... loading ...
سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے سندھ بار کونسل کے سیکرٹری کے قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس قتل کی اصل ماسٹر مائنڈ مقتول کی بیوی اور سالی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عرفان مہر کو 2 دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مسلح افراد نے اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ اپنے بچے کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس جا رہے تھے۔شارع فیصل پولیس نے ایک دن بعد اپنے آبائی قصبے شکارپور سے لاش لینے کے لیے کراچی آنے والے مقتول کے بھائی رضوان مہر کی مدعیت میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی آر 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 اور 3 کے تحت درج کی گئی تھی۔قتل کے ایک دن بعد وکلا نے ذیلی عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کے ایک حصے پر مظاہرہ کیا تھا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے مقدمے کی تازہ ترین پیش رفت کے مطابق دو گرفتار ملزمان میں سے ایک مرحوم عرفان مہر کی اہلیہ کا بھائی ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اسے قتل کرنے کی ہدایات اور رقم اپنی دونوں بہنوں سے ملی تھیں۔ ملزم کے مطابق عرفان مہر اپنی بیوی کے ساتھ سختی سے پیش آتا تھا اور وہ اس کے رویے سے ناراض تھی، انہوں نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن نے قتل کرنے کے لیے دو لاکھ 20ہزار روپے دیے جس سے اسے ایک موٹر سائیکل اور پستول کا بندوبست کرنے میں مدد ملی۔ ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس کی چھوٹی بہن کے شوہر نے ایک اور آدمی کا بندوبست کیا تھا جسے 40ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم نے قتل سے ایک روز قبل مقتول کی جاسوسی کرنے کے ساتھ ساتھ ایک رات ہوٹل میں بھی گزاری تھی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ کے دن مقتول کی بیوی نے اپنے بھائی کو بتایا کہ عرفان مہر اب بچے کو اسکول چھوڑنے کے لیے گھر سے نکل گیا ہے، اس کے فوراً بعد ملزم اور موٹر سائیکل پر سوار اس کے ساتھی نے وکیل کو نشانہ بنایا۔ محکمے کے مطابق مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے کئی چھاپے مارے گئے، مزید تفتیش شروع کر دی گئی کیونکہ قانون نافذ کرنے والے دیگر مشتبہ افراد کو بھی تلاش کر رہے ہیں تاہم ابھی تک عرفان مہر کی اہلیہ اور سالی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے مزید بتایا کہ آئی جی سندھ پولیس نے اس کیس میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...