وجود

... loading ...

وجود
وجود

یورپ کا مخمصہ

هفته 04 دسمبر 2021 یورپ کا مخمصہ

یورپ دوستی اور دشمنی دونوں حوالے سے مخمصے کا شکار ہے شاید سلامتی کولاحق خطرات کے ساتھ دیگراہم نوعیت کے مسائل درپیش ہیں حالانکہ یورپی یونین میں جرمنی اور فرانس جیسی مضبوط معیشتوں کے حامل ممالک شامل ہیں فرانس کے پاس تو ویٹو پاور بھی ہے علاوہ ازیں یورپ دنیا میں اسلحے کی پیدوار اور تجارت میں بڑے حصے کا مالک ہے اسلحے کی پیدوارکا بڑا حصہ ایشیا،افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ وغیرہ کو برآمد کردیاجاتا ہے پھر یورپ کیوں خوفزدہ ہے ؟ وجہ خطرات کی نوعیت بدل چکی ہے اب جنگوں سے نہیںسرمایہ کاری سے ملک فتح کیے جاتے ہیںلیکن اِ س کا یہ مطلب نہیں کہ اُس کے پاس سرمایہ نہیں اور اُسے اسلحے کی ضرورت ہی نہیں رہی دیگر ممالک کو برآمد کیے جانے والے ہتھیاروں کی مناسب تعداد یورپی یونین میں شامل ممالک بھی خرید لیتے ہیں جبکہ مشرقی یورپ کے معاشی لحاظ سے غیر مستحکم ممالک امیر ملکوں سے ہتھیاروں کے ساتھ مالی امداد کے طلبگار رہتے ہیں جبکہ موجودہ یورپ مفاد ہر زک کی صورت میں دوستوں پربھی بڑھک اُٹھتاہے اور کچھ عرصے سے دوستوں کے حوالے سے بھی بداعتمادی کا شکار ہے جس کی واضح مثال امریکاسے بڑھتی دوری ہے آبدوزوں کے معاملے پر فرانس کی امریکا اورآسٹریلیا سے لفظی جنگ کسی سے ڈھکی چھپی نہیںلیکن یورپ کی دشمنی کِس سے ہے بظاہر اِس حوالے سے مخمصہ واضح ہے اسی لیے کسی دشمن کے تعین پر نااتفاقی کا شکارہے اور اسی بناپرکچھ عرصے سے مشرقی اور مغربی یورپ کی سوچ میں فرق نمایا ں ہے ۔
حال ہی میں یوکرائن اور پولینڈ نے روس کے حوالے سے ایسے خدشات کا اظہار کیاہے کہ وہ یورپ کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش میں ہے پولینڈ نے بیلا روس کے ساتھ یورپی یونین کی بیرونی سرحد پر نقل وحرکت اور پریس کی آزادیوں کو محدود کرنے کے قوانین بنا لیے ہیں پولینڈ اور سابق سوویت جمہوریہ بیلا روس کی سرحد پر کئی ماہ سے ہزاروں تارکینِ وطن جمع ہیں جو بہتر مستقبل کے لیے یورپ میں داخلے کے خواہشمند ہیں جنھیں روکنے کے لیے یورپی ممالک کا پولینڈ پر دبائو ہے اسی دبائو کی وجہ سے پولینڈ نے آمدورفت اور پریس کی آزادیوں کو محدود کی ہیں تارکین وطن یونان اور اٹلی کی سرحد وں سے بھی داخل ہونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جن کو سختیوں کے باوجود روکنے میں یورپ کو مسلسل ناکامی کا سامنا ہے بڑھتی مہاجرت یورپی امارت کونگل سکتی ہے اسی لیے یورپ داخلے کے قوانین سخت کر رہا ہے پھربھی غریب ملکوں سے بہتر مستقبل کے متلاشی بڑی تعداد میں جانوں پر کھیل کرہر سال یورپ آتے ہیں جن میں سے محدود تعداد ہی داخل ہوپاتی ہے اورکچھ بیماریوں یاسمندری راستے کی سختیوں سے جان کی بازی ہار جاتے ہیںبرطانیہ کی علحدگی کے عوامل میں ایک جہ مہاجرت بھی ہے لیکن یہ سلسلہ رُکنے میں نہیں آرہایورپی اقوام کو وسائل کے تحفظ کا مسلہ بھی شدت اختیار کر چکا ہے پھر بھی یورپ تقسیم ہے ۔
یوکرائن کی سلامتی کو روس سے خطرہ ضرورہے لیکن دونوں ملکوں میں تنائو بڑھنے کے باوجود فوری براہ راست ٹکرائو کا امکان کم ہے کیف حکومت چاہتی ہے کہ روس کو مداخلت سے باز رکھنے کے لیے مغربی دفاعی اتحاد ایسی جامع حکمتِ عملی اپنائے جس سے روس کا خطرہ ہمیشہ کے لیے ٹل جائے یوکرائن کے وزیرِ خارجہ دیمتراکوئلیبان ملاقاتوں میں مسلسل یورپی سفارتکاروں کو آمادہ کرنے کی کوشش میں ہیں کہ روس کے جارحانہ عزائم روکنے کو پہلی ترجیح بنایاجائے کیونکہ گزشتہ کچھ عرصے سے یوکرائن کی سرحدوں پر روس نہ صرف تازہ دم فوجی دستے تعینات کررہا ہے جس سے یوکرائن دبائو میں ہے لیکن دبائو کم کرنے یا روس کو مداخلت سے روکنے کے لیے کیف حکومت نیٹو سفارتکاروں کو آمادہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی یوکرائن خواہشمند ہے کہ نہ صرف روس پر پابندیا ں لگا ئی جائیں بلکہ بیرونی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے کیف کی دفاعی امداد میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ وہ روسی خطرے کا سامنا کرنے کے قابل ہو سکے ناروے کی لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے دوبار وزیرِ اعظم منتخب ہونے والے نیٹو فوجی اتحاد کے موجودہ جنرل سیکرٹری جنس ستلوتن برگ نے روس کو خبردار ضرور کیا ہے کہ وہ یوکرائن کے خلاف کسی فوجی کاروائی سے باز رہے وگرنہ بھاری قیمت چکانے کو تیاررہے انھوں نے روس پر پابندیوں کا عندیہ بھی دیا لیکن کیا یورپ عملی طور پر ایسا کرنے کی پوزیشن میں ہے؟ شاید نہیںکیونکہ یورپ توانائی کا بڑا حصہ روس سے درآمد کرتا ہے پابندیوں کی صورت میں یورپ توانائی کے بحران کا شکار ہو سکتا ہے جس کا وہ متحمل نہیں ہو سکتالیکن اگر یورپ خاموش رہتا ہے تو روس کے جارحانہ عزائم کی حوصلہ افزائی ہو گی یہ اُسے فیصلہ کُن اقدامات سے بازرکھنے کا باعث ہیں ۔
برطانیا نے یورپی یونین سے علحدگی ضروراختیار کی ہے لیکن عسکری اتحاد نیٹو کی رُکنیت ترک نہیں کی وہ روس سے ذیادہ چین کو اپنے لیے خطرہ تصور کرتا ہے لیکن اِس خطرے کی نوعیت فوجی نہیں حال ہی میں خفیہ ایجنسی آئی سکس کے سربراہ بننے والے رچرڈ مورنے گزشتہ دنوں اِس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ چینی قرض اور ڈیٹا کے جال سے برطانوی خود مختاری اور قومی سلامتی کو خطرے کا سامنا ہے انھوں نے خطرے کا سامنا کرنے کے لیے کیے دفاعی اقدامات کی بابت بھی بتایا مگر کیایورپ کے دیگر ممالک کو بھی ایسے خطرات کا سامنا ہے یا وہ ایسا کچھ محسوس کرتے ہیں؟ ایسا کوئی اشارہ نہیں ملتا بلکہ کچھ عرصے سے کئی یورپی ممالک کساد بازاری کے نقصانات کم کرنے کے لیے چینی تجربات اور سرمایہ کاری سے فائدہ اُٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں اِس لیے بادی النظر میں برطانیہ کے لیے چینی خطرے جیسی حساسیت دیگر ممالک کے لیے ویسی نہیں لیکن ایسا بھی نہیں کہ یورپ میں چین پر اعتماد پر صادکرلیا گیا ہے بلکہ امیر یورپی ممالک چین کی سرمایہ کاری کے اثرات کم کرنے کے لیے سوچ رہے ہیں تاکہ پورپ کی مالی خود مختار ی برقرار رہے لیکن آیا وہ اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوں گے؟ اِس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے انتظار کرنا مناسب رہے گا۔
چین کی طرح یورپ تین ارب یورو کے ایک منصوبے پرعمل کا اِرادہ رکھتا ہے جس کا نام گلوبل گیٹ وے رکھا گیا ہے جسے ماہرین چینی بیلٹ اینڈ روڈ کا توڑ قراردیتے ہیں حالانکہ گلوبل گیٹ وے منصوبے کی چودہ صفحات پر مبنی ابتدائی دستاویز میں کہیں یہ زکر نہیں کہ یہ منصوبہ چینی حکمتِ عملی کا مقابلہ کرنے کے عمل کاحصہ ہے ایسا دریافت کرنے کے باوجود چین کا نام لینے سے گریز کیاجارہا ہے جو یورپی ممالک کے خوف کوظاہرکرتا ہے مگر جرمن مارشل فنڈ کے بحراوقیانوس کے خطے کے ماہر اینڈریو ا سمال کہتے ہیں کہ منصوبے کے چینی پس منظر سے انکار نہیں کیا جا سکتا یورپی یونین کی صدر ارسلافان ڈربی رواں برس ستمبر میں اپنے سالانہ اسٹیٹ آف یونین کے خطاب میں کہہ چکی ہیں کہ ہمیں ایسے معیاری انفرا سٹرکچر کی ضرورت ہے جو سفر اور مال کی ترسیل میں آسانی پیدا کر سکے البتہ یورپی یونین کے زرائع کا کہنا ہے کہ توانائی ،ماحولیات ،مواصلات اورایسے ڈیجٹیل شعبوں میں کام کیا جائے گا تاکہ افریقہ اور دنیا کے دیگر خطوں میں چینی اثرورسوخ کی راہ روکی جا سکے مگر یورپی یونین کے رکن ملکوں کے مالی اِداروں اور نجی سرمایہ کاروں سے اِس منصوبے کے لیے کیسے اربوں یورواکٹھے کرنے کا منصوبہ یا طریقہ کار کیا ہوگا؟کی تفصیلات طے نہیں ہو سکیں جس سے اِس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ یورپی یونین میں شامل ممالک کوایک جیسے نہیں بلکہ مختلف نوعیت کے خطرات درپیش ہیں مگر ایک بات طے ہے کہ جس طرح یورپ میں روسی خطرے کا تذکرہ ہوتا ہے چین کا ایسا زکر نہیں ہوتا شاید اِس کی وجہ یہ ہے کہ کئی یورپی ملکوں کا چینی سرمایہ کاری پر انحصار بڑھتاجارہا ہے شایداسی لیے یورپی اقوام کو خطرات کاادراک نہیں اور وہ دوست و دشمن میں فرق روارکھنے میں مخمصے کا شکار ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کچہری نامہ (٣) وجود پیر 06 مئی 2024
کچہری نامہ (٣)

چور چور کے شور میں۔۔۔ وجود پیر 06 مئی 2024
چور چور کے شور میں۔۔۔

غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا وجود پیر 06 مئی 2024
غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا

بھارت دہشت گردوں کا سرپرست وجود پیر 06 مئی 2024
بھارت دہشت گردوں کا سرپرست

اک واری فیر وجود اتوار 05 مئی 2024
اک واری فیر

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر