... loading ...
ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے وین ڈر ڈوسن اور ایڈن مرکرم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے دی لیکن اس کے باوجود وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی،جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے،انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بناسکی ،وین ڈر ڈوسن کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ہفتہ کو شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔جنوبی افریقہ کو اننگز کے آغاز میں ہی وکٹ گنوانا پڑی اور ریزا ہینڈرکس صرف دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 70رنز کی شراکت قائم کی۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ڈی کوک 34 رنز بنانے کے بعد عادل راشد کی وکٹ بن گئے۔دوسرے اینڈ سے وین ڈر ڈوسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ڈوسن نے نئے بلے باز ایڈن مرکرم کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 103 رنز کی شراکت قائم کی جو ٹی20 ورلڈ ک میں جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے بڑی شراکت ہے۔جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔ایڈن مرکرم نے25 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈوسن چھ رنز کی کمی سے سنچری نہ بنا سکے اور 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے انگلینڈ کو 38 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر جیسن روئے 20 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔جوز بٹلر اور معین علی نے اسکور کو 58 تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر بٹلر کی 26رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی جبکہ بیئراسٹو بھی صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے جس کے سبب انگلینڈ کی ٹیم 59رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھی۔اس مرحلے پر معین علی کا ساتھ دینے ڈیوڈ ملان آئے اور دونوں ہی بلے بازوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 51 رنز کی شراکت قائم کی، معین 27 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد تبریز شمسی کی وکٹ بن گئے۔نئے بلے باز لیام لیونگسٹن نے نے ڈیوڈ ملان کے ساتھ ملر کر اسکور کو 145تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر ملان 33 رنز بنانے کے بعد ڈیوین پریٹوریس کی وکٹ بن گئے۔لیام لیونگسٹن نے ایک ہی اوور میں لگیسو ربادا کو تین چھکے لگا کر انگلینڈ کی ہدف تک رسائی کی امیدیں روشن کر دیں لیکن کگیسو ربادا نے اننگز کے آخری اوور میں بازی پلٹ دی۔انگلینڈ کو آخری اوور میں فتح کے لیے 14 رنز درکار تھے لیکن اوور کی پہلی تین گیندوں پر لیونگسٹن، اوئن مورگن اور کرس جورڈن بڑے شاٹ مارنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے اور ربادا نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنائے اور جنوبی افریقہ نے میچ میں 10 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی تاہم اس میچ میں فتح کے باوجود پروٹیز سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ کو 131رنز یا اس سے کم تک محدود رکھنا تھا۔وین ڈر ڈوسن کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...
غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی،صحافیوں اور ارکان اسمبلی کے مہمانوں کے پاسز منسوخ پی ٹی آئی اراکین کا سیاسی قتل کیا گیا( عامر ڈوگر) مخصوص نشستوں پر ارم حامد نے حلف اٹھا لیا قومی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی ن...
وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراع...
پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، شہدا کیلئے 50 ہزار فی فیملی دینے کا اعلان پختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکاتقریب سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کر...
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان بارٹر ٹریڈ کی سہولت، چاول، پھلوں اور گوشت کی برآمد کے لیے کوٹہ میں اضافہ، سرحدی بازاروں کی فعالی اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے پر گفتگو دونوں رہنماؤں کی حالیہ پاک ایران تجارتی مذاکرات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار،دوطرفہ تجارت کے موجودہ 3 ار...
تحریک انصاف کا اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں ریلیاںنکالی جائیںگی احتجاجی دائرہ ضلعی سطح پر پھیلانے کا منصوبہ،اسلا م آباد پر چڑھائی یا جلسہ مؤخر ،وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور کی قیادت میںایک روزہ احتجاج پر اتفاق، افغانستان سے تجارتی راستے کھولنے کا...
12 سال سے کم عمر مسلم بچے دوران کھیل اسرائیلی فوج کی درندگی کا شکار میڈیکل رپورٹس کے مطابق95 فیصد بچوں کا براہ راست قتل،رپورٹ اسرائیلی فوج کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف، 95 فیصد بچوں کو سر یا سینے میں گولی ماری گئی،غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ایک چو...
بین الاقوامی برادری سے مسلسل مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیلی قابض اہلکاروں کے اقدامات روکے اسرائیل کو مسجد اقصی اور الحرم الشریف پر خودمختاری حاصل نہیں ، خلاف ورزیوں کے نتائج ہوں گے سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن...
ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں موقف رکھتے ہیں، مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا، وزیر خارجہ دونوںراہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے ،تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد...
تعلمی اداروں کی زبوں حالی حکومتی ناکامی ہے ، گریجویشن کانووکیشن میں طلبہ سے خطاب 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، 55لاکھ خیبرپختونخوا میں ہیں،امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں ،جو امن کو بھی اپنی ذمہ...
غزہ میں70 سے زائد افراد شدید زخمی ، طبی سہولیات ناپید نہتے ، بھو کے فلسطینی امداد کے منتظر ، اسرائیل فوج نے حملہ کردیا محصور غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر دی، صبح کو امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا، جس میں کم از کم 23 ...
میچ سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں ہو گا 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج ) جمعہ کو سینٹرل ب...