وجود

... loading ...

وجود
وجود

یہ عوام کے ساتھ کیاہورہاہے

جمعرات 07 اکتوبر 2021 یہ عوام کے ساتھ کیاہورہاہے

کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ نے رات کو گیدڑوں کی آوازیں سنی تو صبح وزیروں سے پو چھا کہ رات کو یہ گیدڑ بہت شور کررہے تھے۔کیا وجہ ہے؟۔اس وقت کے وزیر عقل مند ہوتے تھے۔انھوں نے کہا جناب کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہوگئی ہے اس لیے فریاد کررہے ہیں۔تو حاکم وقت نے آرڈر دیا کہ ان کے لیے کھانے پینے کے سامان کابندوبست کیا جائے۔وزیر صاحب نے کچھ مال گھر بھجوادیا اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیا۔اگلی رات کو پھر وہی آوازیں آئیں، تو صبح بادشاہ نے وزیر سے فرمایا کہ کل آپ نے سامان نہیں بھجوایا کیا،تو وزیر نے فوری جواب دیا کہ جی بادشاہ سلامت بھجوایا تو تھا۔اس پر بادشاہ نے فرمایا کہ پھر شور کیوں ؟۔تو وزیر نے کہا جناب سردی کی وجہ سے شور کررہے ہیں ،تو بادشاہ نے آرڈر جاری کیا کہ بستروں کا انتظام کیا جائے جس پر وزیر صاحب کی پھر موجیں لگ گئیں۔حسب عادت کچھ بستر گھر بھیج دیئے اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیے۔جب پھر رات آئی تو بدستورآوازیں آنا شروع ہوگئیں تو بادشاہ کو غصہ آیا اور اسی وقت وزیر کو طلب کیا کہ کیا بستروں کا انتظام نہیں کیا گیاتو وزیر نے کہا کہ جناب وہ سب کچھ ہوگیا ہے تو بادشاہ نے فرمایا کہ پھر یہ شور کیوں ؟تو وزیر نے اب بادشاہ کو تو مطمئن کرنا ہی تھا اور اوکے رپورٹ بھی دینی تھی تو وہ باہر گیا کہ پتہ کرکے آتا ہوں ،جب واپس آئے تو مسکراہٹ لبوں پر سجائے آداب عرض کیا کہ بادشاہ سلامت یہ شور نہیں کررہے بلکہ آپ کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور روزانہ کرتے رہیں گے،بادشاہ سلامت یہ سن کے بہت خوش ہوا اور وزیر کو انعام سے بھی نوازا۔
اب یہی حال ہمارے ملک کا بھی ہے ،ملازمین و عوام مہنگائی سے پریشان ہیں ،مگر یہاں رپورٹ سب اوکے دی جارہی ہے اور بادشاہ سلامت خوش ہیں۔ 05 فروری 2021 کواخبار میں افسوس ناک خبرپڑھی کہ لاہور کے علاقہ کاہنہ میں 12 سالہ بچے نے خود کشی کرلی بتایا گیاہے غربت نے 12 سالہ بچے ثقلین نے نئی پینٹ کی خواہش پوری نہ ہونے پر موت کو گلے لگا لیا، لخت جگر کی موت پر والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔،بچے کے والد کا کہنا ہے کہ میرے چھ بچے ہیں اور ثقلین بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا جس کی عمر 12 سال تھی، میں بہت غریب آدمی ہوں،ثقلین نے مجھ سے نئی پینٹ کی خواہش کی تھی، میرے لیے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہے ، نئی پینٹ کی خواہش کہاں سے پوری کرتا ؟ جس پر دلبرداشتہ ہو کر 12 سالہ ثقلین نے گلے میں پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا۔ ماں بچے کی تڑپ دیکھ کر ادھار پر پینٹ لائی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ایسے خودکشی کے واقعات تو پورے ملک میں افراط سے ہورہے ہیں عمران خان صاحب نے کہاتھاکہ سب کورلائوں گا،جب بھی یہ جملہ سنتے ہیں تو ذہن میں سوالات اٹھتے ہیں کہ آخر خان صاحب کس سے مخاطب تھے؟ کس کو رلانے کی بات کر رہے تھے؟ لیکن اب جب ملک کے موجودہ حالات کودیکھتے ہیں توخان صاحب کایہ جملہ اپوزیشن اورچوروں لٹیروں کے لیے نہیں تھابلکہ پاکستانی عوام کے لیے تھاجسے خان صاحب نے واقعی رلادیاہے لیکن ہمارے بادشاہ سلامت کے پاس زمینی حقائق دیکھنے یاعوام کی مشکلات پرتوجہ دینے کے لیے وقت ہی نہیں اوریہ بھی نہیں سوچاان کے تین سالہ دورحکومت میں مہنگائی کی ستائی عوام پرکیاگذررہی ہے اس کے برعکس ان کے وزیرباتدبیرسب اوکے کی رپورٹ دے رہے ہیں کہ اب عوام خوشحال ہوگئی ہے روزانہ عمران خان زندہ بادکے نعرے لگاتی ہے اب ان کے مسائل رہ ہی نہیں گئے یہ توصرف اپوزیشن کی کارستانی ہے جومسائل کاشورمچارہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے پاکستان کے حالات اس نہج پر لا کھڑا کیا ہے کہ لوگ بھوک بدحالی سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ،12سالہ غریب والدین کے معصوم بچے کی خودکشی کاذمہ دارکون ہے ؟ کیاحاکم وقت سے اس ناحق موت کاحساب نہیں لیا جائے گا؟ناجانے کیوں ہم من حیث القوم آخری ہدوں کوچھورہے ہیں،امریکہ میں جارج فلائیڈ کی موت نے ساری امریکن قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور پورا امریکہ نسل پرستی کے خلاف متحد ہوکے کھڑا ہوگیا اور حکومت کو اپنے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا،لاطینی امریکہ کے ملک چلی میں ایک سٹریٹ سنگرکی ایک پولیس والے کے ہاتھوں ہلاکت پرپورے چلی میں عوام سڑکوں پر آگئے،ہمارے ملک میں کتنے بیگناہوں کوپولیس نے قتل کردیاگیا ساہیوال کا واقعہ کو زیادہ وقت نہیں گذرا ،سانحہ ماڈل ٹائون میں نہتے لوگوںکو گولیاں مارنے والوں کی ویڈیو سب کے سامنے ہیں ان کو شناخت بھی کیا جاسکتاہے ،بلوچستان کے ایک سابق وزیر نے ڈیوٹی پرمامور ٹریفک پولیس کے ایک جوان کو دن دیہاڑے کچل کر مار ڈالا ا کچھ ماہ پہلے کشمالہ طارق کے بیٹے نے چارنوجوانوں کو کچل ڈالا ،ہم یہ نہیں کہیں گے کہ گاڑی ڈرائیوکون کررہاتھا؟ مگر ہمارے حکمران شاید کسی بہت ہی بڑے سانحے کے انتظار میں ہیں ،حکمرانوں کویہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے جب عوام اپنے حقوق اپنے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف کندھے سے کندھا ملا کر فسطائیت اور رجعت پسند حاکمیت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی توپھرانہیں روکنے والاکوئی نہیں ہوگااورخان صاحب کوسب اوکے کی رپورٹ دینے والے بھی کہیں نظرنہیں آئیں گے۔
خان صاحب نے فرمایا تھا کہ جب ڈالر مہنگاہوتاہے تو سمجھ لو کہ آپ کا وزیراعظم چور ہے، آج الحمدللہ ان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد ڈالر کے ریٹ میں کتنا اضافہ ہو چکا ہے لیکن پھر بھی وزیراعظم نہ چور ہیں نہ ڈاکو بلکہ صادق و امین ہیں، وہ فرماتے تھے کہ پیٹرول چالیس سے پینتالیس روپے کا ہونا چاہیے آج خدا کا شکر ہے کہ ان کی حکومت میں پیٹرول 125 روپے میں عوام لینے پرمجبورہے مگر وزیراعظم کو سلام ہے کہ وہ آج بھی خطے کے دیگر ممالک سے کم قیمت میں پیٹرول فراہم کرکے عوام پر احسانِ عظیم کر رہے ہیں۔عمران خان نے حکومت سنبھالی تو چینی 52 روپے کلو تھی آج ان کے دورحکومت میں خیر سے100روپے سے اوپرجاکر خان صاحب کے نوٹس لینے کی لاج رکھ چکی ہے، آٹا تیس روپے کلو ملتا تھا مگر چینی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے آٹے نے بھی اڑان بھری ،پہلے آٹاہے ہی نایاب اگرکہیں ملتاہے تو70سے 80روپے کلو،خان صاحب کے وزیرکہیں گے کہ ہم توعوام کو960روپے میں 20کلوگرام آٹے کاتھیلافراہم کررہے ہیں،تو جناب جوآٹاٹرالیوں میں لوڈکرکے عوام کو ساراسارادن لائن میں لگواکردیاجارہاہے اتناناقص کوالٹی کاہے جسے جانوربھی نہ کھائیں،پاکستان میں پہلی بارایماندارحکومت آئی ہے جس کے تمام معاملات کی رپورٹس اوکے ہیں۔خان صاحب کے دور حکومت میں بجلی، گیس سمیت اشیا ضروریہ کی قیمتیں بار باربڑھائی جارہی ہیں، خان صاحب نوٹس پر نوٹس لیکر قیمتوں میں مزید اضافے کا سبب بنتے جارہے ہیں اوراب توعوام یہاں تک کہہ اٹھی ہے خداراخان صاحب اب کسی چیزکانوٹس نہ لیں۔
ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھ چکی ہیں اب غریب عوام دوائی نہ خریدسکنے کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں مگرہمارے خان صاحب کوسب اوکے نظرآرہاہے اورمسلسل کہے جارہے کہ گھبرانانہیں۔عمران خان ماشااللہ اپنے فرمودات اور منشور کے مطابق پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں فرمایا تھا کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا، میں سب کو رلاں گااب پاکستانی عوام دیکھ رہی ہے کہ خان صاحب اپنے وعدے کے کتنے پکے نکلے کہ کسی کو بھی نہ چھوڑا دیہاڑی دار مزدور سے لیکر سرکاری ملازم، بیوروکریسی سے لیکر تاجر صنعتکار ہر امیر غریب سارے ملک ساری قوم کوہی صرف اپنے تین سالہ اقتدارمیں خون کے آنسو رلادیا ہے۔خان صاحب کے سنہری دورحکومت میں تعلیم کابیڑاغرق ہوگیاہے مہنگائی کی و جہ سے معصوم طالب علم ا سکول چھوڑ کر اپنااورگھروالوں کے پیٹ کادوزخ بھرنے کے لیے اپنے ننھے ہاتھوں سے مزدوری کرنے پر مجبورہوگئے ہیں ،بچوں کے سکول چھوڑنے کااعتراف وزیرتعلیم صاحب بھی کرچکے ہیں لیکن سوشل میڈیا میں تواتر سے آرہاہے ہمارے بادشاہ سلامت بنی گالہ میں سکون سے کتوں کیساتھ چہل قدمی کرتے دکھائی دیتے ہیں کوئی اس بات کی تردید بھی نہیں کرتا گورنر سندھ اپنے کتوںکے ساتھ سیرکرنے جاتے ہیں یہ عوام کے ساتھ ہوکیا رہاہے ؟ اب پنڈورا پیپرزنے جو پنڈورا کھول کر شرفاء کا کچہ چٹھہ چوراہے میں بے عزت کردیاہے اب کے خلاف کب ایکشن لیا جائے گا؟ بہرحال مخالفین اور ناقدین جو مرضی کہیں، یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ حکومت کی’’ تاریخی‘‘ کامیابیوں کی ایک طویل فہرست ہے، عمران احمد خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر حکمرانوں کے بارے میں جو کچھ کہاتھا حکومت میں آ کر سب سچ ثابت کردکھایاہے سب کوواقعی رلادیاہے اورخان صاحب کے مشیرسب اوکے کی رپورٹ دیکرانہیں خوش کررہے ہیں اوراگلے پانچ سال کی بھی نوید سنارہے ہیں۔آخر میں ہم صرف یہی عرض کریں گے کہ خان صاحب وزیروں مشیروں کی فوج ظفرموج کے گھیرے باہر نکلیے اورحقیقت کاسامناکیجئے اورعوام کے مسائل کاادراک کیجئے ورنہ نہیں تاریخ کاحصہ بنتے دیرنہیں لگتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے دروازے کھلیں گے! وجود هفته 20 اپریل 2024
سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے دروازے کھلیں گے!

آستینوں کے بت وجود هفته 20 اپریل 2024
آستینوں کے بت

جماعت اسلامی فارم 47والی جعلی حکومت کو نہیں مانتی وجود هفته 20 اپریل 2024
جماعت اسلامی فارم 47والی جعلی حکومت کو نہیں مانتی

پاکستانی سیاست میں ہلچل کے اگلے دو ماہ وجود هفته 20 اپریل 2024
پاکستانی سیاست میں ہلچل کے اگلے دو ماہ

'ایک مکار اور بدمعاش قوم' وجود هفته 20 اپریل 2024
'ایک مکار اور بدمعاش قوم'

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر