... loading ...
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد زنے کہاہے کہ افغانستان میں دنیا کے نصف ممالک شکست کھا گئے، امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں کے لیے سبق ہے جبکہ افغانستان پر جارحیت کا ارادہ رکھنے والی طاقتیں آج شکست سے سبق حاصل کریں، قوم سے عہد کرتے ہیں کہ اسلامی روایات، آزادی اور خود مختاری کی حفاظت کریں گے،مشکل وقت میں ساتھ د ینے اور بالخصوص افغان مہاجرین کو پناہ دینے پر پاکستان اور اس کے عوام کے شکر گزار ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طویل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد آج افغانستان غیر ملکی تسلط سے مکمل طور پر آزاد ہوگیا ہے، آج افغانستان کے عوام کے لیے تشکر جبکہ جارحیت کرنے والی عالمی طاقتوں کے لیے سبق کا دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکیوں کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور کابل ایئرپورٹ طالبان کے کنٹرول میں ہے اور وہاں خصوصی دستے تعینات ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سازی حتمی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور آئندہ چند روز میں یہ مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا ۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں دنیا کے نصف ممالک شکست کھا گئے ہیں، امریکا کی شکست تمام طالع آزمائوں کے لیے ایک سبق ہے اور افغانستان پر جارحیت کا ارادہ رکھنے والی طاقتیں آج شکست سے سبق حاصل کریں ۔ذبیح اللہ مجاہد زنے کہا کہ افغانستان مغربی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھے گا۔ طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ کے حوالے سے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ جلد عوام کے درمیان ہوں گے اور حکومت سازی کا اعلان کریں گے ۔ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور اس کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اور بالخصوص افغان مہاجرین کو پناہ دی ۔ ترجمان طالبان نے ایئرپورٹ سیکیورٹی پر مامور طالبان کے دستے سے مختصر خطاب میں کہا کہ پہلے تو مبارک باد دیتا ہوں اور یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ آزادی ہمیں آپ جیسے مجاہدوں، ہمارے فدائی نوجوانوں اور مخلص لیڈرشپ کی وجہ سے ملی ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم افغانستان پر مسلط نہیں ہوئے بلکہ عوام کے خادم ہیں ۔ عوام نے گزشتہ 20 برسوں میں سخت مشکل دور دیکھا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ عوام کو تنگ نہ کریں۔ بعد ازاں ترجمان طالبان نے کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر کھڑے ہوکر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا دن تاریخی دن ہے۔ افغانستان سے 20 برس بعد امریکا کے نکلنے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور قوم سے عہد کرتے ہیں کہ اسلامی روایات، آزادی اور خود مختاری کی حفاظت کریں گے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک اہم سبق ہے۔ ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ اب اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ افغانستان کی امارت اسلامی ایک آزاد اور خودمختار قوم ہے اور یہی ہماری سب سے بڑی فتح ہے۔اس موقع پر ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم امریکا سمیت دیگر دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں اور اچھے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے ممالک کو خوش آمدید کہیں گے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آخری امریکی فوجی دستہ 12 بجے کابل ایئر پورٹ سے روانہ ہوگیا ۔ذبیح اللہ مجاہد نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے ملک نے اپنی مکمل آزادی حاصل کرلی ہے ۔خیال رہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں اور عہدیداروں کے انخلا کی حتمی تاریخ 31 اگست تھی لیکن یہ عمل ایک روز قبل ہی مکمل کرلیا گیا اور یوں امریکا کی 20 سالہ جنگ ختم ہوگئی۔علاوہ ازیں امریکی انخلا پر طالبان جنگجوئوں نے خوشی میں فائرنگ کی اور جشن بھی منایا۔ جس پر ایک مرتبہ پھر طالبان کے ترجمان نے وضاحت دی کہ بل میں فائرنگ امریکیوں کے انخلا پر خوشی کے اظہار میں کی گئی۔ اس لیے شہری پریشان نہ ہوں ۔علاوہ ازیں قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بھی نئی سیاسی پیش رفت کی تصدیق کی اور امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔واضح رہے کہ 24 اگست کو امریکا کے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے اشارہ دیا تھا کہ انخلا کا عمل مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل ہوجائے گا۔
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...
دفعہ 144کی خلاف ورزی ، کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، عورت مارچ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر عورت مارچ کی 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسل...
میزائل ملبے تلے دب کر پاکستانی شہریوں کی موت پر دکھ ہوا ،وزیرِ اعظم پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام سے رابطے میں ہے،ایکس اکاونٹ پر بیان حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والے میزائلوں حملوں میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ا...
رجسٹرڈ 14 لاکھ موٹرسائیکلوں پر 55 روپے کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے، سہیل آفریدی پیٹرول میں اضافہ مسترد ، بی آر ٹی کا کرایہ نہیں بڑھائیں گے؛ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، پیٹرول کی مد م...
امریکی فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے،ایران نے معافی مانگی ہے، مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وعدہ کیا اب ان پر حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔سوش...
ہمسائیہ ممالک پر ایران کے حملے اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں،مسعود پزیشکیان کا سرکاری ٹی وی پر خطاب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی ...
مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین، اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے ہر طرف تباہی پھیل گئی لاکھوں اسرائیلیرات بھر شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور ،مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین ہو گئے، امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کے تل ابیب پر شدید...
عوام میٹرو اور گرین لائن میں سفر کرنے لگے، ایک اسٹاپ کا کرایہ 40 روپے ہوگیا کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا کرایہ دو لاکھ 60 ہزار سے 4 لاکھ مقرر پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافے کے بعد بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایے میں بڑا اضافہ کردیا۔کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا...
پیٹرول قیمت میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں گے، راجا پرویز اشرف عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی،حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،بیان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کو پیپلز پارٹی مسترد کر...
7 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کیے،ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ایران لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، 123 شہادتیں، ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،تل ا...
قیمتوں میں اضافے کا اثر براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جائے بجٹ ، مالیاتی ہدف متاثر نہ ہو، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے 30 جون تک 1468 ارب کے ہدف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، عالمی مالیاتی فنڈ مذاکرات میں اسکول اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے، دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات مقر...