... loading ...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول اور امریکی انخلاء کے بعد تازہ تبدیلیوں پر نگاہ رکھنے اور نئی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی گروپ تشکیل دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس گروپ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس گروپ کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتِ حال میں بھارتی مفادات کے مطابق فعال رہنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ بھارت نے افغانستان میں امریکا کی جارح افواج کے ساتھ طالبان مخالف مختلف منصوبے ترتیب دے رکھے تھے۔ نیز افغانستان میں سرمایہ کاری کے نام پر ایک اثرورسوخ حاصل کررکھا تھا جو وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت اپنی مختلف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتا تھا۔ طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت کی یہ تمام سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی ہے۔ بھارت افغانستان میں اپنے گھناؤنے مفادات کی تکمیل کے لیے کسی طرح خود کو وہاں موجود رکھنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ گروپ بھارت کے ان ہی مفادات کے تحفظ کے لیے سرگرم رہے گا۔ بھارت کو حالیہ دنوں میں ایک فوری مسئلہ افغانستان میں موجود بھارتی شہریوں کی محفوظ واپسی کا بھی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے افغانستان میں اقلیتوں کے تحفظ کا بھی رونا رونا شروع کردیا ہے۔ بھارت ایک قدم مزید آگے بڑھ کر ا ب یہ پروپیگنڈہ بھی کررہا ہے کہ اسے افغانستان کی سرزمین بھارت کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہونے کے بھی خطرات درپیش ہیں۔ اس ضمن میں انتہا پسند بھارتی حکومت نے وہاں کی اپوزیشن جماعتوں کو افغانستان کے حوالے سے اعتماد میں لینے کا بھی سلسلہ شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز دوحا میں طالبان کے ساتھ باقاعدہ رابطے کی بھی ایک کھڑکی کھول دی ہے۔ جہاں شیر عباس استانک زئی سے دوحا میں بھارتی سفیر متل نے ملاقات کی تھی۔
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...
دفعہ 144کی خلاف ورزی ، کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، عورت مارچ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر عورت مارچ کی 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسل...
میزائل ملبے تلے دب کر پاکستانی شہریوں کی موت پر دکھ ہوا ،وزیرِ اعظم پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام سے رابطے میں ہے،ایکس اکاونٹ پر بیان حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والے میزائلوں حملوں میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ا...
رجسٹرڈ 14 لاکھ موٹرسائیکلوں پر 55 روپے کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے، سہیل آفریدی پیٹرول میں اضافہ مسترد ، بی آر ٹی کا کرایہ نہیں بڑھائیں گے؛ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، پیٹرول کی مد م...
امریکی فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے،ایران نے معافی مانگی ہے، مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وعدہ کیا اب ان پر حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔سوش...
ہمسائیہ ممالک پر ایران کے حملے اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں،مسعود پزیشکیان کا سرکاری ٹی وی پر خطاب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی ...
مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین، اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے ہر طرف تباہی پھیل گئی لاکھوں اسرائیلیرات بھر شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور ،مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین ہو گئے، امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کے تل ابیب پر شدید...
عوام میٹرو اور گرین لائن میں سفر کرنے لگے، ایک اسٹاپ کا کرایہ 40 روپے ہوگیا کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا کرایہ دو لاکھ 60 ہزار سے 4 لاکھ مقرر پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافے کے بعد بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایے میں بڑا اضافہ کردیا۔کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا...
پیٹرول قیمت میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں گے، راجا پرویز اشرف عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی،حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،بیان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کو پیپلز پارٹی مسترد کر...
7 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کیے،ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ایران لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، 123 شہادتیں، ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،تل ا...
قیمتوں میں اضافے کا اثر براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جائے بجٹ ، مالیاتی ہدف متاثر نہ ہو، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے 30 جون تک 1468 ارب کے ہدف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، عالمی مالیاتی فنڈ مذاکرات میں اسکول اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے، دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات مقر...