... loading ...
ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، سنہ 2030ء تک، پاکستان کی اقتصادی ترقی میں 9.7کھرب روپے( 59.7 ارب امریکی ڈالرز)کاسالانہ اضافہ کر سکتی ہے جو سنہ 2020ء میں ملک کی مجموعی پیداوار کے 19 فیصد کے برابر ہے۔ یہ بات گوگل (GOOGLE)اور پاشا (P@SHA)کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔”اَن لاکنگ پاکستان ڈیجیٹل پوٹینشل” کے عنوان سے جاری کردہ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ملک 300,000سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کا مرکز ہے جو سالانہ25,000 سے زائدآئی ٹی گریجویٹس پیدا کرتا ہے اور سنہ2010ء سے ،700سے زائدٹیک اسٹارٹ اپس کی تربیت کرچکاہے۔ سنہ 2020ء سے ٹیکنالوجی کی برآمدات میںپندرہ فیصدسالانہ کی شرح سے اضافہ ہور ہاہے اور توقع ہے کہ سنہ 2022ء میں یہ برآمدات 610,750,000,000روپے(3.5 ارب امریکی ڈالرز)تک پہنچ جائیں گی۔ پاکستان کی آن لائن آبادی میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور سنہ 2021ء میں انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان متعدد کامیابیوں کے باوجود پاکستان ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اپنے سفر میں مزید آگے جا سکتا ہے۔یہ رپورٹ الفا بیٹا (AlphaBeta)کے اکنامسٹس نے تیار کی ہے جس میں تین اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جنھیں پاکستان کوترقی کے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ ان اقدامات میں مقامی ٹیک ایکوسسٹم کی مدد کے لیے انفرااسٹرکچر کو ترقی دینا، آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات کیلیے سازگار ماحول کی تخلیق جاری رکھنا اور ملک میں جدت اور ڈیجیٹل اسکلز کو فروغ دینا شامل ہیں۔کاروباری اداروں، کارکنان اور پاکستان کی نمایاں اقتصادی ترقی کے لیے آٹھ اہم ٹیکنالوجیز میں ٹرانسفارمیشن کی گنجائش موجودہے۔ ان میں موبائل انٹرنیٹ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس(AI)، فن ٹیک(Fintech)، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)، ریموٹ سینسنگ، ایڈوانسڈ روبوٹکس اور ایڈیٹو مینوفیکچرنگ شامل ہیں۔اس بارے میں گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا، فرحان قریشی سمجھتے ہیں کہ وبا کے باعث پیش آنے والی اِن رْکاوٹوں کے باوجودپاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کا مستقبل روشن ہے۔گوگل کے کنٹری ڈائریکٹرنے مزید کہا:”کووڈ19-کی وبا کے طویل المیعاد اثرات سے نمٹنے اوردیرپا لچک اور ترقی کی غرض سے پاکستان کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نہایت اہم ہے۔ گوگل میں ہمارا مقصدپاکستانیو ں کو کارآمد پروڈکٹس اور ٹولز ،تیکنکی معلومات اور آن لائن سیفٹی اسکلز فراہم کرنا ہے۔ مزیدپیش رفت کرتے ہوئے، ہم پاشا جیسے پارٹنرز اور متعدد سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو حاصل کر سکیں۔” اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ،ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مجھے الفا بیٹا کی رپورٹ میں بیان کی گئی دریافتوں کو پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز 2030ء تک پاکستان کی سالانہ ترقی میں 9.7 کھرب روپے کا اضافہ کر سکتی ہیں۔اْنھوں نے کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے اور ڈیجیٹل پاکستان کا ویژن پورا کرنے کے لیے کل قومیتی طرز فکر کی ضرورت ہوگی جس میں سرکاری اور نجی دونوں شعبے شریک ہوں۔ اْنھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس میں گوگل اور پاشا جیسے اداروں کی کوششوں کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ الفا بیٹا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات نہایت قابل تعریف ہے کہ پاکستانی معیشت میں گوگل پروڈکٹس کے استعمال سے روزگار کے 410,000 سے زائد مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ پاکستان سافٹویر ہائوس آسوسییشن کے چیرمین ، آئی اٹی اور آئی ٹی سے متعلق سروسسز کے لیے ،بدرخوشنود نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،” پاشا کئی ہزار ٹیکنولجی کمپنیز کی نمائندگی کرتا ہے، جن کا ڈیجیٹل پاکستان میں کلیدی کردار ہے۔ہماڑی انڈسٹری نے پچھلے کُچھ سالوں میں شاندار کارگردگی کا مُظاہرہ کیا ہے، اور ہم اسے نئی بلندیوں پر لے کر جانے کے لیے پُرعزم ہے۔ پاشا کا نطریہ پاکستان میں آی ٹی کا لوہامنواناہے۔ اپنے نظریہ سے جُڑے رہنے کے لیے ہم انڈسٹری کی روایات کو مُقدم رکھتے ہیں۔ پچھلی دو دہائیوں سے پاشا پالیسی سازی ، ایکوسسٹم کو ساز گار بنانااورتفصیلی تھقیق کے ذریعے اپنا ایک مُقام بنانے میں کامیاب ہواہے۔ پاشا، پبلک اور پرائیوٹ اسٹیک ہولڈرذ کے ساتھ سافٹ ویر اور سروس ایکسپورٹ کی فروغ کے لیے کام کرنے کے علاوہ اندرونی معیشیت کے لیے فاسٹ ٹریک ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر بھی کام کرتا ہے۔ گوگل اور پاشا کا ایک مضبوط تعلق ہے اور ہم اسے مزید مستحکم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کا مستقبل ڈیجیٹل ایکوسسٹم کے اعتبار سے سازگار بنا رہے۔”
میں آپ کے قانون کو چیلنج کرتا ہوں آپ میرا مقابلہ کیسے کرتے ہیں، ایسے قوانین ملک میں نہیں چلنے دیں گے، جس نے یہ قانون بنایا اس مائنڈ سیٹ کیخلاف ہوں ،سربراہ جے یو آئی کا حکومت کو چیلنج نواز اور شہبازغلامی قبول کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مبارک، ہم قبول نہیں کریں گے،25 کروڑ انسانوں ...
آپریشن میں مزید انسانی باقیات برآمد، سول اسپتال میں باقیات کی مقدار زیادہ ہے تباہ شدہ عمارت میں ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ،ڈی سی سائوتھ (رپورٹ:افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، مزید انسانی باقیات برآمد ہونے ک...
بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں واضح بہتری آئے گی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن بی آر ٹی منصوبوں کے تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں واضح بہتری آئے گی۔شرجیل میمن کی ...
لوگوں کو بھتے کے چکر میں جلانے والے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنیکی باتیں کر رہے کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات رونما نہیں ہوں گے؟ پریس کانفرنس سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے بھتے...
وفاق ٹی ڈی پیز کیلئے وعدہ شدہ فنڈز نہیں دے رہا، 7۔5 ارب اپنی جیب سے خرچ کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں رکھنے اور ملاقاتوں سے روکنے کی شدید مذمت ،کابینہ سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی کی ا...
بڑی تعداد میںفلسطینی شہری عارضی اور پلاسٹک کی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 3 فلسطینی صحافیوں سمیت 8 افراد شہید،دو بچے بھی شامل غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے منصوبوں کے کوآرڈینیٹر ہانٹر میک گورن نے شدید الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی...
محمد آصف پاکستان کا عالمی سیاست میں مقام ہمیشہ اس کی جغرافیائی اہمیت، پیچیدہ سیاسی تاریخ اور بدلتے ہوئے معاشی و سلامتی کے چیلنجز سے جڑا رہا ہے ۔ اندرونی عدم استحکام، معاشی دباؤ اور سفارتی مشکلات کے کئی برسوں کے بعد پاکستان ایک بار پھر خود کو ایک مؤثر عالمی کھلاڑی کے طور پر منو...
لاپتا شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی،دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، 30 لاشیں کراکری کی دکان سے ملیں،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن اسی جگہ کی آئی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ لاشوں کی باقیات سرچ آپریشن کے دوران ملیں،ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہ...
ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گ...
اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے کامیابی حاصل ہو گی،پاکستان مشکلات سے باہر آ چکاہے شہباز شریف کی ڈیوس میں پاکستان پویلین میں بریک فاسٹ میں شرکت،شرکاء سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقبل انتہائی پُرامید،ملکی ترقی کی راہیں روشن ہیں، اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے...
غزہ کا بورڈ آف پیس نوآبادیاتی نظام کی نئی شکل، ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کانیانظام ہے، ایکس پر جاری بیان جماعت اسلامی پاکستان کے حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے امر...
چیف جسٹس کی زیر صدارت ماہانہ اصلاحات ایکشن پلان اجلاس،بار کے صدر، سیکریٹری دیگر حکام کی شرکت کیس کیٹیگرائزیشن کا عمل دوماہ میں مکمل ہو گا،سزائے موت ، فوجداری مقدمات کی جیل اپیلوں کا جائزہ،اعلامیہ سپریم کورٹ نے سزائے موت کی تمام زیر التوا اپیلیں 45 دنوں میں نمٹانے کا فیصلہ کر ...