... loading ...
گوانتاناموبے کے قیدی کو جیل کی 26 سال قید کی سزا سنانے والے امریکی فوج کے سات سینئر افسران نے رحم کی اپیل جاری کردی اور ایک خط میں سی آئی اے کی جانب سے قیدی پر کیے گئے تشدد کو امریکا پر داغ قرار دیدیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق11 ستمبر کے حملے کے تناظر میں قید کیے گئے کسی قیدی کی جانب سے تشدد کے بارے میں منظر عام پر آنے والے پہلے بیان میں پاکستانی نژاد ماجد خان نے سزا سنانے والی جیوری کو بتایا تھا کہ کس طرح سی آئی اے تفتیش کاروں نے انہیں ریپ کیا، مارا پیٹا اور پانی میں غوطے دیے۔سال 2002 میں القاعدہ کی سازش میں کی مدد کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ماجد خان کو کیوبا میں واقع امریکی نیوی کے اڈے پر 29 اکتوبر کو سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم ایک ہاتھ سے لکھے گئے خط میں فیصلہ دینے والی 8 رکنی جیوری کے 7 اراکین نے ماجد خان پر ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی کی اخلاقی قدروں پر داغ ہے، یہ خط سب سے پہلے نیویارک ٹائمز میں شائع ہوا۔ بعدازاں گوانتاناموبے کے فوجی کمیشن نے بھی غیر ملکی خبر رساں ادارے کو اس خط کی تصدیق کی۔ان افسران میں 6 فوجی اور نیوی کے افسران اور ایک میرین شامل تھے جنہوں نے کہا کہ درج ذیل پینل اراکین نے ماجد شوکت خان کے کیسز میں رحم کی سفارش کی ہے۔انہوں نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے جیوری کے اراکین کے ساتھ خط پر دستخط بھی کیے۔خط میں کہا گیا کہ ماجد خان نے امریکا اور اس کی ساتھی اقوام کے خلاف سنگین جرائم کیے، یہ ان جرائم میں ملوث پائے گئے، انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا اور متاثرہ افراد اور ان کے اہلِ خانہ پر پڑنے والے اثرات پر افسوس کا اظہار کیا۔اس سے پہلے کی ایک رحم کی اپیل، جس سے ججز واقف نہیں تھے، اس کی بنیاد پر ماجد خان کو 19 سال امریکی قید میں گزارنے کے بعد آئندہ سال کے اوائل میں رہا ہونا تھا۔ماجد خان کو خفیہ معلومات ظاہر نہ کرنے کی رضامندی پر اپنے کہانی سنانے کی اجازت دی گئی تھی۔39 صفحات پر مشتمل اپنے بیان میں انہوں نے مارچ 2003 میں کراچی میں گرفتار ہونے کے بعد پاکستان، افغانستان اور ایک تیسرے ملک میں تشدد کا نشانہ بننے کے بارے میں بتایا تھا۔
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...