... loading ...
حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) معاملے پر بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا بشیر فاروقی نے اہم انکشاف کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں تھے، انہوں نے مذاکرات پر زور دیا۔مولانا بشیر فاروقی نے زور دے کر کہا کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان جو معاہدہ ہوا ہے، اس میں ہزار فیصد کردار آرمی چیف کا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف ایک ہزار فیصد چاہتے ہیں کہ ملک میں امن ہو، ان کا زور مذاکرات پر تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ الحمدللّٰہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی برکتوں سے سارا کام ہو گیا۔ واضح رہے کہ مولانا بشیر فاروقی کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کرنے کے لیے قائم کمیٹی کا حصہ تھے،اور اُنہوں نے ٹھیک معاہدے کے دوران آرمی چیف سے ایک اہم ترین ملاقات بھی کی تھی جس میں اُن کے ساتھ معروف صنعت کار عقیل کریم ڈھیڈی اور مفتی منیب الرحمان بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم کی جانب سے یہ واضح کیا گیا تھا کہ وہ کالعدم تحریک لبیک کے موجودہ سربراہ سعد رضوی کو کسی بھی قیمت پر رہا نہیں کریں گے اور اُنہیں کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا۔ اس سے قبل ایک اہم ترین پیش رفت میں وزیراعظم کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف ایک حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس سے قبل وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی جانب سے کالعدم تنظیم سے ہونے والے معاہدے کو مسترد کردیا گیا تھا۔ چنانچہ ملک بھر میں ایک عمومی فضا یہ بن گئی تھی کہ وزیراعظم کالعدم تنظیم کے خلاف ایک کریک ڈاؤن کی جانب مائل ہے،اس خیال کو تقویت مختلف وزراء کے سخت بیانات سے بھی ملی۔ خود وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تحریک لبیک کے متعلق واضح کیا کہ وہ اب نرمی نہیں دکھائیں گے۔ اس دوران میں وزیراطلاعات فواد چودھری نے کالعدم تنظیم کے خلاف بھارت سے فنڈنگ کے الزامات بھی عائد کردیے۔ جس سے واضح ہونے لگا کہ وزیراعظم کی جانب سے کالعدم تنطیم کو رعایت نہ دینے کے اعلان کا مطلب ایک سخت آپریشن ہو سکتا ہے۔ اس تناظر میں سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس کی غیر معمولی اہمیت ہوگئی تھی۔ مگر اجلا س کے بعد باوثوق ذرائع سے واضح ہوا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے وزیر اعظم کو پرامن طریقے سے بحران کو حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس پورے منظرنامے میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ بشیر فاروقی کی جانب سے اس بیان کے گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...
بچے اور خواتین شامل،رہائشی عمارتوں، خیموں، پناہ گاہوں ، پولیس اسٹیشن نشانہ بن گیا خواتین پولیس اہلکار بھی شامل،اسرائیل اور حماس میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ،ذرائع اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتے کے روز غزہ میں کم از کم 32 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین ک...
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...
حکومت سندھ نے موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے،سینئر وزیر کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں،مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے،بیان سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ...
سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا کر متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے ہیں،حکومت قانونی کارروائی کرے،انتظامیہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈیے سرگرم ہوگئے، متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گُل پلازہ کے مت...
تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...