... loading ...
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں جاری ہونے والے اشتہارات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے صحافیوں کو ملنے والے پلاٹ اور پیسوں کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے میڈیا ہاوسز کو اشتہارات نہ دینے کا اعتراف کرنے کے بعد وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دورمیں وزیراعظم ہاوس میں ایک میڈیاسیل بنایا گیا تھا، جس کے ذریعے صحافیوں میں پیسے اور پلاٹ تقسیم کیے گئے جبکہ مخالفت کرنے والے صحافیوں اورگروپس کو سزائیں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بدنام زمانہ میڈیاسیل کی سربراہی اور اپنے دور میں صحافیوں کو دی جانے والی سزاوں کا اعتراف کیا ہے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ ن لیگ دور میں میڈیا سیل کے ذریعے 9 ارب 62 کروڑ روپے سے زائدکی فنڈنگ کی گئی، جس کا اعتراف مریم نواز نے بھی کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب یہ پارٹی میڈیاسیل تھا تو دس ارب روپے کی تقسیم کیسے اور کیوں کی گئی؟۔فواد چوہدری نے میڈیا ہاوسز کو جاری اشتہارات کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دورِ حکومت میں وفاق سے دس ارب روپے تک کے اشتہارات چیلنز کو دیے، علاوہ ازیں 5 سے 8 ارب روپے پنجاب حکومت کی جانب سے تقسیم کیے گئے، مجموعی طور پر 15 سے 18 ارب روپے تقسیم کیے گئے، یہ رقم من پسند صحافیوں ، چلینز اور میڈیا گروپس کو دی گئی، کسی غیر منتخب شخصیت کی جانب سے رقم کی تقسیم جرم ہے، جس پر ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے،وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہماری حکومت نے دور ارب روپے سے کم مالیت کے اشتہارات جاری کیے جبکہ سابقہ دور میں گورکھ دھندا کھیلا گیا جس کی شہادت آج خود ہی سامنے آئی ہے،صحافی برادری کی آنکھیں کھولنے کیلئے یہ شواہد کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا، کس صحافی کوپلاٹ ملا اور کس صحافی کو پیسے، اس کی تحقیقات ہوں گے، انکوائری رپورٹ سب سے پہلے صحافیوں کے سامنے رکھیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عوامی پیسے کا اس طرح استعمال ایک مجرمانہ کیس ہے، جس کی تحقیقات لازمی ہوں گی جبکہ میڈیا ہاوسز کو فنڈنگ کا معاملہ بھی دیکھا جائے گا، سابقہ دورمیں ذاتی تشہیر کیلئے کہیں نوکریاں توکہیں پلاٹ تقسیم کیے گئے، جوکارروائی ہوگی وہ بھی میڈیا کے ساتھ شیئرکریں گے۔دوسری جانب وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا کہ وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں نے بھی من پسندصحافیوں اورچینلزمیں پیسہ تقسیم کیا، اس حوالے سے صوبائی حکومتوں سے بھی تفصیلات منگوائی ہیں، مہنگائی کا واویلا کرنے والوں نے قوم کیاربوں روپے ذاتی مفادات پرخرچ کیے جبکہ کچھ میڈیا ہاوسز کے اشتہارات روکے بھی گئے۔وزیراطلاعات کی جانب سے ن لیگ دور میں میڈیا ہاوسز اور چیلنز کو جاری اشتہارات کی تفصیلات جاری کی گئیں، جس میں 2013سے 2018 تک جاری ہونے والے اشتہارات اور ان کی رقم کا سارا ریکارڈ شامل ہے۔وزارتِ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اس دورانیے میں جنگ اور جیو گروپ کو3 ارب روپے سے زائد مالیت کے اشتہارات جاری کیے گئے، اے آر وائی نیوزکو صرف ساڑھے 8 کروڑ روپے کے اشتہارات دیئیگئے، ایکسپریس گروپ کو پونے2 ارب روپے، دنیاگروپ کو 1.1 ارب، سرکاری ٹی وی کو 21 کروڑ روپے مالیت کے اشتہارات جاری کیے گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...