... loading ...
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے سب کو چور کہا لیکن خود تحفے کی گھڑیاں بیچ دیں، ایسا لالچی اور بے وقوف کبھی نہیں دیکھا ،اب پی ڈی ایم نے تمہارا احتساب کرنا ہے، ہم نے ڈکٹیٹروں اور ان کے چیلوں کو چیلنج کیا ہے، عوام کا گناہ کیا ہے تم نے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑدیے؟بھارت آپ کے وجود پر حملہ کررہا ہے، تم نے کشمیر کا سودا کیا کیسے خود کو عوام کا نمائندہ سمجھتے ہو؟،پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے، آج غیر مستحکم بنادیا گیا، جب لوگ خودکشی پر مجبور ہوجائیں گے تو پارلیمنٹ کی حیثیت کیا رہ رجائے گی؟،عوام کو منظم ہوکر میدان میں نکلنا ہے اور پی ڈی ایم ان حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی، پنجاب بڑا صوبہ ہے، یہ اٹھے گا تو تمام ملک کا حوصلہ بڑھے گا، 31 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا قافلہ پہنچے گا۔ہفتہ کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آپ خوش قسمت ہیں کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام یہ عظیم الشان اجتماع ایسے مہینے میں منعقد ہورہا ہے جو جناب رسول اللہ ۖ کے میلاد کا مہینہ ہے اور جس کی نسبت سے پورا کرہ ارض ، فضائیں اور افلاک روشن ہوئے ،انشاء اللہ آج انہی کے نام سے اور انہی کی نسبت سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرینگے اور پاکستان کو اسلام اور عدل و انصاف کا گہوارہ بنائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ جو حکمران سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے مخالفین کا احتساب کررہے ہیں میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے احتساب کا ڈرامہ ختم ہو چکا ہے اور اب پی ڈی ایم نے تمہارا احتساب شروع کر نا ہے اور تمہیں کیفر کر دار تک پہنچانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر سیاستدانوں کو سزا ملتی ہے تو بات سمجھ میں آتی ہے کہ ہم نے ڈکٹیٹروں کو اور ڈکٹیٹروں کو کٹھ پتلیوں کو چیلنج کیا ہے اور ہم میدان عمل میں مقابلہ کررہے ہیں لیکن غریب عوام جن کے ووٹ کا نام لیکر تم اقتدار کی کرسی پر بیٹھے ہو ان عوام کا کیا گناہ ہے آج تم نے قوم کے اوپر مہنگائی کے پہاڑ گرادیئے ہیں ،تم ایک عذاب کی صورت میں تم قوم پر مسلط ہو ، روز بروز قیمتیں بڑھ رہی ہیں ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ریاستوں کی بقاء کا دارومدار دو قوتوں پر ہوا کرتا ہے ایک ریاست کی دفاعی قوت اور ایک ریاست کی اقتصادی قوت ہے ، اگر معیشت گر جاتی ہے تو پھر ریاست اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی ہے ، سوویت یونین کی مثال ہمارے سامنے ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک بار پھر دنیا میں معیشت کی جنگ شروع ہوچکی ہے ، 200سال پہلے جب یورپ نے ایشیاء کی دولت لوٹ کر اقتصادی استحکام قائم کیا اور امریکہ سمیت یورپی قوتوں نے اسلامی دنیا پر حکمرانی کی آج پھر کائیا پلٹ رہا ہے ، اقتصاد کا ترازو واپس ایشیا کی طرف آرہاہے ، چین دنیا کی ایک متبال اقتصادی قوت بننے جارہاہے ، پاکستان پر دبائو بڑھ گیا ہے اور آج کا حکمران یہی ایجنڈا لیکر آیا ہے پاکستان ، ایشیاء اور چین کی اقتصادی قوت کو توڑ دیں اور مغرب کی بالادستی کو برقرار رکھیں ، عمران خان کو دھاندلیوں کے ذریعے لانے کا یہی مقصد ہے لیکن تعجب اس بات پر ہے جو ادارے ریاست کی بقاء کے ذمہ دار ہیں انہوںنے ان کیلئے دھاندلی کر کے اقتدار عطاء کیا ہے ، ہمیں شکوہ ہے ،ہم اداروں کے دشمن نہیں ، پاکستان کے اداروں کو مستحکم اور طاقت ور دیکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ بھی پاکستانی ہیں وہ غلطیاں تو نہ کریں ہمارے درمیان ایک معاہدہ ہے اگر آئین ہمارے بیچ میں ہے اس آئین نے ہر ادارے کا دائرہ کار متعین کیا ہے تو پھر ہر ایک کو اپنے دائرے میں رہتے ہوئے ذمہ داری پوری کر نا ہوگی دوسرے کی اداروں میں مداخلت ہمیشہ فساد برپا کرتا ہے ، پارلیمنٹ پارلیمنٹ ہے ، عوام کی نمائندہ ہے ، پاکستان کا با اختیار ادارہ ہے ، آج اس ادارہ کو ربڑ سٹمپ بنا دیا گیا ہے ، عوام کی قوت کو غلام بنایا جارہاہے ، ملکی معیشت کی تباہی سے عوام پریشان ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم اقتدار حاصل کر نے کیلئے نہیں بنایا بلکہ ملک کی بقاء کیلئے بنایا ہے ،پاکستان کی بقاء اسی میں ہے کہ اس جیسے نا اہل ، نا جائز اور نا لائق حکمرانوں کو رخصت کریں اور ان سے اقتدار چھین لیں ۔انہوںنے کہاکہ ہمارا بہترین دوست چین ناراض ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت آپ کے وجود پر حملہ کررہا ہے، تم نے کشمیر کا سودا کیا کیسے خود کو عوام کا نمائندہ سمجھتے ہو؟ تم کب تک ایسی سیاست کرو گے فلاں چور ہے، ایک نعرے کی بنیاد پر تم سیاست کررہے ہو، تم نے سب کو چور کہا لیکن اپنے دامن پر نظر ڈالو، تم نے تو تحفے کی گھڑیاں بیچ دیں، کسی نے کہا ایک کروڑ کی گھڑی ہے تو کہا ایک کروڑ کی بیچ دو۔انہوںنے کہاکہ تم نے فضل الرحمن پر الزامات لگائے ، تمہیں جواب ملا اور انداز ہ لگ گیا کہ تم نے کس کو چیلنج کیا ہے انشاء اللہ تمہاری ٹہری منہ کیلئے ایک مکاہی کافی ہے سیدھا کر نے کیلئے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی تھی جو حماقت سے کم نہیں، یہ ایک کروڑ نوکریاں کیا دیں گے، 30 لاکھ ملازمین کو فارغ کیا۔فضل الرحمان نے کہاکہ عوام کو منظم ہوکر میدان میں نکلنا ہے اور پی ڈی ایم ان حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی، پنجاب بڑا صوبہ ہے، یہ اٹھے گا تو تمام ملک کا حوصلہ بڑھے گا، 31 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا قافلہ پہنچے گا۔
دہشت گردی کے ناسور نے پھر سر اٹھا لیا، قومی اتحاد و یکجہتی کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، شہباز شریف خوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ دشمنوں کی پشت پناہی سے فعال ہے، قومی پیغام امن کمیٹی سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور نے ایک بار پھر ...
منصوبے کی فزیکل پیشرفت 65فیصد مکمل ہوچکی ، ملیر ندی پل منصوبہ مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کرد...
ناکام پالیسی کی تبدیلی کا مطالبہ کریں تو دہشت گردوں کا حامی کہا جاتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپریشن، کیا ضمانت ہے امن قائم ہو سکے گا،متاثرین سے ملاقات خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 22 بڑے اور 14 ہزار چھوٹے آپری...
اسرائیلی افواج کی بمباری میں القسام بریگیڈز کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا اعلان ،امریکی حکام کی تصدیق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے باوجود دربدر فلسطینیوں پر صیہونی بربریت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، اسرائیلی افواج کی حال...
ٹاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ، میچز 4 بجے شروع ہوں گے،جلد باضابطہ اعلان متوقع موسمی شدت کی وجہ سے اوقات تبدیل ،میچز 29 ، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے اوقات تبدیل کرنے ک...
پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آزادی عدلیہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے، ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ،عمران خان کی امانت ہیںہمیں ان کا خیال رکھنا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی نے جو تحریک شروع کی تھی اللہ کرے ہم جلد کامیاب ہوجائیں، بلال محسود کو...
متنازع ٹویٹ کیس میںدونوں وقفہ کے بعد عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نے ضمانت منسوخ کردی،دونوں ملزمان کا جرح کا حق ختم کر دیا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی متنازع ٹویٹ کیس میں ضمانت منسوخ ہوگئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متن...
جرمانوں میں عوامی تشویش کے بعد ان کا مطالبہ پورا ہونیوالا ہے، آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی امید موٹر سائیکلوں کے جرمانے کو 5,000روپے سے کم کرکے 2,500روپے کرنے پر غور کر رہی ہے،ذرائع شہر قائد کے باسی بھاری بھرکم ای چالان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں تاہم اب ان کی پریشانی ختم...
پنجاب بیدار ہوگیا، بااختیار بلدیاتی نظام کے مطالبہ کی لہر پورے ملک میں پھیلے گی عوامی ریفرنڈم کیلئے ہزاروں کیمپ قائم، مردو خواتین کی بڑی تعداد نے رائے کا اظہار کیا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب بیدار ہوگیا ہے، موثر بلدیاتی نظام کے مطالبہ کی لہر...
اسکریپ ڈیلرعمیر ناصر رند کو گرفتار کرلیا،پولیس اہلکارون کی پشت پناہی میں چلنے کا انکشاف ملزم کے قبضے سے 150کلو گرام چوری شدہ کاپر کیبل اور گاڑی برآمد ہوئی ہے، پولیس حکام بن قاسم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئ...
2025کے دوران بھارت میں ماورائے عدالت کارروائیوں میں 50مسلمان جان سے گئے امتیازی کارروائیوں میں تشویشناک اضافہ ،عالمی انسانی حقوق کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا عالمی انسانی حقوق کی مختلف رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں جبر، تشدد اور امتیازی...
قطر بیس پر ہلچل؛ کئی ممالک نے شہریوں کو واپس بلالیا، متعدد پاکستانی طلبا وطن لوٹ آئے بھارت کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ،برطانیہ سمیت متعدد ممالک کی اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری صدر ٹرمپ نے ایران پر بڑے امریکی حملے کی دھمکی دی ہے۔ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کے پیش...