... loading ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے سوشل میڈیا قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملے پر ماہرین اور متعلق فریقوں کو معاونین مقرر کر کے ایک ماہ میں رپورٹس طلب کر لیں۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا رولز کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے نئے قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملے پر ماہرین اور متعلق فریقوں کو معاونین مقرر کر کے ایک ماہ میں رپورٹس طلب کر لیں۔عدالت نے صدف بیگ، نگہت داد، فریحہ عزیز رافع بلوچ ، پی ایف یو جے اور پاکستان بار کونسل کو معاون مقرر کردیا۔ ہائیکورٹ سوشل میڈیا رولز کا عالمی معیار کے تحت جائزہ لے گی۔ معاونین سے رائے طلب کی گئی کہ سوشل میڈیا رولز بین الاقوامی پریکٹس سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں؟۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ نئے رولز نوٹیفائی ہو چکے ، دیکھنا ہے وہ خلاف آئین و قانون تو نہیں ، آپ کو پتہ ہے آزادی اظہار اور توہین عدالت کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟ توہین عدالت صرف اس وقت ہے جب انصاف فراہمی پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہو۔عدالت نے پی ٹی اے وکیل سے کہا کہ ٹک ٹاک آپ نے بند کیوں کیا تھا اور کھول کیوں دیا؟ اس عدالت کو مطمئن نہیں کیا جا سکا تھا کہ ٹک ٹاک کو بند کیوں کیا گیا ہے، چلیں شکریہ آپ نے اب قانون پر عمل کیا ، دنیا اب بہت آگے چلی گئی ، پابندیاں لگانے سے حل نہیں نکلتا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود نے سوشل میڈیا رولز پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی تفصیلات بتائیں کہ اٹارنی جنرل پاکستان کی فریقوں کے ساتھ میٹنگ ہوئیں اور اس میں مکمل مشاورت ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر شیریں مزاری ، ملیکہ بخاری اور دیگر پر مشتمل ایک مشاورتی کمیٹی بنائی تھی، جس کی 30 اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ 19 میٹنگز ہوئیں اور ہر پارٹی کو مکمل سنا گیا ، پھر سوشل میڈیا رولز کو ہم نے ویب سائٹ پر بھی جاری کیا تھا ، نیشنل اور انٹرنیشنل اسٹیک ہولڈر سے بھی مشاورت کی گئی ، فیس بک ، گوگل ، ٹویٹر ،سے بھی مشاورت کی گئی۔ہائی کورٹ نے سماعت 6 جنوری 2022 تک ملتوی کردی۔
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...
آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے،شہباز شریف پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں،پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے...
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...