... loading ...
بھارت میں مودی کی فاشسٹ اور انتہا پسند بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کا جینا حرام کردیا ،ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے ایک گاؤں میں اسکریپ کے ایک مسلم تاجر کو جیے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیاگیا۔ اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہد پور پولیس کے سب ڈویژنل آفیسر(ایس ڈی او پی) آر کے رائے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کافی عرصہ سے اس علاقے میں کام کررہے ماہد پور کے ساکن عبدالرشید اسکرپ ڈیلر اپنے چھوٹے ٹرک میں جھاردا پولیس اسٹیشن کی حدود میں آنے والے ساکلی گاؤں اسکرپ کاسامان اٹھانے کے لئے گئے تھے۔تاہم رشید کو گاوں سے جانے کے لئے دباؤ ڈالاگیا اور علاقے میں کاروبار کرنے کے خلاف انہیں دھمکیاں دی گئیں۔ جب وہ گاؤں سے چلے گئے تو دھوکہ پر دو انتہا پسندوں نے انہیں روکا ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی اورانہیں جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہاکہ ان کی مانگ پوری کرنے کے بعد کسی طرح وہ شخص وہاں سے نکل گیا۔ جھاردا پولیس اسٹیشن انچارج وکرم سنگھ ائنی نے کہاکہ دو ملزمان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس کی شناخت 22 سالہ کمل سنگھ اور 27سالہ ایشوار سنگھ کے طور پر ہو ئی ہے جنھوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی ہے اور دونوں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ان دونوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153اے505دوم اور323اور دیگر کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔ درایں اثناء اس واقعہ کی دو ویڈیوز سوشل میڈیاپر وائر ل ہوئیں ،ایک دکھائی جانے وا لی ویڈیومیں دو لوگ اس شخص کی گاڑی سے اسکریپ نکال کر پھینک رہے ہیں اور اس کو گاؤں میں دوبارہ قدم نہ رکھنے کا استفسار کررہے ہیں وہیں ایک اور ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان اسکریپ ڈیلر کو جیے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبو رکررہے ہیں۔اس واقعہ پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے کانگریس سربراہ کمل ناتھ نے کہاکہ اسی طرح کے واقعات ریاست کے اندور اور دیواس میں بھی پیش آئے ہیں۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...