... loading ...
مشیر پارلیمانی امورڈاکٹر بابر اعوان اور معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ 2023 کے انتخابات میں الیکٹرانک مشین استعمال ہوگی ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات صاف شفاف اور قانون کے مطابق ہوں گے ، مریم صفدر اور نواز شریف دونوں عدالت سے سزا یافتہ ہیں، مریم صفدر عدالتوں کا احترام کرنا سیکھیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ اپوزیشن کنٹونمنٹ بورڈز کو متنازع بنانے سے اجتناب کرے۔ 2023 کے انتخابات کو صاف شفاف بنانے کیلئے الیکٹرانک مشینز استعمال ہونگیں۔ جعلی ووٹ بنوانے والوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کا خوف ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ 2023 کے صاف شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔ بابر اعوان نے کہا کہ چاہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا پڑے۔ انتخابی اصلاحات پر قانون سازی کرکے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتیں۔ 2021 میں قانون سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتیں الیکشن لڑ کر نتائج قبول کرنا سیکھیں۔ انہوں نے کہاکہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی۔2013 کے انتخابات میں 92 ہزار ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔بابر اعوان نے کہاکہ اپوزیشن نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست پر دھاندلی کا واویلا کیا جو انتخابات یہ جیت جاتے ہیں ان میں دھاندلی نہیں جوہارجاتے ہیں ان میں دھاندلی کا واویلا مچانا شروع کردیتے ہیں ۔ بابر اعوان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کوئی بھی انتخابی حلقہ خالی نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا لیگل سسٹم بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کی اشد ضرورت ہے الیکٹرانک مشینوں اور آئی ٹی کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باقاعدہ رولز بنے ہوئے ہیں اگر ہم دوہری شہریت والوں کو حقوق دینا چاہیں تو اس کیلئے آئین ترمیم کی ضرورت نہیں باقی کسی جگہ الیکشن ایکٹ 217 کے علاوہ آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔ میڈیا کے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم سب اصلاحات چاہتے ہیں اصلاحات سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ شہباز گل نے کہاکہ مریم صفدر عدالتوں کا احترام کرنا سیکھیں، ن لیگ والے بتائیں پارٹی قیادت شہباز شریف کررہے ہیں یا مریم نواز دونوں عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں۔ ن لیگ والے بتائیں کہ پارٹی کی قیادت شہباز شریف کررہے ہیں یا مریم صفدر؟
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...
دفعہ 144کی خلاف ورزی ، کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، عورت مارچ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر عورت مارچ کی 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسل...
میزائل ملبے تلے دب کر پاکستانی شہریوں کی موت پر دکھ ہوا ،وزیرِ اعظم پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام سے رابطے میں ہے،ایکس اکاونٹ پر بیان حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والے میزائلوں حملوں میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ا...
رجسٹرڈ 14 لاکھ موٹرسائیکلوں پر 55 روپے کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے، سہیل آفریدی پیٹرول میں اضافہ مسترد ، بی آر ٹی کا کرایہ نہیں بڑھائیں گے؛ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، پیٹرول کی مد م...
امریکی فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے،ایران نے معافی مانگی ہے، مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وعدہ کیا اب ان پر حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔سوش...
ہمسائیہ ممالک پر ایران کے حملے اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں،مسعود پزیشکیان کا سرکاری ٹی وی پر خطاب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی ...
مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین، اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے ہر طرف تباہی پھیل گئی لاکھوں اسرائیلیرات بھر شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور ،مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین ہو گئے، امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کے تل ابیب پر شدید...
عوام میٹرو اور گرین لائن میں سفر کرنے لگے، ایک اسٹاپ کا کرایہ 40 روپے ہوگیا کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا کرایہ دو لاکھ 60 ہزار سے 4 لاکھ مقرر پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافے کے بعد بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایے میں بڑا اضافہ کردیا۔کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا...
پیٹرول قیمت میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں گے، راجا پرویز اشرف عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی،حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،بیان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کو پیپلز پارٹی مسترد کر...
7 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کیے،ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ایران لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، 123 شہادتیں، ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،تل ا...
قیمتوں میں اضافے کا اثر براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جائے بجٹ ، مالیاتی ہدف متاثر نہ ہو، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے 30 جون تک 1468 ارب کے ہدف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، عالمی مالیاتی فنڈ مذاکرات میں اسکول اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے، دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات مقر...