... loading ...
بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ملکی تاریخ کو ازسرِنو مرتب کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس سلسلے میں ہندو قوم پرستوں کے کردار کو بڑھا چڑھا کے بیان کیے جانے کی کوشش بھی جاری ہے۔بی جے پی کی حکومت کو اس تنقید کا سامنا ہے کہ برطانوی سامراجی دور کے مظالم کو بھی گھٹا کر بیان کرنے کی منظم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس تناظر میں جلیانوالا باغ کی میموریئل کی تزئین کا معاملہ اہمیت اختیار کیے ہوئے ہے۔ ایسی کوشش کی گئی ہے کہ سن 1919 میں کیے جانے والے مظالم کے نشانات یا حوالوں کو کمزور کر دیا جائے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جلیانوالا باغ میں برطانوی فائرنگ سے ایک ہزار کے قریب انسانی جانیں ضائع ہونے پر کم و بیش سبھی مورخین کا اتفاق ہے۔ یہی واقعہ برطانوی حکمران ٹولے کے خلاف ایک کلیدی قوم پرست تحریک کے ابھرنے میں اہم رہا تھا۔فریڈم موومنٹ کی تاریخ کا احترام نہیں۔ ممتاز بھارتی مورخ چمن لال نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش تو گاندھی کے سبرامتی آشرم کے حوالے سے بھی کی گئی۔ بھارتہ جنتا پارٹی کی حکومت نے مہاتما گاندھی کی الہ آباد یادگاروں کی تزئین شروع کر رکھی ہے۔ ان میں ایک سبرامتی آشرم عرف گاندھی آشرم اور دوسری سبرامتی سینٹرل جیل ہے۔ان دونوں مقامات پر بابائے بھارت نے اپنی زندگی کے کئی برس گزارے تھے۔ چمن لال کے مطابق تاریخ میں رد و بدل کرنے کی کوشش وہ کر رہے ہیں جنہوں نے خود آزادی کی جد وجہد میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی اس کا احترام کرتے ہیں۔نریندر مودی حکومت کا تاریخ مٹانے کا ایک اور فیصلہ دارالحکومت نئی دہلی کے وسطی پینتیس ہیکٹرز علاقے کی مجموعی ہیت تبدیل کرنے سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ اس علاقے میں کئی تاریخی عمارتیں، عجائب گھر اور یادگار سرکاری عمارتیں ہیں۔ مودی حکومت ڈھائی بلین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کر کے اس علاقے کو ایک نیا روپ دینے کی کوشش میں ہے۔اس مقصد کے لیے کئی عمارتوں کو گرا دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاس، راشڑپتی بھون (صدارتی محل)، انڈیا گیٹ اور وار میموریئل کو بھی گرا کر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ اس وسطی علاقے کے انہدام کے حوالے سے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ گزشتہ ڈیڑھ دو سو سال کی تاریخ کا امین ہے اور اس کے گرانے سے یہ تاریخی مواد ملیامیٹ ہو جائے گا۔مودی حکومت کے دور میں مختلف شہروں، یادگاروں اور سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کا سلسلہ زیادہ تیز ہو چکا ہے۔ سن 1947 میں آزادی کے بعد مختلف حکومتوں نے برطانوی دورِ حکومت کی نشانیاں ضرور تبدیل کی ہیں تاہم اب یہ سلسلہ تیز تر ہے۔موجودہ حکومت کی ایسی کوششوں کے حوالے سے مورخین کا کہنا ہے کہ اب ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد بھارتی عوام سے ان کی تاریخ کو چھیننا مقصود ہے اور یہ انجام کار شدید قسم کا قوم پرستانہ رویہ بن کر ابھرے گا۔ایک مورخ نارائنی گپتا نے جرمن نشریاتی ادارے کو بتایا کہ کانگریس کی حکومت نے نصابی کتب میں تبدیلی پیدا کر کے برطانوی ناموں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے ساتھ ایسے مجسمے تعمیر کروائے جو ملکی تاریخ سے وابستہ تھے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی نام تبدیل کرنے کی کوششیں حقیقت میں اس ملک میں ہندو اکثریت کی چھاپ کو قانونی شکل دینا ہے۔شہروں کے نام تبدیل کرنے کا سلسلہ حالیہ کچھ عرصے میں مرکز اور صوبوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتوں نے کئی قصبوں کے نام تبدیل کرنے کی مہم کو تقویت دی ہے تا کہ بھارت کے ہندو ماضی کا ایک مرتبہ پھر سے احیا ہو سکے۔ایک اور مورخ راکیش بٹابیل کہتے ہیں کہ بی جے پی اور سوائم سیوک سنگھ (RSS)، جو کہ بھارتی جنتا پارٹی کی بنیادی تنظیم ہے، نے بھارتی تاریخ کا اپنا متن مرتب کر رکھا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ قوم پرست تنظیمیں تاریخ از سر نو مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ ہندو قوم پرستانہ نظریے کو بھی جائز قرار دینے کا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہیں۔بٹابیل کے مطابق اب ان سیاسی و قوم پرست حلقوں نے مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو کے ساتھ ساتھ قوم پرست لیڈروں کی اہمیت بڑھانا بلکہ دوگنا کرنا شروع کر دی ہے۔
پنجاب میں احتجاج کی قیادت سہیل آفریدی، خیبرپختونخوا میں شاہد خٹک کریں گے جو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ کرتے رہیں احتجاج ہر صورت ہوگا، پارٹی ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق اس شیڈول احتجاج کے لی...
سندھ کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،پیپلز پارٹی کراچی سے دشمنی کرتی ہے ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی پر برا وقت آتا ہے تو مصنوعی لڑائی لڑنا شروع کر دیتے ہیں،پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول ...
9 تا 11 جنوری کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا دورہ کریں گے، سلمان اکرم راجا مزارقائد پر حاضری شیڈول میں شامل، دورے سے اسٹریٹ موومنٹ کو نئی رفتار ملے گی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اپنے دورے کے دوران کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ عوام سے براہِ را...
اٹلی،ارجنٹائن،پیرس، یونان ، ٹائمز اسکوائر ،شکاگو ،واشنگٹن اور دیگر امریکی شہروں میںاحتجاج امریکا کو وینزویلا سمیت کسی غیر ضروری جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے،مشتعل شرکا کا مطالبہ امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملے کے خلاف امریکی شہروں سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے جن میں ٹرمپ ...
کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے، اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ،دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب، آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا امریکی فوج کی خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس نے رات کے وقت ان کے بیڈروم سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ گہری نیند سو رہے...
فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران،سائنسدانوں نے کیا، آئی ایس پی آر پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت سے دشمن خوفزدہ،سائنسدانوںاور انجینئرز کو مبارکباد پاک فضائیہ نے قومی ایرو سپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیے گئ...
ظلم و فسطائیت کے نظام میں قومیں نہیں صرف سڑکیں بنتی ہیں، نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے حصے کی جنگ لڑ چکی ، اب وہ ہمارے حصے کی جنگ لڑ رہی ہیں، وزیراعلیٰ کا صحت آگہی کانفرنس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہ...
26 ستمبر 2024 کے بعد جب ایڈمز پر رشوت اور فراڈ کے الزامات میں فردِ جرم عائد ہوئی تھی نیویارک منتخب میئر نے یہود دشمنی کی بھڑکتی آگ پر پیٹرول ڈال دیا ہے،اسرائیلی وزارتِ خارجہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے اقتدار سنبھالتے ہی سابق میٔر ایرک ایڈمز کے تمام وہ ایگز...
معید پیرزادہ ، سید اکبر حسین، شاہین صہبائی شامل، بھاری جرمانے عائد، عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات میں مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزائیں ، ملزمان کو مجموعی طور پر 15 لاکھ جرمانے کی سزا دوران سماعت پراسیکیوشن نے مجموعی طور پر24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا ،پراسیکیوشن کی استدعا پر...
ریاستی اداروں کی نجکاری حکومتی معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے، شہباز شریف وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے۔اعلامیہ ...
82فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر، 10.5فیصد کرایہ دار ہیں، گھریلو اخراجات 79ہزار ہوگئے ملک میں 7فیصد آبادی بیت الخلا (لیٹرین)جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے،ہائوس ہولڈ سروے حکومت کے ہائوس ہولڈ سروے کے مطابق پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدن میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ماہانہ اوسطا آمدن...
سربمہر املاک میں 19 ہوٹل اور الیکٹرانکس کی 13 دکانیں شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی فٹ پاتھ پر کرسیاں رکھنے والے ہوٹل سیل کیے ،تجاوزات کے خلاف مہم ساؤتھ میں جاری ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کراچی جاوید نبی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں 32 دکانیں اور ہوٹل سربمہر کر دیے گئے ہیں...