... loading ...
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شان دار بیٹنگ اور باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کا پہلا ٹی20 باآسانی 63 سے جیت لیا، پاکستان کے 200 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،شاندار بلے بازی پر حیدر علی مین آف دی میچ رہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے جب بیٹنگ شروع کی تو پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر کپتان بابراعظم کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا، اکیل حسین نے ان کی وکٹ حاصل کی۔فخرزمان نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 10 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 35 رنز تک پہنچایا۔محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور 32 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔دوسرے اینڈ سے حیدرعلی نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور 12 ویں اوور کے اختتام پر چوکا لگا کر ٹیم کی سنچری مکمل کی۔حیدرعلی نے 28 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ویسٹ انڈیز کے شیفرڈ نے 16 اوور شروع کیا اور پہلی ہی گیند پر محمد رضوان کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 52 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے۔جارح مزاج بلے باز آصف علی روایتی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے اور صرف ایک رن بنا کر باؤنڈر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔نئے آنے والے بلے باز افتخار احمد 7 رنز کا اضافہ کر پائے۔محمد نواز اور حیدرعلی نے جارحانہ انداز میں اسکور آگے بڑھایا۔حیدرعلی 39 گیندوں پر 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔محمد نواز نے اختتامی اوورز میں مہمان ٹیم کے باؤلرز کو خاطر میں لائے بغیر باؤنڈریز حاصل کیں۔انہوں نے صرف 10 گیندوں کا سامنا کیا اور 30 رنز بنائے، جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کو ہدف کے تعاقب میں دوسرے اوور میں برینڈن کنگ سے محروم ہونا پڑا، جب وہ محمد نواز کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔پاکستان کو دوسری وکٹ حاصل کرنے کے لیے چوتھے اوور تک انتظار کرنا پڑا تاہم پوران نے محمد وسیم جونیئر کو ایک بلند و بالا چھکا رسید کیا،محمد وسیم نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے 33 کے مجموعے پر پوران کی وکٹیں اڑا دیں۔پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد وسیم نے اپنیدوسریاوور میں پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی اور ڈیوون تھامس کو بھی آؤٹ کردیا۔شاداب خان دسواں اوور کرنے آئے اور پہلی ہی گیند پر شے ہوپ کی وکٹ حاصل کی جنہوں نے سب سے زیادہ 31 رنز بنا ئے تھے۔دسویں اوور کی چوتھی گیند پر شاداب نے اپنا دوسرا شکار کیا اور شمراہ بروکس کی 5 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ویسٹ انڈیز کے چھٹے آؤٹ ہونے والے بلے باز ڈومینک ڈریکس تھے جو محض 5 رنز بنا کر حارث رؤف کی وکٹ بن گئے۔شاداب خان نے 88 رنز پر ویسٹ انڈیز کی ساتویں وکٹ حاصل کی اور رومین پاول 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اوڈین اسمتھ نے 18 ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی کے خلاف بلند و بالا شاٹس کھیلے تاہم آخری گیند پر شاہین نے ان کی وکٹیں اڑا دیں۔محمد وسیم نے 19 ویں اوور میں آخری دو وکٹیں روماریو شیفرڈ اور اکیل حسین کو آؤٹ کرکے حاصل کیں، جنہوں نے بالترتیب 21 اور ایک رن بنائے تھے۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان نے میچ 63 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیامحمد وسیم نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی ہے،پاکستان نے اس جیت کے ساتھ ایک سال میں سب سیزیادہ 18 ٹی20 میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنالیا۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے جو کراچی میں ہی منعقد ہوں گے۔دوسرا ٹی 20 میچ 14 اور تیسرا 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ون ڈے 18، دوسرا 20 اور تیسرا 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...
غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی،صحافیوں اور ارکان اسمبلی کے مہمانوں کے پاسز منسوخ پی ٹی آئی اراکین کا سیاسی قتل کیا گیا( عامر ڈوگر) مخصوص نشستوں پر ارم حامد نے حلف اٹھا لیا قومی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی ن...
وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراع...
پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، شہدا کیلئے 50 ہزار فی فیملی دینے کا اعلان پختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکاتقریب سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کر...
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان بارٹر ٹریڈ کی سہولت، چاول، پھلوں اور گوشت کی برآمد کے لیے کوٹہ میں اضافہ، سرحدی بازاروں کی فعالی اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے پر گفتگو دونوں رہنماؤں کی حالیہ پاک ایران تجارتی مذاکرات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار،دوطرفہ تجارت کے موجودہ 3 ار...
تحریک انصاف کا اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں ریلیاںنکالی جائیںگی احتجاجی دائرہ ضلعی سطح پر پھیلانے کا منصوبہ،اسلا م آباد پر چڑھائی یا جلسہ مؤخر ،وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور کی قیادت میںایک روزہ احتجاج پر اتفاق، افغانستان سے تجارتی راستے کھولنے کا...
12 سال سے کم عمر مسلم بچے دوران کھیل اسرائیلی فوج کی درندگی کا شکار میڈیکل رپورٹس کے مطابق95 فیصد بچوں کا براہ راست قتل،رپورٹ اسرائیلی فوج کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف، 95 فیصد بچوں کو سر یا سینے میں گولی ماری گئی،غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ایک چو...
بین الاقوامی برادری سے مسلسل مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیلی قابض اہلکاروں کے اقدامات روکے اسرائیل کو مسجد اقصی اور الحرم الشریف پر خودمختاری حاصل نہیں ، خلاف ورزیوں کے نتائج ہوں گے سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن...