... loading ...
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے ایک بار پھر انتخابی اصلاحات کیلئے مجوزہ ترامیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے آنے والی حکومت کو شفاف انتخابات کیلئے فارمولا یا قانون دینے کا کوئی حق نہیں،نیب کا ادارہ ہی آمریت کی باقیات میں سے ہے ،یہ ہمیشہ مخالفین اور حزب اختلاف کے خلاف سیاسی انتقام کے طور پر استعمال ہوا ہے ،اس ادارے سے احتساب کی کوئی توقع نہیں ، ہم نئے الیکشن چاہتے ہیں ، اسمبلی کے اندر تبدیلی کی بات ہوتی تو پیپلز پارٹی کی بات مان لیتے،افغانستان اور ایران سے منسلک بارڈر کاروبار اور تجارت کیلئے فوری طورپر کھولے جائیں ، 20 اکتوبر سے پاکستان ریلیوں اور مظاہروں کا آغاز ہو جائے گا ، مہنگائی کے خلاف تحریک کی پی ڈی ایم مکمل قیادت کرے گی اور عوام کے شانہ بشانہ رہے گی، پہیہ جام ہڑتالیں ہونگی ، لانگ مارچ تک معاملات جائیں گے۔ پیر کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف ، شہباز شریف ، اختر مینگل ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے بتایاکہ گزشتہ روز ہنگامی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیاکہ مہنگائی کیخلاف بیس اکتوبر سے پورے ملک میں مظاہرے شروع کر دیئے جائیں گے ،سربراہی اجلاس میں اس اعلان کی توثیق کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کیخلاف پورے ملک کے صوبائی اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بیس اکتوبر سے ریلیاں اور مظاہرے شروع ہو جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام صوبائی قیادت کو یہ ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ آپس میں فوری طورپر رابطہ کر کے اپنے اجلاس کریں ، صوبائی سطح پر کوآر ڈینیٹرز کا تقرر کریں تاکہ ایک مضبوط اور مربوط نظام قائم کیا جائے اور پرامن اور نظم و نسق کے ساتھ مظاہروں کی نگرانی کی جاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس میں نیب ترمیمی آر ڈیننس کو مکمل طورپر مسترد کر دیا گیا ہے ، نیب کا ادارہ ہی آمریت کی باقیات میں سے ہے اور ہمیشہ مخالفین اور حزب اختلاف کیخلاف سیاسی انتقال کے طورپر استعمال ہوا ہے اس ادارے سے احتساب کی کوئی توقع نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی طرف سے انتخابی اصلاحات کیلئے مجوزہ ترامیم کو مکمل طوپر مسترد کرتے ہیں ، یہ درحقیقت آر ٹی ایس کا دوسرا نام ہے تاکہ بڑے تکنیکی وسائل سے دھاندلی کی جائے ، ووٹ چوری کئے جاہئیں ،جو حکومت خود دھاندلی کے نتیجے میں آئی ہے اس کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ملک کو ایک آزاد انہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کیلئے فارمولایا قانون دے سکے ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان میں افغانستان اور ایران کے ساتھ باڈر وابستہ ہیں وہ بند کر دیئے گئے ہیں جس سے سرحد پر واقع عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، بارڈر تجارت اور کاروبار کیلئے فوراً کھول دیئے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ بار بار بلدیاتی انتخابات کی بات ہوتی ہے ، ہمارا مطالبہ جنرل الیکشن کا ہے ، جب تک اس ملک میں صاف ، شفاف انتخابات نہیں ہوتے اور جائز حکومتیں قائم نہیں ہوتیں ،موجودہ حکمرانوں کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کا کوئی جواز نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ 20اکتوبر سے پاکستان میں ریلیوں اور مظاہروں کا اعلان ہو جائیگا ، کسی قیمت پر بھی اب مہنگائی کے پہاڑ کو داشت نہیں کیا جائیگا اور انشاء اللہ پی ڈی ایم عوام کے شانہ بشانہ رہے گی اور متاثرہ لوگوں کو حق دلانے کیلئے میدان میں رہے گی ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ مظاہروں اور ریلیوں کا اعلان کر دیا ہے ،ہم نے شیڈول بنانا ہے ، پہیہ جام ہڑتالیں ہونگی اور لانگ مارچ تک معاملات جائیں گے ، جیسے جیسے صورتحال آگے بڑھتے جائے گی اس پر سٹیرنگ کمیٹی اور سربراہی اجلاس بھی ہونگے ،نئے مرحلے کیلئے قیادت کی سطح پر فیصلے ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ ہو سکتا ہے کہ لوگ اتنے سرگرم ہو جائیں جس مقصد کیلئے کارواں کر نا چاہتے ہیں وہ مقصد بغیر کارواں کے حاصل ہو جائے ۔آئی ایس ایس سربراہ کے تقرر کے حوالے سے جاری کشمکش کے بارے میں سوال پر جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کسی سرکاری معاملات میں مداخلت نہیں کررہی اور صرف اور صرف ملک میں جمہوری اور آئینی نظام چاہتی ہے، ہماری توجہ اپنے مقصد پر مرکوز ہے اور ہم کسی دوسرے کے معاملات پر اپنی توانائیاں صرف نہیں کرنا چاہتے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے محنت کر نی ہے ،موقعوں پر کھڑے رہنے ہیں ، ڈٹ جانا ہے اور ہمارے موقف کوئی تبدیلی نہیں آئیگی ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہم اپنے نظریئے پر فوکس کررہے ہیں ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہم نئے الیکشن چاہتے ہیں ، اسمبلی کے اندر تبدیلی کی بات ہوتی تو پیپلز پارٹی کی بات مان لیتے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تو حکومت کے پاس ایسا کوئی تعویز نہیں کہ وہ قیمت کم کر سکیں اور عمران خان کے اپنے فارمولے کے مطابق وہی سب سے بڑے چور نظر آرہے ہیں۔
پنجاب میں احتجاج کی قیادت سہیل آفریدی، خیبرپختونخوا میں شاہد خٹک کریں گے جو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ کرتے رہیں احتجاج ہر صورت ہوگا، پارٹی ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق اس شیڈول احتجاج کے لی...
سندھ کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،پیپلز پارٹی کراچی سے دشمنی کرتی ہے ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی پر برا وقت آتا ہے تو مصنوعی لڑائی لڑنا شروع کر دیتے ہیں،پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول ...
9 تا 11 جنوری کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا دورہ کریں گے، سلمان اکرم راجا مزارقائد پر حاضری شیڈول میں شامل، دورے سے اسٹریٹ موومنٹ کو نئی رفتار ملے گی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اپنے دورے کے دوران کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ عوام سے براہِ را...
اٹلی،ارجنٹائن،پیرس، یونان ، ٹائمز اسکوائر ،شکاگو ،واشنگٹن اور دیگر امریکی شہروں میںاحتجاج امریکا کو وینزویلا سمیت کسی غیر ضروری جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے،مشتعل شرکا کا مطالبہ امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملے کے خلاف امریکی شہروں سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے جن میں ٹرمپ ...
کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے، اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ،دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب، آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے رات کے وقت ان کے بیڈروم سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ گہری نیند سو رہے...
فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران،سائنسدانوں نے کیا، آئی ایس پی آر پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت سے دشمن خوفزدہ،سائنسدانوںاور انجینئرز کو مبارکباد پاک فضائیہ نے قومی ایرو سپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیے گئ...
ظلم و فسطائیت کے نظام میں قومیں نہیں صرف سڑکیں بنتی ہیں، نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے حصے کی جنگ لڑ چکی ، اب وہ ہمارے حصے کی جنگ لڑ رہی ہیں، وزیراعلیٰ کا صحت آگہی کانفرنس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہ...
26 ستمبر 2024 کے بعد جب ایڈمز پر رشوت اور فراڈ کے الزامات میں فردِ جرم عائد ہوئی تھی نیویارک منتخب میئر نے یہود دشمنی کی بھڑکتی آگ پر پیٹرول ڈال دیا ہے،اسرائیلی وزارتِ خارجہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے اقتدار سنبھالتے ہی سابق میٔر ایرک ایڈمز کے تمام وہ ایگز...
معید پیرزادہ ، سید اکبر حسین، شاہین صہبائی شامل، بھاری جرمانے عائد، عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات میں مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزائیں ، ملزمان کو مجموعی طور پر 15 لاکھ جرمانے کی سزا دوران سماعت پراسیکیوشن نے مجموعی طور پر24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا ،پراسیکیوشن کی استدعا پر...
ریاستی اداروں کی نجکاری حکومتی معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے، شہباز شریف وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے۔اعلامیہ ...
82فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر، 10.5فیصد کرایہ دار ہیں، گھریلو اخراجات 79ہزار ہوگئے ملک میں 7فیصد آبادی بیت الخلا (لیٹرین)جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے،ہائوس ہولڈ سروے حکومت کے ہائوس ہولڈ سروے کے مطابق پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدن میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ماہانہ اوسطا آمدن...
سربمہر املاک میں 19 ہوٹل اور الیکٹرانکس کی 13 دکانیں شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی فٹ پاتھ پر کرسیاں رکھنے والے ہوٹل سیل کیے ،تجاوزات کے خلاف مہم ساؤتھ میں جاری ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کراچی جاوید نبی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں 32 دکانیں اور ہوٹل سربمہر کر دیے گئے ہیں...