... loading ...
سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کیے جانے سے متعلق درخواستوں پر 30 اگست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل تین رکنی بینچ نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ عمران شفقت و دیگر بنام ریاست ازخود نوٹس نمبر 5/2021 میں درخواست گزاران ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے حکم میں لکھا ہے کہ سابق صدر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ عبد القیوم صدیقی روسٹرم پر آئے اور موقف اپنایا کہ وہ اپنی درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے اس لیے وہ اپنی حد تک درخواست واپس لینا چاہتے ہیں ۔ ہم نے عبد القیوم صدیقی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اور دیگر درخواست گزار صحافی جو عدالت میں موجود ہیں اگر اپنی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں تو وہ دفتر میں اپنی درخواستیں جمع کرائیں ۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ان درخواست گزاروں کے سامنے اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ اب اس معاملے میں آئین کے آرٹیکل 184/3 کا اطلاق کر دیا گیا ہے اور اس معاملے کو سننے کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو اس معاملے کی اسی معلومات کی روشنی میں سماعت کرے گا جو ان درخواستوں کے ذریعے عدالت کے نوٹس میں آیا ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت اس عدالت کو حاصل اختیار کی اطلاع کر دی گئی ہے ۔ یہ عدالت ان شکایات اور معاملات کے حوالے سے انکوائری کرے گی اور اس معاملے میں عدالت آئینی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے محافظ کے طور پر اپنا آئینی دائرہ اختیار استعمال کرے گی تاکہ ایسے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جا سکے ۔ اپنے حکم میں عدالت نے لکھا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لیے ڈ ائریکٹر جنرل ایف آئی اے ، چیئرمین پیمرا اور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کریں ۔ عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں جاری اس معاملے سے متعلق ایک کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ ڈپلیکیشن یا اوورلیپ سے بچنے کے لیے ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ رجسٹرار اسلام آباد یا ہائی کورٹ کو ہدایت کریں کہ ہائی کورٹ میں زیر التواء کیس سے متعلق رپورٹ طلب کریں جس میں وہ بتائیں کہ اس کیس کی کیا نوعیت اور کیا اسکوپ ہے ۔ اس کیس کی سماعت کس مرحلے پر ہے ۔ عدالت نے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ زیر سماعت درخواست کی کاپی اور اس میں اب تک جاری کئے گئے احکامات پر مشتمل مفصل رپورٹ پیش کریں ۔فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ عدالت کو دستیاب معلومات یا وقت کے ساتھ ساتھ جو بھی معلومات فراہم کی جائیں گی ان کی روشنی میں یہ عدالت آزادی صحافت کے حوالے سے مسائل اور مبینہ طور پر صحافیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی نشاندہی کر کے مناسب احکامات جاری کرے گی تاکہ بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اور بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ آئین کے مطابق یہ عمل صرف اظہار رائے اور پریس کی آزادی تک محدود نہیں ہو گا ۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ پہلے ہم نے یہ معاملہ 15 ستمبر کو عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کیا تھا لیکن آرڈر پر دستخط ہونے سے پہلے یہ معاملہ سامنے آیا کہ ہم میں سے ایک جج جسٹس اعجازالاحسن اس تاریخ پر دستیاب نہیں ہوں گے اس لیے کیس کی سماعت کی تاریخ تبدیل کر کے 13 ستمبر کر دی گئی ہے ۔
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...
دفعہ 144کی خلاف ورزی ، کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، عورت مارچ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر عورت مارچ کی 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسل...
میزائل ملبے تلے دب کر پاکستانی شہریوں کی موت پر دکھ ہوا ،وزیرِ اعظم پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام سے رابطے میں ہے،ایکس اکاونٹ پر بیان حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والے میزائلوں حملوں میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ا...
رجسٹرڈ 14 لاکھ موٹرسائیکلوں پر 55 روپے کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے، سہیل آفریدی پیٹرول میں اضافہ مسترد ، بی آر ٹی کا کرایہ نہیں بڑھائیں گے؛ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، پیٹرول کی مد م...
امریکی فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے،ایران نے معافی مانگی ہے، مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وعدہ کیا اب ان پر حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔سوش...
ہمسائیہ ممالک پر ایران کے حملے اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں،مسعود پزیشکیان کا سرکاری ٹی وی پر خطاب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی ...
مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین، اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے ہر طرف تباہی پھیل گئی لاکھوں اسرائیلیرات بھر شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور ،مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین ہو گئے، امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کے تل ابیب پر شدید...
عوام میٹرو اور گرین لائن میں سفر کرنے لگے، ایک اسٹاپ کا کرایہ 40 روپے ہوگیا کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا کرایہ دو لاکھ 60 ہزار سے 4 لاکھ مقرر پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافے کے بعد بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایے میں بڑا اضافہ کردیا۔کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا...
پیٹرول قیمت میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں گے، راجا پرویز اشرف عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی،حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،بیان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کو پیپلز پارٹی مسترد کر...
7 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کیے،ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ایران لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، 123 شہادتیں، ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،تل ا...
قیمتوں میں اضافے کا اثر براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جائے بجٹ ، مالیاتی ہدف متاثر نہ ہو، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے 30 جون تک 1468 ارب کے ہدف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، عالمی مالیاتی فنڈ مذاکرات میں اسکول اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے، دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات مقر...