... loading ...
قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلا نی کی دورا ن حراست وفات پر احتجاج روکنے کے لیے بھارتی حکام نے سرینگر اور اسکے نواحی علاقوں کو گوانتانامو بے میں تبدیل کردیا ہے ۔سیدعلی گیلانی کی وفات پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے خوف کی وجہ سے قابض انتظامیہ نے وادی کشمیر میں سخت کرفیو نافذ اور مواصلاتی بلیک آؤٹ کردیا ہے جبکہ حیدر پورہ سرینگر میں سیدعلی گیلانی کی رہائش گاہ پر لوگوں کے سمندر کو اکٹھے ہونے سے روکنے کیلئے علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے بندوق کی نوک پر لوگوں کو گھروں میں محصور نہ کیا اور انہیں سیدعلی گیلانی کے جنازے میں شرکت کی اجازت دی تو یہ جموں وکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ ہو گا۔ کشمیری رہنما نے بہت عرصہ پہلے سرینگر میں واقع شہیدوں کے قبرستان میں دفن کیے جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ تاہم حکام نے اس کی اجازت نہیں دی ۔سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد دیر رات سری نگر میں مزید فوجی تعینات کر دیے گئے اور انٹرنیٹ بند کر دیا گیا۔ فوجی سری نگر میں حساس جگہوں پر تعینات کیے گئے ہیں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں۔پولیس کے سربراہ وجے کمار نے بتایا کہ امن و امان کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیاطی طور پر وادی میں انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور دیگر پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ سید علی گیلانی کے انتقال کی خبر کے بعد سری نگر میں ان کے گھر کی جانب جانے والی سڑکوں کو خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا۔ سید علی گیلانی کے گھر کے قریب مرکزی مسجد سے اعلانات میں لوگوں کو کہا گیا کہ وہ ان کی رہائش گاہ کی جانب جائیں، تاہم بتکتربند گاڑیاں اور ٹرک علاقے میں مرکزی سڑکوں پر گشت کرتے رہے۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ باہر نہ نکلیں۔92 سالہ سید علی گیلانی کچھ عرصے سے بیمار اور مختلف جسمانی عوارض میں مبتلا تھے۔ ان کے دل کے ساتھ پیس میکر لگا ہوا تھا۔ ان کا پِتہ اور ایک گردہ نکالا جاچکا تھا جبکہ دوسرے گردے کا بھی تیسرا حصہ آپریشن کر کے نکالا جاچکا تھا۔ سید علی گیلانی کی بدھ کی سہ پہر طبیعت خراب ہوئی اور رات ساڑھے 10 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ انہیں سینے میں جکڑن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔سید علی گیلانی کے انتقال پر پاکستانی سیاست دانوں سمیت دیگر اہم شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قابض بھارتی ریاست کی قید و بند کی اذیتیں برداشت کیں لیکن ہمیشہ پرعزم رہے۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...