور کمشنر مکران کو ہدایت جاری کر دی ہیں گروک روڈ پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا،پسنی تربت روڈ پر جلد ٹینڈر طلب کئے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کا بعض چیزوں میں طریقہ ٹھیک نہیں تھا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیگی 2018میں بھی جب وزیراعلیٰ بنا تب بھی ہدایت کی تھی کہ کسی کی بھی عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے اب بھی جب وزیراعلیٰ بنا تو پہلی تقریر میں کہا کہ عوام کا روزگار متاثر نہ کیا جائے گوادر کے عوام تمام مطالبات کو تسلیم کیا ہے ہمارا مقصد وزیراعلیٰ کی کرسی حاصل نہیں کرنا نہیں بلکہ بلوچستان کی بہتری ،ترقی ہے گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تیزی سے کام کرتے ہوئے عوام کو انکے ثمرات پہنچائے جائیں بعدازاں مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا دریں اثناء بلوچستان حکومت اور گوادر حق دو تحریک کے درمیان معاہدہ منظر عام پر آگیا ،معاہدے کے تحت گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی ، بارڈر ٹریڈ کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے حوالے کی جا ئے گی ، مکران ڈویژن میں غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،معاہدہ کے مطابق وزیر اعلی گوادر کے ماہی گیروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے ایکسپریس وے کے متاثرین کا دوبارہ سروے کرکے معاوضہ دیا جائے گا ،معاہدے کے مطابق حق دو تحریک کے کارکنوں پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں گے ، دھرنے کے بعد حق دو تحریک کے کسی کارکن سے انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی ، سمندری طورفان سے متاثرہ ماہی گیروں کی امداد کیلئے ڈی سی آفس لائحہ عمل طے کرے گا ،معاہدے کے مطابق وفاقی اور صوبائی محکموں میں معذوروں کے کوٹے پر عمل کیا جائے گا ، مکران کے عوام کی چاردر اور چار دیواری کا احترام کیا جائے گا جبکہ کوسٹ گارڈ اور کسٹم پکڑی گئی بوٹس ،کشتیاں اور لانچ کو ریلیز کرنے کیلئے تعاون کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...