... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں اور مہنگائی خطے کے ممالک سے کم ہے، اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان میں مہنگائی خطے میں سب سے زیادہ 10.74فیصد ہے، 3 سال کے دوران میں فی کس آمدنی بھی ریکارڈ 13.51 فیصد تک گر گئی،غربت بھی بڑھ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں خطے کے ممالک سے کم ہونے کا دعویٰ کیا وزیراعظم کی دلیل میں کتنی حقیقت کتنا افسانہ ہے، آئیے اس حوالے سے پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت پٹرول کی قیمت 137.79 روپے لیٹر ہے، بھارت میں پیٹرول 245.17 روپے لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، بنگلا دیش میں پیٹرول کے نرخ 175.80روپے لیٹرہیں، سری لنکا میں پیٹرول کی قیمت 154.14روپے لیٹر ہے، چین میں پیٹرول کی قیمت214.88 روپے فی لیٹر ہے۔ خطے کے دیگر ممالک سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کی دلیل اپنی جگہ لیکن اس کے ساتھ دیگر عوامل کا جائزہ لینا بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ فی کس آمدنی اس حوالے سے بہت اہم فیکٹر ہے۔ پاکستان میں 2018 میں فی کس آمدنی 1480 ڈالر تھی، 2020 میں پاکستان میں فی کس آمدنی 1280 ڈالر رہی، اس طرح تین برسوں میں فی کس آمدنی 13.51 فیصد کم ہوئی۔ 2018 میں بھارت میں فی کس آمدنی 1997 ڈالر تھی، 2020 میں بھارت میں فی کس آمدنی 1900 ڈالر رہی، یعنی تین سالوں میں یہ شرح 5 فیصد گری، بنگلا دیش میں 2018 میں فی کس آمدنی 1750 ڈالر تھی، 2020 میں بنگلا دیش میں فی کس آمدنی 2010 ڈالر ہو گئی، یعنی تین برسوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ سری لنکا میں 2018 میں فی کس آمدنی 4040 ڈالر تھی۔ 2020 میں سری لنکا میں فی کس آمدنی 3720 ڈالر رہی، اس طرح تین سال میں 8 فیصد کمی آئی۔ 2018 میں چین میں فی کس آمدنی 9600 ڈالر تھی، چین میں 2020 میں فی کس آمدنی 10610 ڈالر ہو گئی جو 11فیصد اضافہ ہے۔ ایک اور اہم فیکٹر مہنگائی کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی شرح 10.74 فیصد ہے۔ یہ شرح خطے کے ممالک میں سب سے زیادہ ہے، بھارت میں مہنگائی کی شرح 6.62 فیصد ہے، بنگلا دیش میں مہنگائی کی شرح5.69فیصد ہے، سری لنکا میں مہنگائی 6.15 فیصد ہے، چین میں مہنگائی کی شرح صرف 2.4 فیصد ہے۔ پاکستان میں فی کس آمدنی تین برسوں میں خطے کے ممالک میں سب سے زیادہ یعنی 13.51 فیصد گر گئی، مہنگائی بھی پاکستان میں سب سے زیادہ 11 فیصد کے قریب ہے، مہنگائی بڑھنے سے غربت میں بھی اضافہ ہوا اور عوام کی قوت خرید بھی کم ہو گئی،، وزیراعظم کے دعوے اپنی جگہ لیکن اعدادوشمار تو تصویر کا دوسرا رخ پیش کر رہے ہیں۔
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...