... loading ...
سندھ اسمبلی نے ہفتہ کو اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی، احتجاج اور ہلڑ بازی کے دوران سندھ بلدیاتی ترمیمی بل بعض نئی ترامیم کے ساتھ ایک مرتبہ پھر منظور کرلیا، پہلے منظور کئے جانے والے بل پرگورنر سندھ نے بعض اعتراضات لگاکر اسے واپس ایوان کو بھیجوادیا تھا جس کی ایوان نے آج اپنے ہنگامہ خیز اجلاس میں ایک بار پھر منظوری دی، بل وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے پیش کیا تھا جس کی مرحلہ وار منظور ی دی گئی اس دوران اپوزیشن کے ارکان اسپیکر کی نشست کے سامنے جمع ہوکر مسلسل احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے وہ سندھ حکومت کا کالا قانون منظور نہیں کے نعرے لگائے رہے تھے او رانہوں نے اپنے ہاتھوں میں مختلف پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر سندھ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ان کے احتجاج کے دوران ایک موقع پر حکومت اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے سے گھتم گتھا بھی ہوگئے اور نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی ۔شدید ہنگامہ آرائی کے دوران سندھ اسمبلی کا اجلاس برخاست کردیا گیا ۔سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت نصف گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ۔کارروائی کے آغاز ہی میں ایوان کا ماحول کشیدہ نظر آیا ۔ جب وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بلدیاتی ترمیمی بل بعض نئی ترامیم کے ساتھ ایوان میں پیش کیا تو اپوزیشن کی جانب سے زبردست احتجاج اور نعرے بازی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کی نشست کے سامنے جاکر جمع ہوگئے جہاں انہوں نے نعرے بازی کی ، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اپنے کانوں میں ہیڈ فون لگارکھا تھا وہ اپوزیشن کے شور شرابے سے بے نیاز ہوکر بل پیش کرتے رہے ان کی جانب سے بل کی غرض و غائیت بھی بیان کی ۔بل کی منظوری کے وقت اسپیکر آغا سراج درانی نے اپوزیشن کے دو ارکان سدرا عمران اور ارسلان تاج کے نام پکارے کہ انہوں نے بل پر جو ترامیم پیش کی ہیں ان پر بات کریں لیکن اپوزیشن احتجاج میں مصروف تھی اور کسی نے اسپیکر کی بات پر دھیان نہ دیا بل کی منظوری کے دوران ہی اپوزیشن ایوان سے واک آٹ کرکے چلی گئی۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے سندھ کے کچھ ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز میں ٹاون بنانے کی ترمیمی شق پیش کی جسے منظور کرلیاگیا۔ شورشرابے کے دوران ہی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ترمیمی بل کی بھی ایوان نے منظوری دے دی۔ایوان میں خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بل پر گورنر سندھ نے اعتراض کیا تھا،سندھ حکومت نے گورنر سندھ کے دو اعتراضات دور کردئیے ،کراچی سمیت ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز میں ٹاونز بنانے کی شق برقرار ہے ،پیدائش و اموات کی رجسٹریشن کا اختیار بلدیاتی کونسلز کو واپس دیدیاگیا ہے۔ترمیمی قانون میں کہا گہا ہے کہ ٹاونز,میونسپل کمیٹیز کے چیئرمینز کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا۔بلدیاتی کونسلز کے چیئرمینز کا الیکشن سیکرٹ بیلٹ سے کرا نے کی شق واپس لے لی گئی ہے ۔سندھ بھر میں بلدیاتی کونسلز کو 9صوبائی محکموں کے امور کی نگرانی اختیار دیدیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گورنر کے اعتراض پر بلدیاتی کونسلز کی مدت کی شق میں بھی ترمیم کردی گئی ہے ۔بلدیاتی قانون و قواعد میں ترمیم کے اختیار کی شق کو واپس لے لیا گیا ہے ۔سندھ پولیس کے امور میں منتخب بلدیاتی کونسلز کو شامل کیاجائیگا۔سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے شیڈول میں ترمی کے ذریعے ایس ایس پی متعلقہ بلدیاتی چیئرمین سے رابطے کا پابند ہوگا۔پولیس امور ,امن وامان سے متعلق رپورٹ پولیس افسران بلدیاتی کونسل کو دینگے ۔پراسیکیوشن,پولیس ایڈمنسٹریشن,کرمنل کیسز میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیار نہیں ہوگا۔پرائمری سیکنڈری اسکولز,بنیادی مراکزصحت کے افسران سہ ماہی رپورٹ بلدیاتی کونسلز کو دینے کے پابند ہوں گے ۔محکمہ کھیل,محکمہ خصوصی افراد,زراعت,لائیو اسٹاک کیضلعی دفاتر بلدیاتی کونسلز کو رپورٹ دینگے ۔سندھ کی ہر بلدیاتی کونسل میں خواجہ سراوں کیلئے ایک فیصد نشست ہوگی ۔خصوصی افراد کیلئے بھی ایک فیصد نشستیں بلدیاتی کونسل میں مختص ہونگی ۔یونین کونسل,یونین کمیٹی,ٹاونز,میونسپل کمیٹیز میں بھی خواجہ سراوں کی نمائندگی ہوگی ۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں خواجہ سراوں کے لئے نشستیں مختص ہونگی۔ کارروائی کے دوران اپوزیشن ارکان جب دوبارہ ایوان میں آئے تو انہوں نے ایک مرتبہ پھر شور شرابہ شروع کردیا اور ان کے ہنگامہ آرائی کے دوران سندھ اسمبلی نے سندھ فیکٹریز ترمیمی ایکٹ اور سندھ سول کورٹس آرڈیننس ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔اس موقع پر اپوزیشن ارکان اسپیکر کی نشست کے سامنے زبردست احتجاج کرتے رہے اور انہوں نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر اچھال دیں۔اس موقع پر مکیش کمار چالہ نے کہا کہ ایسا مت کرو بدتمیز۔ اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کا متنبہ کیا کہ ان کایہ طریقہ درست نہیں ہے ، مستی کرنی ہے تو باہر چلے جائیں اپوزیشن نے اسپیکر کی بات پر کوئی توجہ نہ دی اور وہ ہنگامہ آرائی میں مصروف رہے ۔ اس دوران پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی اراکین آپس میں دست و گریبان بھی ہوگئے جس کے دوران ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف مخلظات کا استعمال بھی کیا ۔ ہنگامہ آرائی کے دوران پیپلز پارٹی کے ارکان نے پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔اسی ہنگامہ آرائی کے دوران سندھ اسمبلی کا اجلاس برخاست کردیا گیا۔قبل ازیں ایوان کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے رکن محمد علی عزیز کی ایک تحریک استحقاق جوصوبائی پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹس کمیشن کے غیر موثر ہونے سے متعلق تھی ۔وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ کی یقین دہانی پر واپس لے لی گئی ۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...